Luawms University College of Dera Murad Jamali

Luawms University College of Dera Murad Jamali University College of Dera Murad Jamali

10/05/2026

تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن کے نام وزیرِ اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم (فیز IV) کی حتمی میرٹ لسٹ میں شامل ہیں مگر کسی وجہ سے اپنے لیپ ٹاپ وصول نہیں کر سکے، وہ اپنے لیپ ٹاپ وصول کرنے کے لیے کل بروز سوموار 11 مئی 2026 بوقت صبح 09:30 بجے یونیورسٹی پہنچیں۔

تمام طلباء و طالبات اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ (CNIC) لازمی لائیں، جبکہ 2K24 بیچ کے طلباء و طالبات اصل شناختی کارڈ کے ساتھ اصل (HSSC) رزلٹ شیٹ بھی ہمراہ لائیں۔ بصورتِ دیگر لیپ ٹاپ جاری نہیں کیا جائے گا۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ لیپ ٹاپ صرف اصل حقدار طلباء و طالبات کو ہی فراہم کیے جائیں گے۔ کسی بھی دوسرے شخص کو لیپ ٹاپ جاری نہیں کیا جائے گا۔

07/05/2026

*ڈیرہ مراد جمالی کے ہونہار طالبعلم نیاز احمد نے سائل سائنسز میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا*

آزاد جموں و کشمیر کی جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں منعقدہ 21ویں انٹرنیشنل کانگریس آف سائل سائنسز کے موقع پر بلوچستان کا نام روشن ہو گیا۔

لسبیلہ یونیورسٹی آف واٹر اینڈ میرین سائنسز، ڈیرہ مراد جمالی کیمپس کے طالبعلم نیاز احمد نے شعبہ زراعت، میجر سائل سائنسز میں 4/4 سی جی پی اے کے ساتھ آل پاکستان رینک حاصل کی۔ پاسنگ ایئر 2025۔

یہ کانگریس سائل سائنس سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہوتی ہے جس میں ملک بھر کی جامعات سے سائل سائنسز کے ٹاپ طلباء اپنی تحقیقی و تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہر سال سب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالبعلم کو گولڈ میڈل سے نوازا جاتا ہے۔

اس سال یہ اعزاز بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے نیاز احمد کے حصے میں آیا۔ تقریب میں ملک بھر سے پروفیسرز، سائنسدان اور ماہرین زراعت شریک تھے۔

یہ کامیابی نہ صرف نیاز احمد بلکہ لسبیلہ یونیورسٹی، ڈیرہ مراد جمالی اور پورے بلوچستان کے لیے باعث فخر ہے

یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی میں وزیرِ اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم (فیز-IV) کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب مورخہ 30...
06/05/2026

یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی میں وزیرِ اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم (فیز-IV) کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب مورخہ 30 اپریل 2026 کو منعقد ہوئی۔

اس پروقار تقریب میں معزز مہمانِ خصوصی، میر صادق عمرانی صاحب، وزیرِ آبپاشی حکومتِ بلوچستان نے شرکت کی۔ ان کی آمد نے تقریب کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا اور یہ حکومت کے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب کے دوران ان قابل اور محنتی طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے جنہوں نے اس اسکیم کے تحت میرٹ لسٹ میں اپنی جگہ بنائی۔ اس اسکیم کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا، تعلیمی تحقیق کو بہتر بنانا اور طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ وہ مسابقتی دور میں نمایاں کارکردگی دکھا سکیں۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور طلبہ کو اس موقع سے ذمہ داری کے ساتھ فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی تک رسائی جدت، تعلیم اور قومی ترقی کے لیے ایک مضبوط ذریعہ ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا جو ملک بھر میں تعلیمی شعبے کی معاونت اور ترقی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

تمام کامیاب طلبہ کو لیپ ٹاپ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ کامیابی ان کی تعلیمی ترقی اور روشن مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

29/04/2026

تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن کے نام وزیرِ اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم (فیز IV) کی حتمی میرٹ لسٹ میں شامل ہیں، وہ اپنے لیپ ٹاپ وصول کرنے کے لیے کل بروز 30 اپریل 2026 بوقت صبح 08:30 بجے یونیورسٹی پہنچ کر اپنا لیپ ٹاپ وصول کریں۔

تمام طلباء و طالبات اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ (CNIC) اور 2k24 بیچ کے طلبہ و طالبات اصل شناختی کارڈ اور (HSSC) رزلٹ شیٹ لازمی لائیں، بصورت دیگر لیپ ٹاپ نہیں دیا جائیگا۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ لیپ ٹاپ صرف اصل حقدار طلباء کو ہی فراہم کیے جائیں گے۔ کسی بھی دوسرے شخص کو اس کی جگہ لیپ ٹاپ جاری نہیں کیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ کی سہولت معمول کے شیڈول کے مطابق دستیاب ہوگی۔

یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ کمپیوٹر سائنس کے طالب علم محمد فاروق علی ...
21/04/2026

یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ کمپیوٹر سائنس کے طالب علم محمد فاروق علی نے گوادر میں منعقدہ نیشنل یوتھ سمٹ کے دوران انوویشن اینڈ بزنس پچ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

محمد فاروق علی نے “اے آئی بیسڈ ڈسٹ بن” کے عنوان سے ایک جدید منصوبہ پیش کیا، جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو ججز کی جانب سے اس کی تکنیکی افادیت اور نمایاں سماجی اثرات کے باعث بے حد سراہا گیا۔

یونیورسٹی محمد فاروق علی کو اس شاندار قومی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ادارے کی بہترین نمائندگی پر ان کی کاوشوں کو سراہتی ہے۔

12/04/2026

بس کا وقت 13 اپریل 2026 سے:

صحبت پور بس: صحبت پور سے روانگی صبح 6:30 بجے، ڈیرہ اللہ یار (صحبت پور چوک) پر آمد صبح 7:20 بجے۔

جیانی بس: جیانی سے روانگی صبح 6:30 بجے، ڈیرہ اللہ یار (صحبت پور چوک) پر آمد صبح 7:20 بجے۔

اوستہ محمد بس: اوستہ محمد سے روانگی صبح 6:20 بجے، ڈیرہ اللہ یار بائی پاس پر آمد صبح 7:20 بجے۔

کیمپس آمد: صبح 8:00 بجے۔

لسبیلہ یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی 6 اپریل بروز سوموار سے باقاعدہ طور پر ت...
31/03/2026

لسبیلہ یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی 6 اپریل بروز سوموار سے باقاعدہ طور پر تدریسی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

تمام طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں

لسبیلہ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی 31 مارچ تک بند رہیگی،  جبکہ آنلائن کلاسز کا آغاز ...
25/03/2026

لسبیلہ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی 31 مارچ تک بند رہیگی، جبکہ آنلائن کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے۔ لہذا تمام طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کے وہ آپنی انلائن کلاسز کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سانئنسز کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی آج سے 23 مار...
10/03/2026

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سانئنسز کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی آج سے 23 مارچ 2026 تک تدریسی عمل کے لیے بند رہے گا۔

Practical Field ActivityStudents from the Agronomy and Soil Science Departments participated in a practical field visit ...
21/02/2026

Practical Field Activity

Students from the Agronomy and Soil Science Departments participated in a practical field visit to the university site as part of their study. During the visit, they gained hands-on experience in understanding various experimental designs and prepared research layouts under the supervision and guidance of their respective faculty members.

پارلیمانی سیکرٹری S&GAD جناب عبدالمجید بادینی نے آج مورخہ 12 فروری 2026 کو یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا...
12/02/2026

پارلیمانی سیکرٹری S&GAD جناب عبدالمجید بادینی نے آج مورخہ 12 فروری 2026 کو یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرہاد نے معزز مہمان کو کیمپس کے مختلف شعبہ جات ، جاری تعلیمی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران جناب عبدالمجید بادینی نے کلاس رومز، لائبریری اور آئی ٹی لیبارٹریز کا معائنہ کیا اور کیمپس میں جاری تعلیمی و انتظامی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و تجاویز کو بغور سنا۔

طلباء کی جانب سے اسپورٹس گالا کے انعقاد، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق سی ایس پراجیکٹ، اور مختلف شعبہ جات کے اسٹڈی ٹرپس کے لیے مالی معاونت کی درخواست کی گئی۔ جس پر جناب عبدالمجید بادینی نے مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے کی فراخدلانہ معاونت کا اعلان کیا، جسے جامعہ کی جانب سے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ مزید برآں انہوں نے طلباء کے اسٹڈی ٹرپس کے لیے ہر سال 5 لاکھ روپے گرانٹ دینے کا بھی وعدہ کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ PSDP 2025-2026 کے تحت منظور شدہ بس کی فراہمی آئندہ 15 دنوں کے اندر یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے اساتذہ اور عملے کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید برآں، انہوں نے آئندہ PSDP میں کیمپس کے لیے واٹر فلٹریشن ریزروائر اور اکیڈمک بلاک کے لیے سولر سسٹم کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی اور کیمپس ڈائریکٹر کو متعلقہ منصوبہ جاتی تجویز ارسال کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ کیمپس کے لیے ایک ایمبولینس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

وائس چانسلر LUAWMS، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے جناب عبدالمجید بادینی کا کیمپس کی ترقی اور بہتری کے لیے بھرپور تعاون اور غیر متزلزل حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اشتراک مستقبل میں بھی تعلیمی ترقی کا ذریعہ بنے گا.

Address

University College Of Dera Murad Jamali Quetta Road District Naseerabad Balochistan
Balochistan
08071

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 13:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Luawms University College of Dera Murad Jamali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share