Govt. Associate College Buchal Kalan, Chakwal

Govt. Associate College Buchal Kalan, Chakwal قائم شدہ 1963

فرسٹ ایئر کلاسز میں داخلے جاری ہے27 اپریل 2026 سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز Deputy Director Colleges Chakwal
24/04/2026

فرسٹ ایئر کلاسز میں داخلے جاری ہے
27 اپریل 2026 سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز

Deputy Director Colleges Chakwal

🌟 خراجِ تحسین: غیر تدریسی عملہ 🌟گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں کی کامیابی اور مؤثر نظم و نسق کے پسِ منظر میں جہاں ت...
24/04/2026

🌟 خراجِ تحسین: غیر تدریسی عملہ 🌟

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں کی کامیابی اور مؤثر نظم و نسق کے پسِ منظر میں جہاں تدریسی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہا ہے، وہیں ہمارا غیر تدریسی عملہ ادارے کے نظم و نسق کو مؤثر بنانے میں ایک ناگزیر اور فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
منسٹریل سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف ادارے کے روزمرہ امور کو رواں رکھنے، نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور تعلیمی ماحول کو سازگار بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی محنت، وقت کی پابندی اور احساسِ ذمہ داری کے بغیر کسی بھی ادارے کی کارکردگی مکمل نہیں ہو سکتی۔
یہ وہ افراد ہیں جو بظاہر پسِ پردہ رہ کر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، مگر حقیقت میں یہی لوگ ادارے کی بنیادوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔ ان کی انتھک محنت اور خلوص نہ صرف قابلِ قدر ہے بلکہ لائقِ تحسین بھی ہے۔
ہم اپنے غیر تدریسی عملے کی ان گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی کاوشوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان سب کے کام میں برکت عطا فرمائے اور انہیں صحت، کامیابی اور عزت سے نوازے۔ آمین۔ ✨

24/04/2026

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (11/11)
🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)

👤 پروفیسر کائنات خالد
📘 سبجیکٹ: ریاضی
🎓 کوالیفیکشن: بی ایس ریاضی
📍 آبائی علاقہ: کلر کار(چکوال)

🌟 مختصر تعارف:
پروفیسر کائنات خالد صاحبہ ایک محنتی اور باصلاحیت سی ٹی ائی ٹیچر ہیں جو نہایت خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ تدریسی فرائض انجام دیتی ہیں۔
📚 آپ جدید اندازِ تدریس کے ذریعے طلبہ کو ریاضی جیسے مضمون کو آسان اور دلچسپ بنا کر سمجھاتی ہیں، جبکہ ان میں تنقیدی سوچ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتی ہیں۔
🌟 بلاشبہ، آپ کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت ادارے کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔
🤲 اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔ ✨

🌟 اس کے ساتھ ہی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں کے ٹیچنگ سٹاف کا تعارف اپنے اختتام کو پہنچا۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں کا سارا تدریسی و غیر تدریسی سٹاف علاقے کے طلباء و طالبات کی بہتری کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے اور ان کی علمی و اخلاقی تربیت کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہے۔
🌟ایسے مخلص، تجربہ کار اور باصلاحیت اساتذہ کی موجودگی کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہوتی ہے۔ ہم والدین اور طلباء و طالبات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس مثالی تعلیمی ماحول سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور اپنے تعلیمی مستقبل کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں۔
🌟 آئیں! 63 سالہ تعلیمی روایات کے حامل ادارے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں کا انتخاب کریں—جہاں علم، تربیت اور رہنمائی ایک ساتھ میسر ہے، اور جہاں آپ کے روشن مستقبل کی ضمانت دی جاتی ہے۔

الداعی الخیر
سوشل میڈیا سیل,گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج
بوچھال کلاں(چکوال)

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (10/11)🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)👤 پروفیسر کامران علی یوسف📘 سبجیکٹ: ار...
23/04/2026

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (10/11)
🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)

👤 پروفیسر کامران علی یوسف
📘 سبجیکٹ: اردو
🎓 کوالیفیکشن: بی ایس (اردو)
📍 آبائی علاقہ: بھون (چکوال)

🌟 مختصر تعارف:
پروفیسر کامران علی یوسف صاحب بطور سی ٹی آئی (اردو) ادارہ ہذا کے تدریسی عملے کا ایک نہایت اہم اور فعال حصہ ہیں۔
📚 آپ اپنے مضمون کی تدریس انتہائی محنت، دیانت اور خلوص کے ساتھ انجام دیتے ہیں، اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
📖 اردو ادب سے آپ کا شغف اور ذوقِ لطیف نہ صرف قابلِ تحسین بلکہ قابلِ تقلید بھی ہے۔
⭐ وقت کی پابندی، کام سے وابستگی، شرافت، دیانت داری اور مثبت معاشرتی رجحانات جیسی نمایاں خوبیاں آپ کی شخصیت کو نہایت پُرکشش اور باوقار بناتی ہیں۔
🌟 بلاشبہ، آپ اپنی انہی اوصاف کے باعث ادارہ ہذا میں ایک ہر دلعزیز اور قابلِ قدر شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں مزید برکت عطا فرمائے اور آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔ ✨

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (9/11)🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)👤  پروفیسر حمزہ افتخار📘 سبجیکٹ: کمپیوٹ...
22/04/2026

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (9/11)
🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)

👤 پروفیسر حمزہ افتخار
📘 سبجیکٹ: کمپیوٹر
🎓 کوالیفیکشن: بی ایس (کمپیوٹر سائنس)
📍 آبائی علاقہ: چکوال سٹی (چکوال)

🌟 مختصر تعارف:
پروفیسر حمزہ افتخار صاحب حال ہی میں بطور سی ٹی آئی کالج کی ٹیچنگ فیکلٹی کا حصہ بنے ہیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ آپ ہاکی کے بہترین کھلاڑی اور فری لانسنگ کی دنیا میں ایک کامیاب شخصیت بھی ہیں۔
💻 آپ کمپیوٹر کے ان طلبہ کے لیے ایک رول ماڈل ہیں جو آن لائن ارننگ کو بطور پروفیشن اپنانا چاہتے ہیں۔
⭐ محنت، لگن اور اپنے سبجیکٹ پر عبور وہ نمایاں خصوصیات ہیں جو آپ کو دیگر سے ممتاز کرتی ہیں۔
🤲 آپ کے مستقبل کے پیشہ ورانہ سفر کے لیے ڈھیر ساری دعائیں اور نیک تمنائیں۔ ✨

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (8/11)🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)👤 پروفیسر طارق حسین📘 سبجیکٹ: زوالوجی🎓 ...
21/04/2026

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (8/11)
🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)

👤 پروفیسر طارق حسین
📘 سبجیکٹ: زوالوجی
🎓 کوالیفیکشن: ایم فل بائیو ٹیکنالوجی، ایم ایڈ (سائنس ایجوکیشن)
📍 آبائی علاقہ: پدھراڑ (خوشاب)

🌟 مختصر تعارف:
پروفیسر طارق حسین صاحب بائیولوجی کے نہایت تجربہ کار اور باصلاحیت معلم ہیں، جو مختلف محکمہ جات میں 12 سال سے زائد تدریسی و تکنیکی تجربہ رکھتے ہیں۔
📚 آپ گذشتہ تین برس سے ادارہ ہذا میں خلوص، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ تدریسی فرائض ادا کر رہے ہیں۔
🤝آپ کی پیشہ ورانہ خدمات ایک بہترین معلم کی حدود سے آگے بڑھ کر ایک مخلص معاون اور معتبر رفیقِ کار تک پھیلی ہوئی ہیں، جو آپ کی جامع اور متنوع شخصیت کا واضح اظہار ہے۔
💻متعدد آئی ٹی سرٹیفکیشنز کے حامل ہونے کے باعث آپ کو ڈیجیٹل اسکلز پر عبور حاصل ہے، جس کے باعث آپ طلبہ کی سافٹ اسکلز کی تربیت و نشوونما میں خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں، جو موجودہ دور کی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک ناگزیر تقاضا ہیں۔
👔 تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ آپ ادارہ ہذا کی جانب سے بطور فوکل پرسن محکمانہ امور، انچارج سوشل میڈیا ٹیم اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔
🤲 اللہ کریم آپ کے علم و عمل میں مزید برکت عطا فرمائے اور آپ کو مزید کامیابیوں سے سرفراز فرمائے۔ آمین۔ ✨

21/04/2026

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نِیل کے ساحل سے لے کر تا بخاکِ کاشغر
یوم وفات
علامہ محمد اقبال (رحمتہ اللہ علیہ)
Higher Education Department-HED Punjab

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (7/11)🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)👤 پروفیسر اسامہ حسین📘 سبجیکٹ: انگلش🎓 ک...
20/04/2026

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (7/11)
🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)

👤 پروفیسر اسامہ حسین
📘 سبجیکٹ: انگلش
🎓 کوالیفیکیشن: ایم فل سکالر انگلش، بی ایڈ
📍 آبائی علاقہ: بوچھال کلاں(چکوال)

🌟 مختصر تعارف:
پروفیسر اسامہ حسین ادارہ ہذا کی ایک نہایت شریف النفس، محنتی اور مخلص شخصیت ہیں۔ جہاں اکثر طلبہ انگریزی کو ایک مشکل اور ثقیل مضمون سمجھتے ہیں، وہاں آپ کا منفرد اندازِ تدریس ایسا ہے کہ کلاس میں موجود ہر ذہنی سطح کا طالب علم بآسانی لیکچر کو سمجھ کر بہترین تیاری کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
📚 تعلیم و تعلم سے آپ کا گہرا تعلق ایک مضبوط علمی روایت کا تسلسل ہے۔ آپ کے والدِ محترم، ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم خالد، اور چچا محترم ماسٹر منظور احمد مرحوم اپنے عہد کی ممتاز اور نابغۂ روزگار شخصیات میں شمار ہوتے تھے، جن کی علمی وراثت آپ کی شخصیت میں نمایاں طور پر جھلکتی ہے۔
👔 آپ اپنے فرائض منصبی کو نہایت دیانت، دلجمعی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کے قائل ہیں، اور یہ اوصاف آپ کے طرزِ عمل سے بخوبی عیاں ہیں۔
📝 تدریسی خدمات کے علاوہ آپ کالج میگزین "ونہار" کے ایڈیٹوریل بورڈ کے معزز رکن کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کا یہ شوقِ علم اور خدمتِ تعلیم کا سفر تادیر قائم و دائم رہے۔ آمین۔ ✨

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (6/11)🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)👤 پروفیسر راجہ زعفران خان📘 سبجیکٹ: پنج...
19/04/2026

✨ سلسلہ برائے تعارف ٹیچنگ سٹاف (6/11)
🏫 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوچھال کلاں (چکوال)

👤 پروفیسر راجہ زعفران خان
📘 سبجیکٹ: پنجابی
🎓 کوالیفیکیشن: ایم فل پنجابی، ایم اے ہسٹری،
بی ایڈ، DAE(الیکٹرانکس)
📍 آبائی علاقہ: جہانگیر ٹاؤن چکوال (چکوال)

🌟 مختصر تعارف:
پروفیسر زعفران خان کالج ہذا کی فیکلٹی کے ایک درخشندہ ستارہ ہیں، جو گزشتہ 9 برس سے بطور ریگولر سٹاف ممبر اس ادارے میں اپنی علمی و تدریسی روشنی بکھیر رہے ہیں۔ آپ کی موجودگی کے طفیل ادارہ ہذا راولپنڈی ڈویژن کا وہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں اے ڈی پی (پنجابی) کی ڈگری کامیابی کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔
📚 آپ اپنے مضمون کی تدریس کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان و ادب کے فروغ کے لیے بھی ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ پنجابی ادب کی تحقیق و ترویج اور نثر و شاعری کے میدان میں آپ کی گراں قدر قلمی خدمات بجا طور پر لائقِ تحسین ہیں۔
✈️ اپنی ابتدائی سروس کے 10 سال پاکستان ایئر فورس کے نظم و ضبط سے مزین ماحول میں گزارنے کے باعث آپ کی شخصیت میں مستقل مزاجی، محنت اور نظم و ضبط جیسی اعلیٰ صفات راسخ ہو چکی ہیں۔
🧠 حالات و واقعات پر گہری نظر اور تنقیدی شعور کے ساتھ آپ ہر امر کو منطق، فلسفہ اور فکری کسوٹی پر پرکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کے باعث آپ ایک صاحبِ رائے اور مدبر معلم کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
👔 ادارہ ہذا میں تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ آپ بطور فوکل پرسن سپورٹس بھی اپنی انتظامی و عملی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔

🤲 اللہ تعالیٰ آپ کی علمی و ادبی خدمات میں مزید وسعت اور برکت عطا فرمائے۔ آمین✨

19/04/2026

🎓 داخلے جاری ہیں!
📚 پری فرسٹ ایئر کلاسز کا آغاز
🗓️ ان شاء اللہ 27 اپریل 2026 سے

Address

Buchal Kalan
Chakwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Associate College Buchal Kalan, Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share