English Unity Gomal University D.I Khan

English Unity Gomal University D.I Khan DELL FAMILY

کل گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے انگلش ڈیپارٹمنٹ میں وائس چانسلر کی آمد۔ایچ او ڈی صاحبہ اور سٹوڈنٹس کے درمیان جو مس...
10/05/2025

کل گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے انگلش ڈیپارٹمنٹ میں وائس چانسلر کی آمد۔
ایچ او ڈی صاحبہ اور سٹوڈنٹس کے درمیان جو مسئلہ بنا تھا، جو بعد میں سٹوڈنٹس نے ڈیپارٹمنٹ اور مین گیٹ کو بند کیا،
ایڈمنسٹریشن نے مزاکرات کیلئے چیف پراکٹر اور سیکیورٹی آفیسر بھیجا گیا لیکن ناکام ہوگئے۔
پھر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب نے خود سٹوڈنٹس سے ٹائم لیا اور صبج ایچ او ڈی صاحبہ اور سٹوڈنٹس کا معاملہ کچھ حد تک حل کیا، وائس چانسلر صاحب نے ایچ او ڈی صاحبہ بشمول تمام سٹاف کو صحیح ڈانٹا اور کہا کہ پہلے خود کو ٹیھک کرو پھر سٹوڈنٹس خود بخود ٹیھک ہوں گے ۔
اس کے بعد وائس چانسلر نے انگلش یونٹی کے پریذیڈنٹ سردار امیر بیٹنی سے میٹنگ کی اور یہ یقین دہانی کرائی کہ ہم جلد از جلد سٹوڈنٹس کے تمام جائز مطالبات حل کریں گے۔
لیکن بعد میں ڈیپارٹمنٹ نے سٹوڈنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کیا جو سٹوڈنٹس کیساتھ ظلم اور بربریت ہے۔
اور جو مسئلہ سٹوڈنٹس کے مابین بنا تھا جسے انگلش یونٹی کے پریذیڈنٹ سردار امیر بیٹنی نے اسے وقت حل کیا تھا ان سٹوڈنٹس کو شوکاز نوٹس اور ساتھ میں جرمانہ بھی جاری کیا جسے انگلش یونٹی صلح کی خلاف ورزی اور سٹوڈنٹس کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی قرار دیتی ہیں۔
لہذا ہم ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر سوموار تک ان مسائل پر غور نہیں کیا گیا اور حل نہ ہوئیں تو انگلش یونٹی آگے کا لائحہ عمل خود تیار کریں گی۔
ساتھ میں انگلش یونیٹی سوموار کو یعنی 12 مئی 2025 کو گرینڈ میٹنگ کا اعلان کرتے ہیں جس میں تمام مسائل پر آگے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کریں گی۔
میٹنگ:
12 مئی 2025
ٹائم: 10:00 بجے
انگلش ڈیپارٹمنٹ لان

سردار امیر بیٹنی صدر انگلش یونیٹی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ۔


08/05/2025

آج گومل یونیورسٹی میں انگلش یونیٹی نے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی صاحبہ کے سامنے کچھ جائز مطالبات رکھ دئیے،
مطالبات میں سے لیپ ٹاپ کا مسلہ، کوریجیندم کیسیز، پراپر کلاسیز نہ ہونے اور رزلٹ کے مسائل جو ایکزام سیکشن بھیجنے میں بہت دیر کرتے ہیں۔
اور سب سے اہم مسلہ سپیشل ایکزام کا تھا جو وی سی صاحب نے ایپرول بھی دیا تھا لیکن ایچ او ڈی صاحبہ نے انکار کیا اور کہا کہ یہ ایپرول وی سی صاحب اپنے پاس رکھے مجھے کوئی پرواہ نہیں۔
ایک اور مسلہ تھا جو کل سٹوڈنٹس کے مابین بنا تھا وہ صدر انگلش یونیٹی سردار امیر بیٹنی نے خوش اسلوبی سے حل کیا تھا لیکن آج ایچ او ڈی صاحبہ نے کہا کہ میں کمپلینٹ آگے بھیجیں گے جو صلح کی توہین اور سٹوڈنٹس کیساتھ نا انصافی ہے،
اس حوالے سے آج انگلش یونیٹی کے صدر سردار امیر بیٹنی بشمول تمام سٹوڈنٹس نے ایک لائحہ عمل طے کیا اور اس کے نتیجے میں ڈیپارٹمنٹ اور مین گیٹ آف گومل یونیورسٹی کو بند کیا، سیکیورٹی والے ڈیپارٹمنٹ آئے لیکن بات نہیں مانی گئی بعد از وی سی صاحب سے ملاقات ہوئی اور وی سی صاحب نے کل 10 بجے تک ٹائم لیا اس امید کیساتھ کہ کل یہ مسلہ حل کریں گے۔
آخر میں صدر انگلش یونیٹی سردار امیر بیٹنی نے آئے ہوئے تمام شریک سٹوڈنٹس خصوصاً ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے امیدوار طارق کامریڈ کا شکریہ ادا کیا اور صدر انگلش یونیٹی بشمول تمام سٹوڈنٹس نے طارق کامریڈ کیساتھ بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

سردار امیر بیٹنی صدر آف انگلش یونیٹی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان۔



اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔امید کرتا ہوں کہ سب انگلش یونٹی ممبرز خیریت سے ہونگے اور آج کا پیپر اچھا ہوا ہوگا۔حالانک...
16/04/2025

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
امید کرتا ہوں کہ سب انگلش یونٹی ممبرز خیریت سے ہونگے اور آج کا پیپر اچھا ہوا ہوگا۔حالانکہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اور انتظامیہ کی طرف سے سٹوڈنٹس کو ہر طرح سے ٹارچر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن صدر امیر بیٹنی نے جس طریقے سے سٹوڈنٹس کو فیسیلیٹیٹ کیا قابل تعریف ہیں۔
ایک بات انگلش یونٹی واضح بتاتی ہیں کہ اگر کل کے پیپر میں سٹوڈنٹس کو دوبارہ اسطرح ٹارچر کرنے یا پریشرائز کرنے کی کوشش کی تو انگلش یونٹی انتظامیہ کو ایسا موٹوڑ جواب دے گی کہ پوری یونیورسٹی انتظامیہ یاد رکھیں گی اور کسی کے اندر یہ جرات نہیں رہے گی کہ وہ سٹوڈنٹس کو ٹارچر کریں۔
انگلش یونٹی انتظامیہ کو واضح بتاتی ہے کہ خدارا ان سٹوڈنٹس کو اپنے بچوں کی طرح ٹریٹ کرو اور ان کو پڑھنے اور پیپر کرنے کے لیے چھوڑ دو اور سٹوڈنٹس کو ایسے اقدام اٹھانے کے لیے مجبور نہ کرو جو بعد میں آپ فیس نہ کرسکو۔۔
پریس سیکرٹری: محمد عثمان خان مروت


انتہائی افسوس کا مقام ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے۔۔۔آپ اگر پیپسی کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے ( کیونکہ آپ نے پیسے کھائے ہیں ...
11/04/2025

انتہائی افسوس کا مقام ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے۔۔۔
آپ اگر پیپسی کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے ( کیونکہ آپ نے پیسے کھائے ہیں ) تو کم از کم جو بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں انہیں تو نہ روکیں۔ جو دکاندار اسرائیلی پراڈکٹس نہیں رکھنا چاہتے انہیں تو اس بات سے نہ روکیں کہ وہ دوسرے پاکستانی پراڈکٹس رکھ سکیں۔
ہم گومل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جتنے بھی اسرائیلی پراڈکٹس ہیں اس پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
اور اگر پھر بھی انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو انگلش یونٹی گومل یونیورسٹی بھرپور رد عمل دے گی اور ان شاءاللہ اس نا اہل انتظامیہ کے خلاف میدان عمل میں نکلے گی۔
انگلش یونٹی اس نوٹیفکیشن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہیں اور جس ڈائری نمبر پر درج ہوا ہے اور جس نے درج کیا ہے اس کے خلاف آج پراپر طریقے سے انکوائری بھی کریں گی۔


اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔امید کرتا ہوں کہ سب خیریت سے ہونگے۔الحمداللہ فیسوں میں اضافے کے حوالے سے جو ایشو چل رہا ...
10/04/2025

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
امید کرتا ہوں کہ سب خیریت سے ہونگے۔الحمداللہ فیسوں میں اضافے کے حوالے سے جو ایشو چل رہا تھا آج انگلش یونٹی کے پریذیڈنٹ سردار امیر بیٹنی نے رجسٹرار ظاہر شاہ صاحب ، ڈائریکٹر اکیڈمک شفیع اللہ صاحب، ھیڈ آف انگلش ڈاکٹر سائقہ صدیق دانش صاحبہ کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ایشو حل ہوگیا اور ہر ایک چیز کو ریٹن میں لے لیا۔۔
پرانے فیس سلیپ میں کریکشن کر کے 29500 سے 27000 کر دیا اب بیچ 24/26 اور 24/28 والے سٹوڈنٹس 29500 کی بجائے 27000 جمع کرئینگے اور پہلے جمع کیے گئے 2500 روپے نئے سمسٹر میں ایڈجسٹ کریں گے۔
ہم صدر انگلش یونیٹی سردار امیر بیٹنی کے بہت شکر گزار ہے کہ انہوں سٹوڈنٹس کے اس سنگین مسئلے کو بروقت حل کردیا۔
ہم صدر انگلش یونٹی امیر بیٹنی کے اس ایکشن پر فخر محسوس کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی سٹوڈنٹس کے مسائل کو اسی طرح بروقت حل کرئینگے۔

پریس سیکرٹری: محمد عثمان خان مروت


اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔امید کرتا ہوں کہ سب خیریت سے ہونگے۔آج بمورخہ 9 اپریل 2025 کو انگلش یونٹی کی گرینڈ میٹنگ ...
09/04/2025

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
امید کرتا ہوں کہ سب خیریت سے ہونگے۔آج بمورخہ 9 اپریل 2025 کو انگلش یونٹی کی گرینڈ میٹنگ ہوئی جس میں ایگزام اور فیسوں میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگئی۔
صدر صاحب نے ہر ایک سٹوڈنٹ کی رائے سنی اور مشترکہ طور پر ایگزام کو 14 اپریل سے کرانے کا فیصلہ کیا۔۔
اس کے بعد صدر انگلش یونیٹی بشمول انگلش یونٹی ممبرز نے رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ صاحب سے فیسوں کے حوالے سے بات کی تو رجسٹرار صاحب نے کہا کہ فیسوں میں ناکوئی اضافہ ہوا ہے اور نہ کوئی کمی پہلے سمسٹر سے جو فیس سٹرکچر آپ لوگوں کو دیا گیا ہے وہی لاسٹ سمسٹر تک ہوگا۔۔
اس کے بعد ٹور فیس پر بات چیت ہوئی جسے رجسٹرار صاحب نے ریٹن میں دے دیا اور ختم کر دیا انگلش یونٹی کے پریذیڈنٹ امیر بیٹنی نے وہ ریٹن ھیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ کو دے دی اور کہا کہ جس سے ٹور کے نام پر پیسے لیے ہیں اسے فوری طور پر ریفنڈ کیا جائے اور دوبارہ کسی سے بھی ٹور کے نام پر پیسے نہ لیں جس پر ہم صدر صاحب کے بےحد مشکور ہیں۔
انگلش یونٹی ہمیشہ طلباء کے جائز حقوق پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی اور طلباء کے جائز مطالبات کے لیے صف اول کا کردار ادا کرئیں گی۔

پریس سیکرٹری: محمد عثمان خان مروت


اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔سلام کے بعد امید کرتے ہیں کہ سب دوست خیریت سے ہوں گے۔جیساکہ آپ لوگوں کے علم میں ہے کہ ا...
08/04/2025

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
سلام کے بعد امید کرتے ہیں کہ سب دوست خیریت سے ہوں گے۔
جیساکہ آپ لوگوں کے علم میں ہے کہ ایک طرف 14 تاریخ سے ایگزام ہے اور دوسری طرف فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، جو کہ ظلم کی انتہا ہے اور سٹوڈنٹس کی بس سے باہر ہے۔
لہذا اس حوالے سے ہم نے کل یعنی 9 اپریل 2025 کو انگلش ڈیپارٹمنٹ لان میں انگلش یونیٹی کا ایک گرینڈ میٹنگ بلایا ہےآپ تمام دوستوں سے شرکت کی اپیل ہے۔
ٹائم :00 :10 بجے
لوکیشن : انگلش ڈیپارٹمنٹ لان
سردار امیر بیٹنی صدر انگلش یونیٹی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان۔

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!سلام کے بعد امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے۔جیساکہ آپ لوگوں کی علم میں ہے کہ  26/2/2025 ...
06/03/2025

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
سلام کے بعد امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے۔
جیساکہ آپ لوگوں کی علم میں ہے کہ 26/2/2025 کو انگلش یونٹی کی طرف سے ایک گرینڈ میٹنگ ہوئی تھی اور سردار امیر اللہ بیٹنی کو متفقہ طور صدر منتخب کیا تھا۔
آج صدر سردار امیر بیٹنی نے باقاعدہ طور کیبنٹ اناؤنس کیا،
اس امید کیساتھ کہ یہ سٹوڈنٹس کسی بھی صورت میں نہ سٹوڈنٹس کی حقوق پر کمپرومائز کرےگا اور نہ کسی غنڈے کے سامنے جھکےگا.
آخر میں صدر صاحب کی طرف سے تمام کیبنٹ ممبرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
پریس سیکرٹری: محمد عثمان خان مروت

کل انشاءاللہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں گل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی طرف سے امن ریلی ہوگی بنوں کے موجودہ صورتحال ...
05/03/2025

کل انشاءاللہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں گل سٹوڈنٹس سوسائٹی کی طرف سے امن ریلی ہوگی بنوں کے موجودہ صورتحال کی وجہ سے اس میں تمام سوسائٹیز اور فیڈریشنز کو شرکت کی دعوت ہے ۔

واک فیزیکس ڈیپارٹمنٹ سے کل 11 بجے شروع ہوگا

گومل یونیورسٹی میں سپرنگ سیشن 2025 کے داخلے شروع ...اپلائ کی آخری تاریخ 21 مارچ 2025 ہیں۔انگلش یونٹی بی ایس انگلش سپرنگ ...
03/03/2025

گومل یونیورسٹی میں سپرنگ سیشن 2025 کے داخلے شروع ...
اپلائ کی آخری تاریخ 21 مارچ 2025 ہیں۔
انگلش یونٹی بی ایس انگلش سپرنگ سیشن 2025 میں داخلے لینے والے تمام طلبہ کو خوش آمدید کہتی ہیں۔

02/03/2025

اسلام علیکم
امید کرتا ہوں کہ سب خیریت سے ہونگے۔
جس طرح اپ سب کو پتہ ہے کہ 26 فروری 2025 کو انگلش یونٹی کی گرینڈ میٹنگ ہوئی اور متفقہ طور پر امیر بیٹنی کو انگلش یونٹی کا صدر منتخب کر دیا۔
اب صدر صاحب کے کہنے پر ہم نے آگے کیبنیٹ تشکیل دینی ہے جس کے لیے ہم انگلش ڈیپارٹمنٹ کے ان تمام سٹوڈنٹس سے درخواست کرتے ہیں جو کیبنیٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد ہم سب رابطہ کریں۔
شکریہ۔
Whatsapp 0345 0247042

انگلش یونیٹی کسی ایک یا دو بندوں کی جاگیر نہیں تمام سٹوڈنٹس کی مشترکہ ہے۔۔۔لہذا اس طرح کی پوسٹوں سے اجتناب کرے کیونکہ آپ...
02/03/2025

انگلش یونیٹی کسی ایک یا دو بندوں کی جاگیر نہیں تمام سٹوڈنٹس کی مشترکہ ہے۔۔۔
لہذا اس طرح کی پوسٹوں سے اجتناب کرے کیونکہ آپ ایک جونیئر سٹوڈنٹ ہے تھوڑا پڑھائی پر توجہ دو آگے مراحل مشکل ہے۔
شکریہ۔

Address

Gomal University Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
29111

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when English Unity Gomal University D.I Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share