06/09/2024
آج مورخہ 6 ستمبر 2024 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ٹیکسلا میں یوم دفاع کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے انتہائی جوش خروش سے حصہ لیا. شہدا کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور ان کی جرات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا.
مزید برآں طلبا نے مقابلہ مضمون نویسی اور تقریری مقابلہ جات میں حصہ لیا. تقریب کے اختتام پر پرنسپل جناب پروفیسر احسان احمد صاحب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو اسناد عطا کیں.