MLT Unity Gomal University Dera Ismail Khan

MLT Unity Gomal University Dera Ismail Khan MLT Unity Media Cell �

صدر انعام اللہ محسود  کا ایک سالہ صدارتی دور:-صدر انعام کا ایک سالہ صدارتی دور نہایت کٹھن آزمائشوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس د...
08/02/2026

صدر انعام اللہ محسود کا ایک سالہ صدارتی دور:-

صدر انعام کا ایک سالہ صدارتی دور نہایت
کٹھن آزمائشوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس دوران نہ صرف بہت سے لوگوں نے ان سے کھلی نفرت اور مخالفت کا اظہار کیا بلکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھی مسلسل دباؤ کا سامنا رہا۔ کبھی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، کبھی بلیک میلنگ جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے تاکہ انہیں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے۔ اس تمام تر مخالفت، سازشوں اور مشکلات کے باوجود صدر انعام نے حوصلہ، صبر اور جرات کا دامن نہیں چھوڑا۔ وہ حق اور انصاف کی راہ پر ڈٹے رہے، طلبہ اور اپنے نظریات کے لیے ثابت قدمی سے کھڑے رہے، اور یہ ثابت کر دیا کہ سچی قیادت وہی ہوتی ہے جو طوفانوں کے
سامنے بھی جھکنے کے بجائے اور مضبوط ہو جائے۔
ایم ایل ٹی یونیٹی کے سابقہ صدر انعام اللہ محسود کا طلباء کیلئے بھاگ دوڑ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں متحدہ طلباء محاظ میں ایم ایل ٹی یونیٹی کو پہچان دینے والا یہی صدر تھا ، اب چونکہ انکی صدارت کا وقت ختم ہوگیا ہے تو ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے مسائل کے حل کیلئے الیکشن ہونے تک الیکشن چئرمین اسد وزیر ۔ وٹساپ
+92 304 6662667
موجود ہونگے ، الیکشن کے بعد ایم ایل ٹی یونیٹی نئے صدر کا انتخاب کریگی جو انکے حقوق کی جنگ لڑیگا ۔

اسد وزیر
چئیرمین الیکشن کمیٹی
ایم ایل ٹی یونیٹی
گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان


Inam Khan

Hy Everyone,After resignition of presidient Inam Khan , the cabinet of MLT Unity announce Asad Wazir 8th Semester as upc...
03/02/2026

Hy Everyone,
After resignition of presidient Inam Khan , the cabinet of MLT Unity announce Asad Wazir 8th Semester as upcoming Chairmen Election Comitte.

السلام علیکم تمام دوستوں کو!جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے،  میں *انعام اللہ مسعود* بطور صدر *MLT یونٹی*،  آج ایک اہم پیغام آ...
03/02/2026

السلام علیکم
تمام دوستوں کو!
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے،
میں *انعام اللہ مسعود* بطور صدر *MLT یونٹی*،
آج ایک اہم پیغام آپ سب تک پہنچانا چاہتا ہوں۔
الحمدللہ، میں نے تقریباً ایک سال صدارت کا عہدہ سنبھالا،
اور اس دوران طلباء کے حق میں کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
اسی وجہ سے مجھ پر شوکاز نوٹس اور دیگر دباؤ بھی آیا،
مگر ہم نے ہر موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جتنا ممکن تھا، اس سے زیادہ کوشش کی،
اپنا قیمتی وقت نکالا
صرف اور صرف طلباء کے حقوق کے لیے۔
اب بات یہ ہے کہ میرا صدارت کا وقت مکمل ہونے والا ہے،
جو نہ صرف MLT بلکہ پورے Allied اور یونیورسٹی کے لیے بہتر ثابت ہو۔
آخر میں، میں بطور صدر، صدارت سے باقاعدہ استعفیٰ دیتا ہوں،
اور اپنے نئے آنے والے نمائندوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
اتحاد، عزت، قربانی یہی ہماری طاقت ہے۔
نوٹ:
میں صدر انعام محسود ایم ایل ٹی 8 سمسٹر کے سٹوڈنٹس اسد وزیر کو چئیرمن الیکشن کمیٹی مقرر کرتا ہوں
امید ہے کہ وہ الیکشن کو احسن طریقے سے الیکشن کروا سکے

بشیر احمد
میڈیا سکریٹری ایم ایل ٹی یونیٹی
والسلام
*انعام اللہ مسعود*
سابقہ صدر MLT یونٹی




25/12/2025

اعلان برائے طلبہ

آج الائیڈ کے تمام صدور کی امتحان کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ الائیڈ کے طلبہ فی الحال امتحان نہیں دیں گے۔ اس سے قبل ڈین اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے بھی واضح طور پر بتایا تھا کہ امتحان 15 جنوری کے بعد منعقد کیا جائے گا اور تمام طلبہ کو گھروں کو جانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اسی ہدایت کے مطابق تمام طلبہ اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، جن میں سے اکثر کا تعلق دور دراز علاقوں سے ہے۔

تاہم، اس کے برعکس اب 29 دسمبر کو امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو پہلے کیے گئے فیصلے اور اعلان کے خلاف ہے۔ اس اچانک تبدیلی کی وجہ سے طلبہ کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ طلبہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے پر نظرِ ثانی کی جائے۔

انعام محسود
President MLT Unity GU

اسلام علیکم امید ہے کے سب حیر حیرت سے ہونگے جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے کہ یونیورسٹی میں سپورٹس گالا شروع ہے ہر ڈیپارٹمنٹ کو...
07/12/2025

اسلام علیکم
امید ہے کے سب حیر حیرت سے ہونگے جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے کہ یونیورسٹی میں سپورٹس گالا شروع ہے ہر ڈیپارٹمنٹ کو سپورٹس کا سامان دیا گیا اور جو ان ڈیپارٹمنٹس کا مطالبہ تھا پورا کیا گیا لیکن جب الائیڈ کی باری آئی تو سپورٹس ڈائیریکٹر کئی چیزوں سے منکر ہوئے اور صاف انکار کیا لیکن بڑے منت سے ہم نے راضی کیا تو پھر آج جب ہمارے الائیڈ کے سٹوڈنٹس ریپریزنٹیٹیوز سامان لینے کیلئے گئے اور سامان لیا تو سامان سٹی سے یونیورسٹی پہنچانے کی ڈیمانڈ کی تو انہوں نے ایک بار پھر صاف انکار کیا اور اب دسمبر کے اس سرد رات میں سٹوڈنٹس سامان سمیت سٹی میں بھیٹے ہوئے ہیں اور اب کوئی گاڑی کا بندوبست کرنے کیلئے تیار نہیں

انعام اللہ محسود
صدر ایم ایل ٹی یونیٹی

"متحدہ طلباء محاذ کی جانب سے آج  گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔اور وی سی آفس کے سامنے اپنے ...
24/11/2025

"متحدہ طلباء محاذ کی جانب سے آج گومل یونیورسٹی
ڈیرہ اسماعیل خان میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
اور وی سی آفس کے سامنے اپنے جائز مطالبات اور اپنے والے بچوں کے مستقبل کے خاطر اس سردی میں ٹینٹ لگایا ہے انشاءاللہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانیں گے، تب تک انشاءاللہ احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔"

انعام اللہ محسود
صدر ایم ایل ٹی یونیٹی

مصباح محسود
سرپرست اعلیٰ ایم ایل ٹی یونیٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی ایم پی اے جناب احمد کریم خان کنڈی نے گومل یونیورسٹی کے موجودہ صورتحال پر اسمبلی توجہ دلاو ن...
22/11/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی ایم پی اے جناب احمد کریم خان کنڈی
نے گومل یونیورسٹی کے موجودہ صورتحال پر اسمبلی
توجہ دلاو نوٹس جمع کیا طلباء انکا شکریہ ادا کرتے ہیں

انعام اللہ محسود
صدر ایم ایل ٹی یونیٹی

مصباح محسود
سرپرست اعلیٰ ایم ایل ٹی یونیٹی

*بڑی خبر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے صوبائی حکومت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی* گومل یونیورسٹی کے موجودہ حال...
21/11/2025

*بڑی خبر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے صوبائی حکومت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی*
گومل یونیورسٹی کے موجودہ
حالات پر صوبائی حکومت ایچ ای ڈی نے فوری ایکشن لے لیا ہم طلباء صوبائی حکومت وزیراعلی سہیل افریدی علی امین گنڈہ پور اور سیکٹری ایچ ای ڈی کے مشکور ہے جن انہوں نے فوری نوٹس لے لیا اور امید کرتے ہے شفاف طریقے سے تحقیقات ہوکر انکوائری رپورت جلد شیر کی جائے گی

اسد وزیر
جنرل سیکرٹری ایم ایل ٹی یونیٹی

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان!!!جامعہ گومل یونیورسٹی ایک تعلیمی، تہذیبی اور اقدار پر مبنی ادارہ ہے، بدقسمتی سے گزشتہ ا...
21/11/2025

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان!!!
جامعہ گومل یونیورسٹی ایک تعلیمی، تہذیبی اور اقدار پر مبنی ادارہ ہے، بدقسمتی سے گزشتہ ایک ماہ یا اس سے زائد عرصے سے شدید انتشار اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ کبھی طلباء پر شوکاز، کبھی بلا جواز کارروائیاں، کبھی ایک بہانہ تو کبھی دوسرا حربہ، مجموعی طور پر ایک ایسا ماحول قائم ہوچکا ہے جس میں طلباء خود کو غیر محفوظ اور ذہنی دباؤ کا شکار محسوس کر رہے ہیں۔
ہم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ آپ ایک باشعور، تجربہ کار اور نیک نیت منتظم ہیں اور ادارے کیلئے اچھے خواہشات رکھتے ہیں۔
لہٰذا آپ کو چاہیے کہ خود معاملات کا نوٹس لیں اور یہ بھی غور کریں کہ آپ کے آس پاس کون لوگ ایسی پالیسیوں کے پیچھے ہیں جو خوامخواہ آپ کو ٹکرانے کی کوشش کر رہے ہیں،
تعلیمی ماحول کو خراب کر رہے ہیں؟
!!!!چند گزارشات!!!!!
1. یونیورسٹی کا اکیڈمک ماحول بہتر بنایا جائے۔
2. 75 فیصد حاضری کی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کیا جائے۔
3. نشے کے رجحان کا مکمل اور سختی سے خاتمہ کیا جائے۔
4. غیر شرعی میل جول پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
5. ہاسٹلز میں کلیئرنس آپریشن عمل میں لایا جائے، مگر نیک نیت، دیانتدار اور قابلِ بھروسہ ٹیم کے ساتھ، تاکہ کلیئرنس شفافیت کیساتھ ہو جائے ۔
6.تمام کارروائیاں کیمروں کی نگرانی میں ہوں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
7. یونیورسٹی گیٹ پر تلاشی بہت ضروری ہے تاکہ نشہ آور میٹیریل داخل نہ ہو۔
8. یونیورسٹی کے اندر کالے شیشوں پر پابندی عائد کی جائے۔
9. طلباء کرام جب اپنی جائز حقوق کے احتجاج کرتے ہیں تو آپ لوگ اسے غدار ڈکلئیر کرتے ہو اور اینٹی سٹیٹ ڈکلئیر کرتے ہو
10. میرا طلباء کرام سے بھی عاجزانہ درخواست ہے کے اپنی جائز حقوق کے لئے لڑو ورنہ آج کسی اور طلباء پر شوکاز ہوچکا تو آپ پر بھی ہوسکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: پہلے بھی ایم ٹی ایم نے بہت سارے مطالبات دیئے ہیں جو کہ جائز اور سٹوڈنٹس کا قانونی اور آئینی حق ہے لیکن ابھی تکانتظامیہ خاموش ہے کوئی عمل درآمد نہیں ہوا کوئی وضاحت تو کرے۔۔۔۔ ؟ سب کیساتھ مسئلہ تو نہیں ہے اگر سنجیدہ ہو، تو برائے کرم یہ اتنی بڑے مسائل نہیں لیکن صرف آپ لوگوں نے
عملی کرنا ہے موجود تو یہ سب کچھ پہلے سے ہی ہے۔
شکریہ

صدر انعام محسود
صدر ایم ایل ٹی یونیٹی

17/11/2025

ایم ایل ٹی یونیٹی کے صدر انعام اللہ محسود ایم ٹی ایم کا سپورٹس گالہ کے حوالے احتجاج کے دوران تقریر ملاحظہ کرے




Admin: Misbah Mahsud

15/11/2025

اسلام علیکم
جیسے کہ آپ کو معلوم ہے کہ گومل یونیورسٹی بروز سوموار سے ' سپورٹس گالہ 'کر رہے ہیں جس کے بعد ہر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑی( مختلف کھیل )کے نام لکھوا لے
جو کہ پورے یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ کا ایک ساتھ سپورٹس گالہ کررہے ہیں جو کہ ایک مزاق کی بات یے اور حیران کن بات ہے سمجھ سے بالاتر ہے
ایم ایل ٹی یونیٹی نے اس فیصلہ کو مسترد کیا ہے اور سپورٹس گالہ سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں
اور ایم ایل ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ہر سٹوڈنٹس کو واضع ہدایت یے کہ وہ سوموار کے دن یونیورسٹی کی طرف سے سپورٹس گالہ کی کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہ کرے

انعام اللہ محسود
صدر ایم ایل ٹی یونیٹی

Address

Gomal University Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MLT Unity Gomal University Dera Ismail Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share