Govt. Abdul Ali Khan Degree College Utmanzai Charsadda

Govt. Abdul Ali Khan Degree College Utmanzai Charsadda .. Education

01/09/2026

"نوٹس"
کالج ہذا میں سیکنڈ ایئر کلاسز کا باقاعدہ آغاز بدھ 2 ستمبر 2026 ء سے ہوگا۔ لہذا تمام طلبہ حاضری یقینی بنائیں ۔

پہلی میرٹ لسٹ سال اول میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پہلی میرٹ لسٹ کالج نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئ...
23/08/2026

پہلی میرٹ لسٹ

سال اول میں داخلہ کے خواہش مند طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پہلی میرٹ لسٹ کالج نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی ہے۔ یہاں بھی ملاحظہ کیجئے ۔امیدواروں /طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ بغیر کسی میسج کا انتظار کیے اس میرٹ لسٹ میں اپنا نام ملاحظہ کریں اور مقررہ تاریخ تک اپنا داخلہ یقینی بنائیں ۔
اگر آپ کا نام پہلی میرٹ لسٹ میں نہیں آیا ہے تو انتظار کیجیے ۔ دوسری میرٹ لسٹ کالج نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی ۔ ہو سکتا ہے کہ اس میں آپ میرٹ پہ ہوہ
نوٹ:داخلہ کے لئے اپنے ہمراہ اصل اسناد کے ساتھ نقول( فوٹو کاپی ) بھی لے آئیں ۔ شکریہ ۔

گورنمنٹ عبدالعلی خان  کالج اتمانزی چارسدہ  میں  ایف ۔اے /ایف ۔ایس سی  فسٹ ائیر (میڈیکل،انجنئیرنگ،کمپیوٹر سائنس اور آرٹس)...
10/08/2026

گورنمنٹ عبدالعلی خان کالج اتمانزی چارسدہ میں ایف ۔اے /ایف ۔ایس سی فسٹ ائیر (میڈیکل،انجنئیرنگ،کمپیوٹر سائنس اور آرٹس) میں داخلوں کا آن لائن آغاز ہو چکا ہے، جو کہ20 اگست2026 تک جاری رہیں گے ـ آن لائن داخلے اپنے موبائل یا کسی بھی نیٹ کیفے سے کئے جاسکتے ہیں ـ کالج میں بھی طلباء کی مدد و رہنمائی کے لئے HELP DESK اور آن لائن داخلوں کی سہولت موجود ہے ـ
خواہشمند طلبا درجہ ذیل شیڈول کے مطابق اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں ۔

*نوٹس برائے داخلہ: انٹرمیڈیٹ سال اول F.A / F.Sc*  *سیشن:  2026,27*  Admission Notice for (F.A,FSc part.1 )for Session 20...
06/08/2026

*نوٹس برائے داخلہ:
انٹرمیڈیٹ سال اول F.A / F.Sc*
*سیشن: 2026,27*
Admission Notice for (F.A,FSc part.1 )for Session 2026,27

*گورنمنٹ عبدالعلی خان کالج اتمانزئی، چارسدہ*
میں فرسٹ ایئر (سال اول)F.A / F.Sc میں داخلے شروع ہو چکے ہیں۔
میٹرک پاس طلبہ مقررہ تاریخ تک آن لائن اپلائی کریں۔
شیڈول بغور پڑھ لیں۔اسی کے مطابق کالج سے رابطہ میں رہیں۔داخلہ فارم احتیاط سے پر کریں۔

گورنمنٹ عبدالعلی خان کالج اتمانزئی چارسدہ ۔

*گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج اتمانزئی چارسدہ*  _*نوٹس*  *موضوع: کمپیوٹر سائنس - لیکچرار (فلیکسیبل ہائرنگ) کی آسامی*تم...
06/08/2026

*گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج اتمانزئی چارسدہ* _

*نوٹس*

*موضوع: کمپیوٹر سائنس - لیکچرار (فلیکسیبل ہائرنگ) کی آسامی*

تمام متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار *(فلیکسیبل ہائرنگ)* کی آسامی کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی *حتمی فہرست* جاری کر دی گئی ہے۔

حتمی فہرست کالج کے نوٹس بورڈ اور کالج کی آفیشل ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئی ہے۔

*ڈیمو اور انٹرویو کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔*
تمام شارٹ لسٹڈ امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ کالج سے رابطے میں رہیں۔

*پرنسپل*
گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج اتمانزئی چارسدہ
تاریخ: 6 اگست 2026

نوٹس برائے درستگی/تصحیح (نام، ٹریکنک آئی ڈی، تعلیمی ریکارڈ وغیرہ )۔فلیکسیبل ہائرنگ (کمپیوٹر سائنس لیکچرار)گورنمنٹ عبدالع...
31/07/2026

نوٹس برائے درستگی/تصحیح (نام، ٹریکنک آئی ڈی، تعلیمی ریکارڈ وغیرہ )۔فلیکسیبل ہائرنگ (کمپیوٹر سائنس لیکچرار)

گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج چارسدہ میں کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار کی آسامی کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی ابتدائی فہرست (Preliminary List) جاری کر دی گئی ہے۔
تمام امیدواران سے گزارش ہے کہ منسلک فہرست میں اپنا نام، ٹریکنگ آئی ڈی، اور تعلیمی ریکارڈ بغور ملاحظہ فرمائیں۔

اگر کسی امیدوار کو اپنے ریکارڈ یا معلومات سے متعلق کوئی اعتراض یا تصحیح درکار ہو تو اس اعلان کی تاریخ سے تین (3) دن کے اندر 03059114305 پر رابطہ کریں۔

تمام اعتراضات کی جانچ اور تصدیق کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

پرنسپل
گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج، چارسدہ

کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر گل رحمان صاحب کو ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے گریڈ 21میں ترقی کے بعد پرنسپل گورنم...
09/07/2026

کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر گل رحمان صاحب کو ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے گریڈ 21میں ترقی کے بعد پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ تعینات کر دیا۔
ہم جملہ سٹاف پروفیسر گل رحمان صاحب کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ میں بطور پرنسپل تعنیاتی پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔اللہ تعالی پرنسپل صاحب کو اس نئ زمہ داری میں کامیابی،عزت، اور مزید ترقی عطا فرمائے ۔دعا ہے کہ آپ کی قیادت میں ادارہ تعلیمی میدان میں نی کامیابیاں حاصل کرے ۔

اس ترقی اور تعنیاتی کی خوشی میں گزشتہ روز کالج سٹاف کی طرف سے ایک پروقار الوداعی و تقریب مبارک باد کا اہتمام کیا گیا۔
یہ پروگرام کالج کے مرکزی ہال میں منعقد ہوا۔ پروفیسر صاحبان نے پرنسپل صاحب کی قیادت، ڈسپلن اور طلبہ و اساتذہ کے لیے ان کی شفقت کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ پرنسپل گل رحمان صاحب کےدور میں کالج کا تعلیمی معیار، رزلٹ اور انفراسٹرکچر نمایاں طور پر بہتر ہوا۔
اساتذہ نے ان کے ساتھ گزرے سالوں کو سیکھنے کا بہترین دورقرار دیا۔
پرنسپل صاحب نے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ترقی صرف ان کی نہیں بلکہ پورے کالج سٹاف کی اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے۔
سٹاف کی جانب سے پرنسپل صاحب کو شیلڈ، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ اور تمام شرکاء کی گروپ فوٹو بنائی گئی۔

دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ پورے ہال میں ایک طرف خوشی کا سماں تھا کہ ان کے پرنسپل صاحب کو ترقی ملی، دوسری طرف جدائی کا غم بھی محسوس ہو رہا تھا۔
ریل کی سیٹی میں کیسی ہجر کی تمہید تھی ۔
اس کو رخصت کرکے گھر آیا تو اندازہ ہوا

الوداع کہتے ہوۓ آنکھیں میری پرنم ہوئیں
رو پڑا آخر ہی میرے حوصلوں کا سلسلہ

یہ الوداعی پروگرام کالج کی تاریخ میں ایک یادگار دن تھا۔

گورنمنٹ عبدالعلی  خان کالج اتمانزئی  چارسدہ  کے معزز پرنسپلپروفیسر  گل رحمان صاحب کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے پر دلی مبارکب...
08/05/2026

گورنمنٹ عبدالعلی خان کالج اتمانزئی چارسدہ کے معزز پرنسپل
پروفیسر گل رحمان صاحب کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے پر دلی مبارکباد!

اسی سلسلے میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران صوبائی وزیر اعلی تعلیم جناب مینا خان آفریدی نے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے معزز پروفیسرز میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے، جن میں ہمارے قابلِ فخر پرنسپل پروفیسر گل رحمان صاحب بھی شامل تھے۔
یہ ترقی پروفیسر گل رحمان صاحب کی علمی، انتظامی اور تدریسی خدمات کا روشن اعتراف ہے۔
گورنمنٹ کے تمام اساتذہ، آفس سٹاف اور دیگر ملازمین پرنسپل پروفیسر گل رحمان صاحب کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے مزید کامیابیوں، عزت اور نیک نامی کی دعا کرتے ہیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ عبدالعلی خان کالج  چارسدہ میں انٹرمیڈیٹ پری بورڈ امتحان...
07/03/2026

محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ عبدالعلی خان کالج چارسدہ میں انٹرمیڈیٹ پری بورڈ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں کالج میں امتحانی عمل کو شفاف، منظم اور بہتر انداز میں یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پرنسپل گورنمنٹ عبدالعلی خان کالچ چارسدہ، پروفیسر گل رحمان خود امتحانی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انھوں نے امتحان کے پہلے روز مختلف امتحانی ہالز کا دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انھوں نے ڈیوٹی پر موجود اساتذہ اور عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط، شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو ایک سازگار اور منصفانہ امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات لیکچرر ظاہر شاہ بھی پرنسپل کے ہمراہ موجود تھے۔ انھوں نے بھی امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کالج میں امتحانات کے انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

07/03/2026

Heartiest congratulations to principal prof.  Gul Rahman on his well.deserved promotion to Grade 21.کالج ہذا کے پرنسپل پ...
17/02/2026

Heartiest congratulations to principal prof. Gul Rahman on his well.deserved promotion to Grade 21.
کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر گل رحماں صاحب کو گریڈ 21 میں ترقی پربہت بہت مبارکباد!

ہم آپ کی اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آپ کی ترقی نہ صرف آپ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ کالج ہذا اور تعلیمی نظام کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔
ہم آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔🎉

Address

Govt. Abdul Ali Khan College College
Charsadda
24420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Abdul Ali Khan Degree College Utmanzai Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Govt. Abdul Ali Khan Degree College Utmanzai Charsadda:

Shortcuts

Share