Malakand University Teachers' Association - MUTA

Malakand University Teachers' Association - MUTA MUTA is an association of the Academic Faculty of the University of Malakand, KPK, Pakistan. Mr.

Malakand University Teachers' Association (MUTA) was founded on 2nd July, 2014. MUTA is a sole platform of all the Academic faculty of University of Malakand. Salman Zeb (Department of Mathematics) was selected as the first ever President of MUTA.

We stand with Lecturer Sajid Khan sb, our faculty member in political science department.
06/12/2025

We stand with Lecturer Sajid Khan sb, our faculty member in political science department.

MUTA Cabinet 2024-25
04/12/2024

MUTA Cabinet 2024-25

25/11/2024

*پریس ریلیز*
آج (2024-11-19 ) یونیورسٹی آف مالاکنڈ کی اساتذہ نمائندہ تنظیم میوٹا کی امسال 2023-24 کابینہ کا آخری جنرل باڈی اجلاس پروفیسر ڈاکٹر سلمان زیب کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ کابینہ کے خدمات اور اساتذہ کے حقوق کے لیے کئی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد تنظیم کے صدر نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ سٹیچیوٹس 2024 میں مجوزہ ترامیم سے متعلق اساتذہ کو آگاہ کیا کہ کابینہ نے اس سلسلے میں وائس چانسلر صاحب سے کئی ملاقاتیں کیں ہیں اور اسکے علاوہ اپنے موقف کو تحریری شکل میں وائس چانسلر تک پہنچایا ہے۔

مزید برآں ڈاکٹر سلمان زیب نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سال 2019 ایڈورٹائزمنٹ میں باقی ماندہ آسامیوں پر اساتذہ بھرتی و پروموشن کیساتھ ساتھ 2023 ایڈورٹائزمنٹ پر بھی جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ اس کے علاؤہ جامعہ میں بڑھتی ہوئی ضروریات کے تحت اکیڈمک و نان اکیڈمک سٹاف کی نئی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ایڈورٹائزمنٹ کا اہتمام کیا جائے ۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر سلمان زیب نے میوٹا کی سالانہ فنانشل رپورٹ پیش کرنے کیساتھ متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات کے انعقاد کے لئے پروفیسر عامر سہیل کا نام بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیا ۔ چیف الیکشن کمشنر جلد ہی الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔
اجلاس کے اختتام میں یونیورسٹی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ سنجیدگی کیساتھ اساتذہ کے مسائل پر غور کر کے انہیں حل کرنے کی کوشش کرے۔
آخر میں صدر ڈاکٹر سلمان زیب نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء نے ایسوسی ایشن کی ضرورت اور کردار کو سراہا ۔

انفارمیشن سیکرٹری
میوٹا

26/09/2024

پریس ریلیز

آج (2024-09-24) مالاکنڈ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسیشن نے نئے سٹیچوٹس کے حوالے سے جنرل باڈی کے اجلاس کا انعقاد کیا۔ صدر سلمان زیب صاحب نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ سٹیچوٹس 2024 کی تیاری میں شفافیت کے فقدان پر شدید تنقید ک اور کہا کہ انتظامیہ نے اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر ان قوانین کو نافذ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے انتظامیہ نے فیکلٹی ممبران کے لیے بلاجواز رکاوٹیں متعارف کرائی ہیں۔ خاص طور پر:
1. اسسٹنٹ پروفیسر کی پوزیشن کے خواہاں موجودہ لیکچررز کے لیے غیر ضروری ٹیسٹ اور ڈمانسٹریشن کا نفاذ۔
2. ناقص ٹی ٹی ایس فیکلٹی ایویلیویشن پروفارموں کا تعارف، جو سالانہ انکریمنٹ سے ناجائز طور پر منسلک ہے۔
ان مسائل کے بارے میں آج بروز منگل، 24 ستمبر 2024 مالاکنڈ یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنظیم نے سیاہ پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کیا جا سکے اور وائس چانسلر سے فوری اصلاحی کارروائی پر مجبور کیا جا سکے۔ اساتذہ کی تنظیم نے فیکلٹی ممبران سے گزارش کی کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سیاہ پٹیاں باندھیں۔ مزید برآں، سٹیچوٹس میں ناگزیر ترمیم کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس کے آخر میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر اساتذہ کے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو وہ رواں سال کے داخلوں کے عمل میں شرکت سے انکار کریں گے۔

پریذیڈنٹ، مالاکنڈ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسیشن(میوٹا)

ملاکنڈ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (میوٹا) کے انتخابات مکمل ــ
12/12/2023

ملاکنڈ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (میوٹا) کے انتخابات مکمل ــ

Delay in conducting bodies elections  -University of Malakand
31/07/2023

Delay in conducting bodies elections -University of Malakand

15/03/2023
23/12/2021
ہم ملاکنڈ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن جناب پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد کو ایکٹنگ وائس چانسلر ملاکنڈ یونیورسٹی کا انتظام سنبھ...
27/10/2021

ہم ملاکنڈ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن جناب پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد کو ایکٹنگ وائس چانسلر ملاکنڈ یونیورسٹی کا انتظام سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں.

Story after the senate meeting decision is clear. Incumbent VC is corrupt and censure is issued by the Chancellor /Pro V...
27/09/2021

Story after the senate meeting decision is clear. Incumbent VC is corrupt and censure is issued by the Chancellor /Pro VC. VC Malakand University held responsible for illegal appointments and nepotism.

ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر گل زمان کو 20 ستمبر کو ہونے والے یونیورسٹی کے سینیٹ اجلاس میں بدعنوانی اور اقربا پ...
26/09/2021

ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر گل زمان کو 20 ستمبر کو ہونے والے یونیورسٹی کے سینیٹ اجلاس میں بدعنوانی اور اقربا پروری کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد عہدہ سنبھالنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں رہتا۔ اس امر کی تصدیق پروچانسلر نے کی ہے، جیسا کہ اخبارات اور میڈیا کے خبروں میں آرہا ہے، کہ ملزم ڈاکٹر گل زمان اقربا پروری کے ذریعہ اپنے چچا اور 50 دیگر افراد کو یونیورسٹی میں تعینات کرنے کا مجرم ہے، جبکہ ان کی مالی کرپشن سکینڈلز کی تحقیقات ایک تکنیکی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنا کر کی جائینگی۔
دوسری طرف مختلف نوعیت کے دیگر الزامات جیسے اپنے آپ کو غیر قانونی طور پر وی سی ہاؤس الاٹ کرنا، اپنی تنخواہ غیر قانونی طور پر دوگنی سے بھی بڑھانا، ایم فل انگلش میں اپنی بیوی کو غیر قانونی داخلہ دلوانا، یونیورسٹی کی زمین غیر قانونی طور پر لیز پر دینا، مشکوک پی ایچ ڈی اور تجربے سرٹیفکیٹوں سے پروفیسر اور وائس چانسلر بننا، اپنے دور وائس چانسلری میں خودکو پروفیسر بنانا جب وہ سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کے خود ہی چئیرمن تھے، اور اپنے حواریوں اور دیگر تقرریوں اور مزید مالی بے قاعدگیوں کا ذکر انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں ظاہر نہیں ہوئی ہیں جو مزید شکوک و شبہات کا باعث ہیں۔
اس کے باوجود بھی غیر قانونی طور پر 50 افراد کی تقرری ان کی بدعنوانی اور اقربا پروری کے خلاف کارروائی کے ابتدائی مرحلے میں ان کے خلاف ایک بہت بڑا ثبوت ہے۔ اور اس بنا پر ڈاکٹر گل زمان کو فوری طور پر اپنے عہدے سے برطرف کیا جانا چاہئے۔

Address

Chakdara Fort
18000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malakand University Teachers' Association - MUTA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Malakand University Teachers' Association - MUTA:

Share