Jamaat-e-Islami Tehsil Attock

Jamaat-e-Islami Tehsil Attock Official page Of Jamaat-e-Islami Tehsil Attock.Follow For Latest Updates About Our Activities.Badal Do Nizam ~ ⚖

یہ عید ہمیں سنت ابراہیمی کی یاد میں اپنی پسندیدہ ترین چیز اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ اللہ ہماری قربانیاں...
27/05/2026

یہ عید ہمیں سنت ابراہیمی کی یاد میں اپنی پسندیدہ ترین چیز اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ اللہ ہماری قربانیاں قبول فرمائے اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَمیاں مقصود احمد سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب و صدر علماء و مشائخ رابطہ کونسل...
20/05/2026

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
میاں مقصود احمد
سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب و صدر علماء و مشائخ رابطہ کونسل جماعت اسلامی پاکستان
حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔

خوشخبری انشاءاللہ جون میں بنو قابل انٹری ٹیسٹ منعقد ہوگا۔ عید کے فوراً بعد تاریخ، وقت اور مقام کا باقاعدہ اعلان کر دیا ج...
20/05/2026

خوشخبری
انشاءاللہ جون میں بنو قابل انٹری ٹیسٹ منعقد ہوگا۔ عید کے فوراً بعد تاریخ، وقت اور مقام کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔
تمام بچے اور بچیاں ابھی سے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور اس اہم موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
جلد ایک میگا پروگرام کے تحت فری آئی ٹی کورسز فراہم کیے جائیں گے۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک

19/05/2026

کبھی پی پی پی، کبھی مسلم لیگ ن، کبھی ایم کیو ایم، اور کبھی جے یو ائی کی اتحادی

واسا کا نیا سیاپاحکومت پٹرول کی طرح پانی بھی عوام کی پہنچ سے دور کرناچاہ رہی ہے۔ اٹک شہر میں پانی کے ماہانہ بل 500 روپے ...
14/05/2026

واسا کا نیا سیاپا
حکومت پٹرول کی طرح پانی بھی عوام کی پہنچ سے دور کرناچاہ رہی ہے۔ اٹک شہر میں پانی کے ماہانہ بل 500 روپے سے بڑھاکر 1600 روپے کردیا گیا۔
جوغربت میں پسی ہوئی عوام پر بدترین ظلم ہے
جماعت اسلامی اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی ہے۔

07/05/2026

📍میاں محمد جنید امیر جماعت اسلامی تحصیل اٹک پٹرول ، بجلی اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف پیپلز کالونی چوک اٹک شہر میں مظاہرہ سے خطاب ؛

📢 یومِ احتجاج — عوامی آواز بلند :📍آج پیپلز کالونی چوک اٹک شہر میں جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مہنگائی، بجلی کے بھاری بل...
01/05/2026

📢 یومِ احتجاج — عوامی آواز بلند :

📍آج پیپلز کالونی چوک اٹک شہر میں جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھرپور یومِ احتجاج منعقد ہوا۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی محترم اقبال خان (سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی شمالی پنجاب) نے خطاب کیا، جبکہ دیگر معززین میں میاں محمد جنید (امیر جماعتِ اسلامی تحصیل اٹک)، مولانا نعیم اللہ (نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک)، شہاب رفیق ملک (سابق کونسلر بلدیہ اٹک)، مولانا الیاس انگوی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

✊ عوام نے متحد ہو کر ظلم، مہنگائی اور ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔

📢 عوامی دعوتِ یومِ احتجاجمحترم شہریو!السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہمہنگائی کے بڑھتے طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں م...
29/04/2026

📢 عوامی دعوتِ یومِ احتجاج
محترم شہریو!
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مہنگائی کے بڑھتے طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے جا اضافہ، عوام دشمن پالیسیوں اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف
جماعتِ اسلامی تحصیل اٹک کے زیرِ اہتمام ایک بھرپور یومِ احتجاج منعقد کیا جا رہا ہے۔

📅 بروز: جمعۃ المبارک
📆 تاریخ: یکم مئی 2026
⏰ وقت: دوپہر 1:45 بجے
📍 مقام: پیپلز کالونی چوک

🕌 تمام احباب سے گزارش ہے کہ نمازِ جمعہ جامع مسجد دارالاسلام کالونی میں ادا کریں (وقت: 1:30 بجے) اور نماز جمعہ کے فوراً بعد احتجاج میں شرکت کریں۔

✊ آئیں! ظلم، مہنگائی اور ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور اس پرامن جدوجہد کا حصہ بنیں۔

آپ کی شرکت ہماری طاقت ہے!

📍جماعتِ اسلامی تحصیل اٹک کا اجتماع ارکان ضلعی سیکرٹریٹ دارالسلام کالونی اٹک شہر میں منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جم...
26/04/2026

📍جماعتِ اسلامی تحصیل اٹک کا اجتماع ارکان ضلعی سیکرٹریٹ دارالسلام کالونی اٹک شہر میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان، امیر جماعتِ اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان، اور امیر جماعتِ اسلامی تحصیل اٹک میاں محمد جنید سمیت دیگر ذمہ داران نے ارکان سے خطاب کیا۔

اجتماع میں ممبرشپ ڈرائیو 2026 اور بنو قابل اٹک کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے جامع منصوبہ بندی پیش کی گئی۔

تحصیل بھر سے ارکان نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

#اٹک

📍جماعت اسلامی تحصیل اٹک کا اجتماع ارکان ضلعی سیکرٹیریٹ دارلسلام کالونی اٹک شہر میں جاری ہے۔اس موقع پر سردار امجد علی خان...
26/04/2026

📍جماعت اسلامی تحصیل اٹک کا اجتماع ارکان ضلعی سیکرٹیریٹ دارلسلام کالونی اٹک شہر میں جاری ہے۔اس موقع پر سردار امجد علی خان امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک ، میاں محمد جنید امیر جماعت اسلامی تحصیل اٹک اور دیگر ذمہ داران موجود ہیں۔
#اٹک

آپ کو نہایت مسرت کے ساتھ بنو قابل اٹک کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔📅 تاریخ: 27 مارچ 2026 (جمعہ)🕔 وقت: شام...
26/03/2026

آپ کو نہایت مسرت کے ساتھ بنو قابل اٹک کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
📅 تاریخ: 27 مارچ 2026 (جمعہ)
🕔 وقت: شام 5:00 بجے
📍 مقام: ڈسٹرکٹ کونسل ہال، ڈی سی آفس کے سامنے، اٹک
اس پروقار تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی کی شرکت ہوگی، جہاں نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی نئی راہیں متعارف کروائی جائیں گی۔
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگی۔
ہم آپ کی تشریف آوری کے منتظر ہیں۔

Address

Attock City

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami Tehsil Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share