Bannu Medical College

Bannu Medical College Welcome to the official page of Bannu Medical College! Strength wise 3rd biggest college of KPK in public sector

Established with a vision to excel in medical education and healthcare services, Bannu Medical College is dedicated to nurturing the next generation of healthcare professionals. The former chief Minister of Khyber PakhtunKhwa announced the establishment of Bannu Medical College and Health Department issued its notification No.SO-IVI2-36/2006 dated 31st 2006.

08/05/2026

بنوں میڈیکل کالج بنوں میں فوٹوگرافی ایگزیبیشن کا انعقاد ،

بشکریہ جیو ٹی وی

بنوں میڈیکل کالج میں دو روزہ فوٹوگرافی نمائش اختتام پذیربنوں میڈیکل کالج میں لٹریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ دو روز...
07/05/2026

بنوں میڈیکل کالج میں دو روزہ فوٹوگرافی نمائش اختتام پذیر
بنوں میڈیکل کالج میں لٹریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ دو روزہ سولو فوٹوگرافی نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ یہ منفرد اور تخلیقی نمائش معروف فوٹوگرافر ڈاکٹر اسماعیل خان داوڑ کی جانب سے منعقد کی گئی، جس نے طلبہ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
نمائش کا افتتاح ڈین بنوں میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان نے کیا، جب کہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد، چیئرمین لٹریری سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر نصیب الرحمان، لٹریری سیکرٹری محمد شبیر، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نمائش کے دوسرے روز بھی شرکاء کی دلچسپی برقرار رہی اور طلبہ نے فوٹوگرافی کے مختلف تخلیقی اندازوں کو بے حد سراہا۔ بعد ازاں آڈیٹوریم ہال میں طلبہ کے مابین فوٹوگرافی مقابلے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اول، دوم اور سوم پوزیشن پر سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اسماعیل خان داوڑ تھے۔ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور فوٹوگرافی کے فن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت اور تخلیقی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی و فکری نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور مستقبل میں بھی بنوں میڈیکل کالج میں ادبی، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

بنوں میڈیکل کالج کے لیے ایک اور اعزازبنوں میڈیکل کالج کے تحقیقی جریدے “BMC Journal of Medical Sciences” نے بین الاقوامی ...
07/05/2026

بنوں میڈیکل کالج کے لیے ایک اور اعزاز

بنوں میڈیکل کالج کے تحقیقی جریدے “BMC Journal of Medical Sciences” نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور میں منعقدہ International Conference on Health Research 2026 (ICHR-26) کے موقع پر جریدے کو “Best Emerging Health Journal Award (Second Runner-Up)” سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز بنوں میڈیکل کالج کی علمی، تحقیقی اور اکیڈمک کاوشوں کا اعتراف ہے، جو خطے میں طبی تحقیق کے فروغ اور معیاری علمی ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر ڈین بنوں میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان نے ادارے کی تحقیقی ٹیم، فیکلٹی ممبران اور خصوصاً چیف ایڈیٹر اور ایسوسی ایٹ ڈین ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پورے ادارے کیلئے باعثِ فخر ہے اور مستقبل میں مزید معیاری تحقیق کیلئے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بنوں میڈیکل کالج میں تحقیق، اکیڈمک سرگرمیوں اور جدید طبی علوم کے فروغ کیلئے اقدامات کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا بنوں میڈیکل کالج بنوں کا دورہچیئرمین بورڈ آف گورنرز ا...
05/05/2026

چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا بنوں میڈیکل کالج بنوں کا دورہ

چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے آج ممبران بی او جی نعمت اللہ خان اور طارق بابر کے ہمراہ بنوں میڈیکل کالج بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج کے مختلف شعبہ جات، اکیڈمک سرگرمیوں اور جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان اور فیکلٹی ممبران نے انہیں کالج کی تعلیمی پیش رفت، تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی کارکردگی اور ادارہ جاتی امور سے متعلق جامع بریفنگ دی، جسے چیئرمین نے توجہ سے سنا اور مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے طلبہ دراصل ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، اور ان کی معیاری تعلیم و تربیت ایک مضبوط اور صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیکلٹی اور طلبہ کو ایسا تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے جہاں سیکھنے، تحقیق اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع میسر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ٹی آئی بنوں کے تحت اداروں کی بہتری کا مقصد صرف انفراسٹرکچر کی ترقی نہیں بلکہ تعلیمی معیار کو بلند کرنا اور طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں صحت کے شعبے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

دورے کے دوران چیئرمین اور ممبران بی او جی نے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بنوں میڈیکل کالج کو ایک مضبوط، فعال اور معیاری تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزید برآں، دورے کے دوران کالج میں ہاسٹل سہولیات کے فقدان کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ اس حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ ہاسٹل منصوبے کی منظوری حکومت کی جانب سے دی جا چکی ہے اور بہت جلد اس پر عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے طلبہ کو کیمپس کے اندر رہائش کی سہولت میسر آئے گی، جس سے نہ صرف ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ ایک بہتر اور منظم تدریسی ماحول بھی فروغ پائے گا۔

سوشل ویلفیئر سوسائٹی بنوں میڈیکل کالج کے تعاون سے " دی بلڈ ہیروز فاٶنڈیشن " کے زیر اہتمام تھیلیسمیا آگاہی سیمینار اور بل...
30/04/2026

سوشل ویلفیئر سوسائٹی بنوں میڈیکل کالج کے تعاون سے " دی بلڈ ہیروز فاٶنڈیشن " کے زیر اہتمام تھیلیسمیا آگاہی سیمینار اور بلڈ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں تھیلیسمیا جیسے مہلک مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور خون کے عطیات کی اہمیت کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ملک ریاض خان تھے، جب کہ اعزازی مہمانوں میں بلڈ ہیروز فاؤنڈیشن کے بانی گلالئی ارشاد اور چیئرمین سوشل ویلفیئر سوسائٹی بنوں میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شبیر حسین شامل تھے۔ تقریب میں ڈین بنوں میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم اور سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر صدید نے بھی شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی نے اپنے خطابات میں تھیلیسمیا کی بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور معاشرتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تھیلیسمیا ایک موروثی مرض ہے جس سے بچاؤ ممکن ہے، بشرط کہ شادی سے قبل اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے نوجوانوں کو خون کے عطیات دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بیگ خون کسی قیمتی جان کو بچا سکتا ہے، لہٰذا اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
تقریب میں بنوں میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف ساٸنس & ٹیکنالوجی بنوں، گورنمنٹ نرسنگ کالج بنوں، البرہان کالج سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی، جس سے نوجوانوں میں سماجی شعور اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاسی ہوئی۔
سیمینار کے ساتھ منعقدہ بلڈ کیمپ میں طلبہ اور دیگر شرکاء نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دیے، جو تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے ایک امید کی کرن ثابت ہوں گے۔ منتظمین نے اس کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء، رضاکاروں اور اداروں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

آئیے ہم سب مل کر آگاہی پھیلائیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

بنوں میڈیکل کالج میں سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیربنوں میڈیکل کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہ...
28/04/2026

بنوں میڈیکل کالج میں سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

بنوں میڈیکل کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، جس میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کو شاندار کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔
گزشتہ ہفتے کالج کے زیر اہتمام منعقدہ اس سپورٹس گالا میں طلبہ کے لیے مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان مقابلوں کے لیے طلبہ کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اختتامی تقریب کے موقع پر ڈین/چیف ایگزیکٹیو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان ، سپورٹس ڈاٸریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ خان، ڈپٹی لٹریری سیکرٹری و ادبی میگزین انچارج اور معروف مصنف و محقق ڈاکٹر اے۔ار۔حیدر داوڑ سمیت دیگر فیکلٹی اراکین کثیر تعداد میں طلباء بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ڈین/چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں او کھیل میں ہار اور جیت دونوں شامل ہوتے ہیں، تاہم بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہی کامیابی حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں اکیڈمک کیلنڈر کا لازمی حصہ ہیں اور یہ طلبہ کی شخصیت سازی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اس طرح کی مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیاں نہ صرف طلبہ میں نظم و ضبط پیدا کرتی ہیں بلکہ صحت مند مقابلے اور مثبت رویوں کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

آخر میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس ڈین/چیف ایگزیکٹو ایگزیکٹیو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان ،ڈاٸریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ خان ، ڈاکٹر اے۔ار۔حیدر داوڑ سمیت دیگر معزز شخصیات نے مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، تمغے اور اعزازی اسناد تقسیم کیں۔

بنوں میڈیکل کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کا شاندار آغاز، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان نے افتتاح کیابنوں میڈیکل کالج می...
24/04/2026

بنوں میڈیکل کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کا شاندار آغاز، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان نے افتتاح کیا

بنوں میڈیکل کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس کا افتتاح ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد ، پروفیسر ڈاکٹر ثناءاللہ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ وزیر (ڈائریکٹر سپورٹس) سمیت فیکلٹی ممبران اور سپورٹس سوسائٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور اپنے جوش و خروش سے ماحول کو پررونق بنا دیا۔ مختلف کلاسز کی جانب سے پیش کیے گئے تھیم بیسڈ خاکوں، رنگارنگ لباس اور تخلیقی سرگرمیوں نے تقریب کو ایک یادگار آغاز دیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا فروغ بھی نہایت ضروری ہے، کیونکہ یہی سرگرمیاں طلبہ میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو پروان چڑھاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور ایک متوازن شخصیت کی تشکیل میں مدد دیتے ہیں۔

مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کی متوازن نشوونما کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی اہم ہے۔ کھیل نوجوانوں میں برداشت، قیادت اور باہمی تعاون جیسی مثبت صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں، جو ان کی عملی زندگی میں کامیابی کا ذریعہ بنتی ہیں۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ وزیر نے بھی سپورٹس گالا کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے اہم ہیں بلکہ ذہنی تازگی اور خوداعتمادی میں بھی اضافہ کرتے ہیں، جو ایک کامیاب طالب علم کی پہچان ہے۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو سراہا گیا، جبکہ سپورٹس گالا کی مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

بنوں میڈیکل کالج میں نو منتخب لٹریری سیکرٹری کے اعزاز میں پروقار ظہرانہبنوں میڈیکل کالج میں نو منتخب لٹریری سیکرٹری محمد...
15/04/2026

بنوں میڈیکل کالج میں نو منتخب لٹریری سیکرٹری کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ

بنوں میڈیکل کالج میں نو منتخب لٹریری سیکرٹری محمد شبیر کے اعزاز میں ایک باوقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں روایتی ٹوپی پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اس پُراثر تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانان میں پروفیسر ڈاکٹر عارف محمود، لٹریری چیئرمین اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین نے اس امر پر زور دیا کہ طبی تعلیم کے ساتھ ساتھ ادبی و غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے، تاکہ طلبہ کی ذہنی، فکری اور تخلیقی صلاحیتوں کو جِلا بخشی جا سکے۔ انہوں نے ادارے میں ادبی روایات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر ڈین اور کلاس سی آر اسداللہ نے محمد شبیر کو روایتی ٹوپی پہنا کر ان کی کامیابی کو سراہا، جبکہ شرکاء نے نیک تمناؤں اور بھرپور داد کے ذریعے نو منتخب عہدیدار کی حوصلہ افزائی کی۔

ہائپر ٹینشن اور دل کے امراض سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقادپاکستان ہائپر ٹینشن لیگ بنوں چیپٹر اور پاکستان کارڈیک سوسائٹی ب...
10/04/2026

ہائپر ٹینشن اور دل کے امراض سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

پاکستان ہائپر ٹینشن لیگ بنوں چیپٹر اور پاکستان کارڈیک سوسائٹی بنوں چیپٹر کے زیرِ اہتمام ایک علمی و آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹرز حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیشن کے دوران ہائپر ٹینشن (بلڈ پریشر) اور ہارٹ فیلئر کے موضوعات پر تفصیلی پریزنٹیشنز دی گئیں، جن میں بیماری کی وجوہات، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو درست طریقے سے ناپنے کے حوالے سے ایک عملی ورکشاپ بھی منعقد کی گئی، جس میں شرکاء کو درست پیمائش کے اصول سکھائے گئے۔

اسی طرح بیسک لائف سپورٹ (BLS) پر بھی ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں فوری طبی امداد کی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔

یہ سیشن چیپٹر کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم خان کی قیادت میں منعقد ہوا، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہائپر ٹینشن اور دل کے امراض آج کے دور میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے طبی ماہرین کی مسلسل تربیت اور آگاہی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے علمی و تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نہ صرف ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو بلکہ مریضوں کو بھی بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بنوں میڈیکل کالج کی لٹریری سوسائٹی کے لیے فائنل ایئر کے طالبعلم محمد شبیر کو سال 2026-2027ء کا نیا لٹریری سیکرٹری منتخب ...
09/04/2026

بنوں میڈیکل کالج کی لٹریری سوسائٹی کے لیے فائنل ایئر کے طالبعلم محمد شبیر کو سال 2026-2027ء کا نیا لٹریری سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔

ڈین/چیف ایگزیکٹیو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم اور چٸیرمین لٹریری سوساٸٹی نے نومنتخب لٹریری سیکرٹری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کالج میں ادبی تقریبات، اسپورٹس گالا اور دیگر فیسٹیولز کو باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی ذہنی، تحریری اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اب ہر سال باقاعدگی سے ادبی میگزین بھی شائع کیا جائے گا، جو طلبہ کی تحریری صلاحیتوں کو ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

بنوں میڈیکل کالج میں ریٹائرڈ فیکلٹی کے اعزاز میں تقریب کا انعقادبنوں میڈیکل کالج میں ریٹائرڈ فیکلٹی ممبران کے اعزاز میں ...
07/04/2026

بنوں میڈیکل کالج میں ریٹائرڈ فیکلٹی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

بنوں میڈیکل کالج میں ریٹائرڈ فیکلٹی ممبران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجودہ اور سابقہ فیکلٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ہاسپٹل ڈائریکٹر ایم ٹی آئی بنوں ڈاکٹر افتخار اللہ اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر نور محمد خان اور نرسنگ ڈائریکٹر ذائفہ گل بھی موجود تھے

تقریب کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کے خیرمقدمی کلمات سے ہوا، جنہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈین/چیف ایگزیکٹو بنوں میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کالج کے قیام سے لے کر اب تک کے سفر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سن 2006 میں بنوں میڈیکل کالج کا آغاز محدود وسائل اور سہولیات کے ساتھ ہوا، تاہم ابتدائی فیکلٹی کی محنت، عزم اور پیشہ ورانہ لگن نے اس ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہی تسلسل اور محنت تھی جس کی بدولت آج یہ ادارہ اپنی مستقل عمارت میں منتقل ہو کر ایک مضبوط تعلیمی مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

ڈین نے ریٹائرڈ فیکلٹی ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اساتذہ نے نہ صرف تدریسی میدان میں کردار ادا کیا بلکہ ادارے کی بنیادوں کو مستحکم کرنے میں بھی اہم حصہ ڈالا، اور آج بنوں میڈیکل کالج کے طلبہ دنیا کے مختلف حصوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو اس ادارے کیلئے باعثِ فخر ہے۔

تقریب سے ریٹائرڈ فیکلٹی ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ بنوں میڈیکل کالج کے ساتھ وابستہ رہنا ان کیلئے ایک یادگار اور قابلِ فخر تجربہ رہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس ادارے کی ترقی کیلئے اپنی دعاؤں اور رہنمائی کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ڈین بنوں میڈیکل کالج کی جانب سے تمام ریٹائرڈ فیکلٹی ممبران کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ شیلڈز سے نوازا گیا۔

Address

Bannu Township
Bannu
28100

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:30
Tuesday 08:00 - 14:30
Wednesday 08:00 - 14:30
Thursday 08:00 - 14:30
Friday 08:00 - 12:00

Telephone

+929289270356

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Medical College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Bannu Medical College:

Share