Jamia Quasimul Uloom Patna

Jamia Quasimul Uloom Patna جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ

Calendar 2026Jamia Quasimul Uloom Patna
09/02/2026

Calendar 2026
Jamia Quasimul Uloom Patna

07/12/2025

محمد صارم ولد مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی بانی و مہتمم جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ تلاوت کرتے ہوئے۔

Md Nazim Quasmi MD Izhar Alam Md Firoz Alam MD Anwar Md Yasir Mohd Salman Osama Jafri Zakir Hussain محمد نیاز الدین Md Saif

28/11/2025

Student of Jamia Quasimul Uloom Tripolia Patna










Md Nazim Quasmi
MD Anwar
Osama Jafri
Mohd Salman
Md Firoz Alam
محمد نیاز الدین
MD Izhar Alam
Imam Haider

اخبارات کے تراشے24/11/2025
24/11/2025

اخبارات کے تراشے
24/11/2025

جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ پٹنہ کے 9 طلبا نے حفظ قرآن مکمل کیاحافظ قرآن کا اللہ کے یہاں بڑا مقام ہے: مولانا محمد ناظم قا...
23/11/2025

جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ پٹنہ کے 9 طلبا نے حفظ قرآن مکمل کیا

حافظ قرآن کا اللہ کے یہاں بڑا مقام ہے: مولانا محمد ناظم قاسمی

محنت سے کامیابی ملتی ہے: مولانا اسعد قاسمی

23/نومبر، پٹنہ پریس ریلیز

ایک موقع پر آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ اللّٰہ کے خاص بندے اللّٰہ کے یہاں بڑا مقام رکھتے ہیں؛ اس پر صحابہ کرام کو تجسس اور شوق پیدا ہوا کہ معلوم کریں یہ کون لوگ ہیں؟ اس پر آقائے مدنی سرکار دو عالم صلی اللہ علیہِ وسلم نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں جو اللّٰہ کی کتاب قرآن کریم کو اپنے سینے میں محفوظ کرتے ہیں،ان خیالات کااظہار آج جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ پٹنہ میں منعقد دعائیہ نشست میں تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر جامعہ کے بانی و مہتمم اور جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سکریٹری جناب حضرت الحاج مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے کیا، انھوں نے کہا: قرآن کریم پوری انسانیت کیلئے کتاب ہدایت ہے،اور اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ رب العزت نے لیا ہے، جس طرح یہ کتاب آج سے ساڑھے چودہ سو سال پہلے نازل ہوئی تھی بعینہ اسی طرح آج بھی موجود ہے اور قیامت تک اسی طرح محفوظ رہےگا، انشاءاللہ_
حسب معمول ہر اتوار کی طرح آج بھی جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ میں دعاءیونس کا اہتمام ہوا اس موقع پر تکمیلِ حفظ قرآن کریم کی ایک دعائیہ نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کے 9/ خوش نصیب طلبا رحمت اللہ ولد محمد شاہد بھاگلپور،محمد انس جاوید ولد جاوید اقبال پٹنہ، محمد حذیفہ ولد محمد مشکور عالم سپول، محمد کونین ولد محمد ارشاد ارریہ، ابوذر غفاری ولد رہبر اسلام پورنیہ،محمد بشار ولد رہبر عالم پورنیہ،صالح سلطان ولد سلطان اختر پٹنہ، محمد فیضان ولد محمد طیب عالم کشن گنج نے حفظ قرآن مکمل کیا_
دعائیہ تقریب میں پٹنہ جنکشن کے امام وخطیب جناب مولانا مفتی اسعد قاسمی بھی شریک ہوئےاور طلبا سے خوب محنت ولکن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی،اور کہا کہ:محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے،اسلئے آپ خوب محنت کریں اور آگے بڑھتے رہیں،ان شاءاللہ ایک دن ضرور کامیابی ملےگی_
واضح ہو کہ جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ صوبہ بہار کا ایک اقامتی اور دینی تعلیمی ادارہ ہے، جوحفظ قرآن کیلئے معیاری اور مثالی ادارہ شمار کیا جاتا ہے، جس کی بنیاد 7/ مارچ 2021 کو جامع مسجد تریپولیہ پٹنہ میں حضرت اقدس الحاج مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار کے دست مبارک سے رکھی گئی اور چار بچوں سے تعلیم کا آغاز کیا گیا، الحمدللہ اس قلیل مدت میں جامعہ نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے، جامعہ میں درجہ دینیات، حفظ اور مکتب میں 313/ طلبہ و طالبات 21/ اساتذہ و ملازمین اور ماسٹر حضرات کی نگرانی میں دینی اور عصری علوم حاصل کرنے میں مصروف ہیں، دن میں 200 اور رات میں 150 طلباء کے طعام و قیام کا انتظام منجانب ادارہ کیا جاتا ہے- جامعہ ہٰذا میں شہری بچوں کے دینی تعلیم کیلئے باضابطہ طور پر مکتب کا نظام قائم ہے، جس میں قریب 100/ سے زائد بچے مغرب تا عشاء تعلیم حاصل کرتے ہیں- جامعہ ہذا ایک ایسا منفرد ادارہ ہے جہاں دینی علوم کے ساتھ عصری علوم بھی باضابطہ طور پر پڑھائے جاتے ہیں،اوراس کیلئے بانی جامعہ نے اول دن سے چار ماہر اور تجربہ کار ماسٹر حضرات کا بھی انتخاب کر رکھا ہے،جس کے ذریعےانگلش، ہندی، حساب وغیرہ کی اچھی تعلیم دی جاتی ہے،جامعہ قاسم العلوم سے اب تک شہر پٹنہ کے علاوہ بہار و جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع جیسے بھاگلپور، مظفرپور، سمستی پور، ویشالی، حاجی پور، ارریہ، پورنیہ،بیگوسرائے، کھگڑیا، نالندہ، دربھنگہ، گیا، سیتا مڑھی، بیتیا، چمپارن اور گریڈیہ، ہزاری باغ وغیرہ کے تقریباً 100 سے زائد طلباء نے حفظ قرآنِ کریم مکمل کیا اور یہاں سے فیض یابی حاصل کی، جبکہ سن2023 میں جامعہ میں عظیم الشان جلسہ دستار بندی کا بھی انعقاد عمل میں آیا تھا جس میں قائد محترم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند و دیگر اکابرین کی شرکت ہوئی تھی اور ستر بچوں کے سروں پر دستار رکھی گئی تھی،جامعہ میں تقریباً بہار کے ہر اضلاع کے بچے یہاں رہ کر تعلیم حاصل کرکے اپنی علمی تشنگی بجھاتے ہیں_
موقع پر معزز مہمان جناب مولانا اسعد صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد پٹنہ جنکشن،جناب جاوید نصر صاحب،سلطان اختر صاحب،جامعہ کے صدر مدرس جناب مولانا ذاکر حسین قاسمی صاحب،مولانا محمد سالم صاحب شمسی، مولانا عبدالجبار صاحب، مولانا اظہار عالم قاسمی، مولانا سلمان قاسمی، قاری انور قاسمی، قاری قمر الزماں قاسمی، قاری اسامہ جعفری،حافظ محمد یاسر، حافظ نیازالدین،ماسٹر ابرار، ماسٹر ثاقب،ماسٹر ساجد، ماسٹر معراج، مولانا اطہر، قاری اصفر، مولانا محمد ہاشم اور مولانا فیروز عالم قاسمی سمیت جامعہ کے تمام اساتذہ وطلبا شریک رہے، اخیر میں بانی جامعہ کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا_







Md Nazim Quasmi
MD Izhar Alam
Md Yasir
Md Firoz Alam
Mohd Salman
Osama Jafri

19/09/2025

Student Jamia Quasimul Tripolia Alamganj patna

Address

Patna

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Quasimul Uloom Patna posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share