Jamia Mazhar Ul Uloom

Jamia Mazhar Ul Uloom Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Mazhar Ul Uloom, College & University, Karachi, Aram Bagh.

✨ *عید الفطر کی خوشیوں بھرا دن ✨🌙آج عید الفطر کی بابرکت نماز عیدگاہ مدرسہ جامعہ مظھرالعلوم میں ادا کی گئی، جس کی امامت و...
21/03/2026

✨ *عید الفطر کی خوشیوں بھرا دن ✨🌙

آج عید الفطر کی بابرکت نماز عیدگاہ مدرسہ جامعہ مظھرالعلوم میں ادا کی گئی، جس کی امامت و خطابت کے فرائض میرے والد محترم مفتی جمیل احمد کورائی صاحب نے انجام دیے۔

نماز کے بعد پوری امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی گئی۔ 🇵🇰🤲

اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، دعاؤں اور اس مبارک دن کی سعادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین 🤍

🌸 *عید مبارک* 🌸

24/06/2025

🇸🇦 سعودی عرب کی قطر پر ایرانی حملے کی مذمت — اور میرا سوال!

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق:

"سعودی عرب نے ایران کے قطر پر میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے
اور اسے ہر حال میں ناقابلِ قبول، غیر ضروری اور بلاجواز اقدام قرار دیا ہے۔
سعودی عرب نے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
وہ دوحہ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے — خواہ وہ دفاعی ہو یا سفارتی۔"

میرا سوال — بطور ایک مسلمان،

"جب غ زہ پر مہینوں سے اس رائیل کی آگ برس رہی تھی...
جب معصوم بچے، مائیں، اور بیمار اسپتالوں سمیت خاکستر ہو رہے تھے...
اُس وقت کہاں تھی تمہاری مذمت؟
اُس وقت کیوں نہیں دکھائی گئی یہ 'فوری یکجہتی'؟
کیا فلس طینی قطر سے کم اہم مسلمان تھے؟"
اللّٰہ کا فرمان ہے:

"وَإِنِ اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ"
(سورۃ الانفال، آیت 72)
“اگر وہ تم سے دین کے معاملے میں مدد مانگیں تو تم پر مدد فرض ہے…”

انصاف کا تقاضا:

ہم سب کو یہ حق حاصل ہے کہ ہم دہشت گردی، جارحیت اور ظلم کی مذمت کریں —
چاہے وہ ایران کرے یا اسرائیل،
چاہے نشانہ قطر ہو یا غزہ۔

لیکن اگر مذمت صرف اپنی مفادات تک محدود ہو —
اگر ہم صرف "اپنے دوستوں" پر حملے پر چیخیں اور مسلمانوں کے خون پر خاموشی اختیار کریں —
تو یہ انصاف نہیں، منافقت ہے۔
میری گزارش:

“ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہے، نہ کہ صرف اُس کا جو ہمارے ساتھ تیل کا معاہدہ رکھتا ہو۔
اگر سعودی عرب آج قطر کے ساتھ کھڑا ہے تو کل اُسے فلسطین کے ساتھ بھی کھڑا ہونا چاہیے —
ورنہ تاریخ، اور اُمتِ مسلمہ، اسے معاف نہیں کرے گی۔”

📌
📌
📌

23/06/2025
23/06/2025

آپﷺ نماز عصر کے بعد پابندی کے ساتھ ازواج مطہرات میں سے ایک ایک کے گھر تشریف لے جاتے،حال احوال پوچھتے اور کچھ ہی دیر ٹھہرتے
صلی‌الله‌علیه‌ وآلہ وسلم ❤️

23/06/2025

کوئی چالیس برس فیلڈ کی نوکری کے بعد آخر کار مجھے ائیر کنڈیشنڈ آفس میں بطور ایڈمنسٹریٹر بٹھا دیا گیا- بڑا سا میز جس پہ ٹیلی فون ، ٹیبل کیلنڈر ، اور ایک قلمدان رکھا تھا نصیب ہوا-

اگلے ہی روز میں نے بازار سے کچھ اچھی نسل کے بال پین اور کچھ پنسلیں خریدیں اور یہ سب لا کر قلم دان میں رکھ دیے تا کہ دفتر کی زیب و زینت عیاں ہو-

لیکن کیا ہوا کہ رفتہ رفتہ وہ بال پوائنٹس اور پنسلیں ایک ایک کرکے غائب ہونے لگیں-

آخر تنگ آ کر میں قلم دان کی بجائے دراز میں یہ چیزیں رکھنے لگا- اب دراز کو کوئی تالہ وغیرہ نہیں تھا تو وہاں بھی لوگ ہاتھ مارنے لگے-

آخرکار تنگ آ کر میں نے دھاگے کے ساتھ بال پین باندھنی شروع کر دی- ہفتہ بھر بعد وہاں سے بھی کوئی اتار کے لے گیا-

یقین کیجیے گزشتہ سال 48 بال پوائنٹس دھاگے سے بندھے ہوئے چوری ہوئے- میں نے موچی دھاگہ استعمال کیا اور دونوں جانب سلوشن ٹیپ بھی لگائی- جب چور کا بس نہ چلا تو بال پین کے اندر سے سکّہ نکال کے لے گیا اور خالی دھڑ میرے لیے چھوڑ گیا-

گزشتہ ماہ میں نے مسجد کے سامنے کھڑے ایک مسکین سے پچاس روپے میں "موری والا" بال پین خریدا- اس کی دبانے والی کِل میں دھاگہ ڈالنے کےلیے ایک سوراخ تھا اور یہ بہت خوب صورت بال پین تھا-

گزشتہ ہفتے وہ بھی کوئی اتار کے لے گیا- میں دن بھر افسردہ رہا- اس کے بعد اردو بازار سے ایک گولڈن کلر کی بال پین خریدی اور اتنی مضبوطی سے باندھی کہ دانتوں تلے پسینہ آ گیا- وہ بھی آج غائب پائی گئی-

دراصل ہمارے ہاں ان حرکات کو چوری شمار ہی نہیں کیا جاتا- کسی کے سلیپرز پہن لیے، جاء نماز اٹھا لی، صابن اڑس لیا- عطر کی شیشی اٹھا لی، یہ سب معمولی باتیں تصوّر ہوتی ہیں-

جب ہم قطر میں تھے تو پہلے ہی دن شیخ نے ہمیں لیکچر دیا تھا کہ کوئی بھی بندہ دوسرے بندے سے پین ، پینسل، صابن، شیمپو تولیہ موبائل نہیں مانگے گا نہ ہی کسی کی غیر موجودگی میں اس کی کوئی ذاتی چیز استعمال کرے گا- ایسا کرنا یہاں چوری کے زمرے میں آتا ہے-

وہاں پہلی بار ہمیں معلوم ہوا کہ ایک بال پین کتنا عرصہ چل سکتی ہے- صابن کی طبعی عمر کتنی ہوتی ہے اور تولیہ کتنی دیر میں سوکھتا ہے-

ایک بار ہماری صابن دانی واش بیسن پہ رہ گئی- اتفاق سے اگلے ہی روز میں چھٹی چلا آیا- دو ماہ بعد واپسی ہوئی تو یقین کیجیے وہیں پڑی تھی جہاں چھوڑی تھی اور صابن سوکھ کر لکڑی ہو چکا تھا-

21/06/2025

دنیا میں سب کچھ مل جاتا ہےٗ ماں دوبارہ نہیں ملتی۔

21/06/2025

گھر میں والدین میں سے کوئی ایک بھی موجود ہو تو دنیا کے مضبوط ترین تالے سے بھی بڑھ کر تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔

21/06/2025

عمیق دُکھ ہے !

“ میری بیٹی دادا کے پاس جاتی ھے کھیلنا چاہتی ھے لیکن وہ گالیوں سے بھگادیتے ہیں کبھی پاس پڑے ڈنڈا مار دیتے ہیں
کبھی کبھی وہ پوچھتی ہے کہ پاپا دادا ابو مجھ سے نفرت کیوں کرتے ہیں اب اسکو کیا بتاؤں کہ اسکے باپ سے بھی نفرت کرتے ہیں ہر دفعہ جھوٹ بولنا پڑتا ھے کہ انہوں نےنماز پڑھنی ہوتی ھے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں “

اب اس رویے کی وجہ جانئیے

“ میری ماں مجھے بڑی پیاری تھی
میں تشدد کیخلاف ھوں میرا باپ میری ماں پر تشدد کرتا تھا جب میں چاچو پھپھو لوگوں کو کہتا تھا کہ انکو سمجھاؤ میری ماں کو نہ مارا کریں. وہ کہتے تھے کہ شوہر ہے تو کیا ہے مارتا رہے
گھسیٹ گھسیٹ کر مارتا تھا نماز پڑھتی پر جوتے برساتا تھا
پھر ایک دن میرے صَبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا میں نے ہاتھ پکڑ لیا کہ میری ماں کو اب نہ مارنا بہت ہوگیا بچپن سے یہی دیکھتا آرہا ہوں
پھر مجھے بھی اس دن ڈنڈوں جوتوں سے مار مار کر بے ہوش کردیا سب کو لگتا ھے کہ میں بدتمیز ھوں جس نے باپ کا ہاتھ پکڑ لیا یہ کوئی نہیں سمجھتا تھا کہ ایک نفسیاتی سائیکو نارسسٹ شخص میری ماں کو مسلسل ذہنی جسمانی ٹارچر کرکے مار رھا ہے ایک دن میری ماں یہ سب سہتے سہتے اللّہ کو پیاری ہو گئ شاید اللّہ کو رحم آگیا تھا
اب بھی میرے باپ کی یہی عادت ہے کبھی اپنے پوتے پر کبھی پوتی پر تو کبھی اپنے بھتیجے پر انتہاء کا تشدد کرتا ھے میں جب گھر ہوتا ہوں تو روک لیتا ہوں پچھلے دنوں میرے چاچا کے دس سالہ بیٹے کو اتنا مارا کہ میں نہ پہنچتا گَلے پر سے ہاتھ نہ اٹھاتا تو وہ مر جاتا
اب جب چاچو پھپھو کی اولاد کو پڑتی ھےتو اب وہ روتے ہیں مجھے کہتے ہیں کہ کاش ہم تیرا ساتھ پہلے دے لیتے
دوسرا یہ کہ میرے بھائی بھی اپنے بیویوں کو مارتے ہیں میں انکو روکتا ہوں میں نے کبھی ہاتھ نھیں اٹھایا مجھے باپ بھائی طنز کرتے ہیں کہ تو بیوی سے ڈرتا ہے میں جب قرآن کا حوالہ دیتا ہوں کہ اللّہ کہہ رہا ہے کہ بیویوں کے معاملے میں نرمی برتنا تو آگے سے ہنستے سب
ماشاءاللّٰه سے نمازی ہیں پہلی صَفوں میں باجماعت نمازیں پڑھتے ہیں”

کس قدر اذیت ہے آنکھوں کے سامنے اپنی ماں پر ذہنی یا جسمانی تشدد ہوتے دیکھنا
اور کتنا تکلیف دہ ہے باپ کے ہوتے ہوئے ، باپ کی شفقت و محبت کے بجائے نفرت وصول کرنا

21/06/2025

*مدرسہ کے طلباء کرام اور اساتذہ کیلئے, سولر سسٹم کی اشدضرورت ہے
1:سولر پلیٹ, قیمت 10000.
2:یو پی ایس, قیمت 17000.
3:بیٹری 200والی 32000.
آپ حضرات سے گذارش ہے کہ, اس کار خیر میں حصہ لیں تمام اشیاء یا ان میں سے کوئی ایک ایٹم خود لیکر دیں,یا اپنا حصہ شامل فرمائیں اور اپنے لئے اور اپنے والدین کے لئے ذخیرہ آخرت بنائیں,
تعاون کیلئے جیز کیش اکاؤنٹ
03003184615
جامعہ محمودیہ مظہر العلوم بھیلار روڈ پنوعاقل سکھر سندھ

Address

Karachi
Aram Bagh

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923343040911

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Mazhar Ul Uloom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Jamia Mazhar Ul Uloom:

Share