02/12/2025
دل بہت اداس ہے…
ہمارے کالج کے پیارے ساتھی محمد عدیل راؤ ہمیں چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے۔ ان کی یاد، ان کی مسکراہٹ اور ان کی محنت آج بھی کالج کے ہر کونے میں محسوس ہوتی ہے۔
مرحوم کے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کے لیے پروفیسر کامران ناصر پراچہ، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج دریا خان کی جانب سے ایک پرسوز دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے شرکت کی۔ سب آنکھوں میں نمی اور دل میں درد لیے ان کے لیے ہاتھ اٹھائے کھڑے تھے۔
میں ربِ رحیم سے دعا کرتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ ہمارے بھائی محمد عدیل راؤ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کی خطاؤں کو معاف کرے اور انہیں اپنے خاص بندوں میں جگہ عطا فرمائے۔
اور اس پوسٹ کو پڑھنے والے ہر دوست سے بھی ملتجی ہوں کہ
ایک لمحہ نکال کر اس بھائی کے لیے دعا ضرور کریں…
جس کا گھر آج خاموش ہے، بچے سوال کرتے ہوں گے، اور دلوں میں ایک ناقابلِ بیان خلا اتر آیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل اور آنے والی زندگی میں آسانیاں عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔