29/03/2025
*تھل یونیورسٹی بھکر میں شجرکاری مہم – گرین تھل کا سرسبز اقدام*
وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کے وژن کے مطابق، *گرین تھل اینڈ انوائرنمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی* کے زیر اہتمام 27 تا 28 مارچ کو *تھل یونیورسٹی* میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈوائزر ڈاکٹر محمد کبیر اور کو ایڈوائزر محترمہ رابعہ شاہین نیازی کی نگرانی میں سوسائٹی کے کابینہ ممبران اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
دو روز جاری رہنے والی اس مہم کے دوران یونیورسٹی کیفے ٹیریا لان، گارڈن اور دیگر مقامات پر 500 سے زائد پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر کو ایڈوائزر محترمہ رابعہ شاہین نیازی نے طلبہ کو شجرکاری کے فوائد سے آگاہ کیا، جبکہ کابینہ ممبران نے جوش و جذبے کے ساتھ پودے لگا کر ماحول دوست رویہ اپنانے کا پیغام دیا۔
یہ مہم نہ صرف یونیورسٹی کے سرسبز مستقبل کی طرف ایک قدم ہے بلکہ طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوئی۔ 🌿💚