12/05/2026
متحدہ طلبہ محاذ گومل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام کل بروز بدھ شام 6 بجے FC لان، گومل یونیورسٹی میں ایک عظیم الشان "پیس واک" اور گرینڈ طلبہ میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس واک کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، بنوں، لکی مروت اور وزیرستان میں ہونے والے بم دھماکوں، علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ اور یونیورسٹی کے سیکورٹی مسائل کے خلاف پُرامن آواز بلند کرنا ہے۔
پیس واک کے دوران صوبے میں امن و امان کے قیام، بدامنی کے خاتمے اور گومل یونیورسٹی میں سیکورٹی نظام کی بہتری جیسے اہم مطالبات پیش کیے جائیں گے تاکہ طلبہ خود کو محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے محسوس کریں۔
تمام طلبہ، صدور صاحبان اور باشعور شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس پُرامن واک میں شرکت کرکے امن، اتحاد اور طلبہ کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
مقام: FC لان، گومل یونیورسٹی
وقت: شام 06:00 بجے