Sir Syed high school

Sir Syed high school Sir Syed High School Jahan Taleem aur Tarbiyat sath sath chalti hain. Hum dete hain aapke bacho ko wo bunyad jo unhein kamyabi ki bulandiyon tak le jaye.

(1)

05/05/2026

*میٹرک امتحان سے فارغ اور کالج میں جانے والے طلباء کیلئے بطور استاد میرے چند راہنما جملے*۔۔۔!

میٹرک سے فارغ ہونے والے طلباء انشاءاللہ ستمبر کے وسط میں کالج میں قدم رکھینگے،
میٹرک ریزلٹ کے بعد پورا ایک مہینہ آپکی بھاگ دوڑ میں لگ جائیگا، پہلی بار آپ اپنے ایڈمیشن کے لئے خود بھاگ دوڑ کرینگے،

اس سے پہلے آپکے والدین نے آپکا ہاتھ تھام کر آپکو سکول میں داخل کروایا تھا۔۔
جب آپ کو دائیں اور بائیں ہاتھ میں فرق بھی معلوم نہیں تھا،

میٹرک تک آپکے والدین نے ایک دوسرے سے معلوم کر کے آپکو بہتر سے بہترین سکول میں پڑھانے کی پوری کوشش کی،

والدین نے خود پر سختی گزار کر آپکو میٹرک میں کامیابی دلانے کی پوری کوشش کی۔۔۔

سکول اساتذہ اور کالج کے اساتذہ میں بھی بہت فرق ہوتا ہے، سکول میں پابند ماحول کی وجہ سے اساتذہ بھی پابند رہتے ہیں، وقت پر سلیبس مکمل کرانا، ڈائری میں ہوم ورک دینا، ویکلی ٹیسٹ کا ریزلٹ والدین کو میسج کرنا ، منتھلی ٹیسٹ کے ریزلٹ میں والدین کو بلانا اور سکول کے فائنل ایگزیم میں فیل ہونے کا ڈر وغیرہ۔۔۔ بہت سی پابندیاں آپکو پڑھنے پر مجبور کرتی ہیں،

ساتھ ساتھ آپ چھوٹے ہوتے ہیں ، تو ماں باپ اور اساتذہ سے ڈانٹ بھی ملتی رہتی ہے، سو آپ تمیز کے دائرے سے بھی باہر نہیں نکل سکتے، مگر۔۔۔

مگر اب آپ کالج میں جانے والے ہیں ، ہوشیار رہئیے گا ۔۔۔۔!

کالج میں اچھے برے کالج نہیں ہوتے، مگر آزاد ماحول کی وجہ سے کچھ کالجز کا ماحول آوٹ آف کنٹرول ہوتا ہے،

پیارے بچو۔۔۔! یہ نہ ہو کالج کے آزاد ماحول میں آپ اتنے مشغول ہوجائیں کہ پڑھائی آپ سے رہ جائے، یا آپ سے اللہ نہ کرے لوفر۔لفنگا انسان بن جائے،

یا آپ غلط دوستوں کی صحبت میں نسوار، سگریٹ نوشی کی لعنت میں پڑ جائیں، کیونکہ اس عمر میں معمولی سی لاپرواہی آپکی عمر بھی کی تباہی اور ناکامی کیلئے کافی ہے۔۔

مارکس کم زیادہ آسکتے ہیں، یہ آپکی محنت اور ذہنی صلاحیت پر منحصر ہے، مگر آپ کو اپنے کردار سے غافل نہیں رہنا چاہئے، ہمارے ایک ہیڈماسٹر صاحب نے اسمبلی میں ہمیں ایک نصیحت کی تھی، کہ آپ ہر وقت باوضو رہیں، آپ سے نہ گناہ سرزد ہوگی نہ آپ بد کردار ہونگے، اس وقت سے اب تک ہر وقت خود کو وضو میں رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، اور اسکے بہت سے فوائد بھی ہیں،
آپ بھی باوضو رہیں، تاکہ برائی قریب بھی نہ آئے،

اس طرح میں بچوں کو ایک نصیحت ضرور کرتا ہوں کہ آپ اپنے لئے اپنے رب سے خوب دعا مانگا کریں، اپنے لئے ہدایت مانگے، ماحول اور معاشرے کے شر سے اپنے لئے حفاظت کی دعا کریں، اپنی کامیابی کیلئے اللہ سے دعا کیا کریں، اور اپنی عادات میں اچھی عادتوں کا اضافہ کرتے رہیں، اور دوسروں کی بری عادتوں کو قریب نہ آنے دیں، یہ اسلئے ضروری ہے کہ دعا ضرور قبول ہوتی ہے، اور اپنے لئے ہدایت مانگنا ، اسکی قبولیت میں کوئی شک نہیں۔۔۔!

میٹرک کے بعد چھوٹے چھوٹے بچوں کو۔پڑھانے سے میں نے اپنی ٹیچنگ شروع کی اور اسکے بعد اب تک ٹیچنگ سے براہ راست واسطہ ہونے کی وجہ سے طلباء کی نفسیات سے پوری طرح واقف ہوں، میں ایک طالب علم کو دیکھ فیصلہ کرسکتا ہوں کہ اسکی اکیڈیمک کس وجہ سے خراب ہے ، ہر طرح کے سکول اور کالجز کے طلبہ سے واسطہ رہا، کسی نے مشورہ مانگا تو کسی سے میں نے معلوم کیا ، اور یوں میں اس قابل ہوا کہ آج بطور استاد ایک بچے کیلئے بہتر بات اس پلیٹ فارم پر لکھ سکتا ہوں،

لہذا اپنے اس تجربہ کی بنیاد پر کالج میں جانے والے طلبہ سے گزارش ہے، کہ وقت ضائع نہ کریں،
کالج میں ایف۔ایس۔سی سیشن کا دورانیہ چھ ماہ سے زائد نہیں ہوتا۔۔۔ ابھی آپ دوستوں کے ساتھ کالج کے مست ماحول میں مشغول ہونگے کہ سیشن گزرا ہوگا، اور پھر گھر میں بیٹھ کر یہ ساری تیاری آپ سے نہیں ہوپائیگی،

گھر پر تین گھنٹے کا ایک سٹڈی شیڈول بنائیں، اور ہر سبجیکٹ کو روزانہ وقت دیا کریں، تاکہ سال کے آخری دو ماہ کیلئے بوجھ باقی نہ ریے،
کوئی سبجیکٹ مشکل نہیں ہوتا ، اور نہ کوئی سبجیکٹ بغیر وقت دئیے آسان ہوتا ہے، ، ہر سبجیکٹ کو وقت دینا ضروری ہے،
کالج کونسا اچھا ہے، سرکاری کالجز سب اچھے ہیں۔۔ یا نجی کالجز میں کسی اچھے کالج کا انتخاب کریں۔۔

ہمارے ساتھ اس پیج پر جڑے رہئیے کیونکہ میں ہر فالور کو تو جانتا نہیں مگر میری کوشش اور خواہش ہے کہ یہ پیج طلباء اور والدین کے لیے ایک بہترین اور مفید پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہوتا رہے، کیونکہ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے،
اللہ تعالٰی تمام طلباء کو اپنے نیک مقصد میں کامیاب کرے، اور والدین اور اساتذہ کا نام روشن کرے، آمین

دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

Sir Syed high school       🎓📚👍
02/04/2026

Sir Syed high school 🎓📚👍

Types Of Injections Update Your knowledge
31/03/2026

Types Of Injections
Update Your knowledge

Eid Mubarak wishes to everyone 🎉🌙🎊😊🌟
22/03/2026

Eid Mubarak wishes to everyone 🎉🌙🎊😊🌟

Successful Annual Result PTM at Sir Syed High School 🎉!We're thrilled to share that our 2025 session wrapped up smoothly...
03/03/2026

Successful Annual Result PTM at Sir Syed High School 🎉!

We're thrilled to share that our 2025 session wrapped up smoothly, Alhamdulillah! Our position holders were awarded prizes, and our honorable guest, Madm Aqsa , graced the occasion at Sir Syed High School, motivating our young achievers!

MashaAllah, what a proud moment for all of us! 💫

محترم والدین،  آپ کے پیارے بچوں کے رزلٹ ڈے کی اس مبارک تقریب میں آپ کا تہہ دل سے خیر مقدم ہے! ❤️  آج کا دن آپ کی محنت، د...
26/02/2026

محترم والدین،

آپ کے پیارے بچوں کے رزلٹ ڈے کی اس مبارک تقریب میں آپ کا تہہ دل سے خیر مقدم ہے! ❤️

آج کا دن آپ کی محنت، دعاؤں اور بچوں کی کامیابی کا خوبصورت جشن ہے۔ آپ کی موجودگی اسے اور بھی یادگار بنا دے گی۔

ہم سب آپ کے منتظر ہیں۔

خوش آمدید! 🎉
سر سید ہائی سکول اڈا تیرہ سولنگ

Address

Ada 13 Soling Yazman Road Bahawalpur
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 07:00 - 15:00
Tuesday 07:00 - 15:00
Wednesday 07:00 - 15:00
Thursday 07:00 - 15:00
Friday 07:00 - 13:00
Saturday 07:00 - 15:00

Telephone

+923428218248

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sir Syed high school posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Sir Syed high school:

Share