Gomal Family

Gomal Family Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gomal Family, College & University, GOMAL UNIVERSITY D. I. Khan, Dera Ismail Khan.

ڈیرہ اسماعیل خان:گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے ...
28/02/2026

ڈیرہ اسماعیل خان:

گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے کہ یونیورسٹی کے مالی معاملات سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق رواں ماہ ملازمین کو بنیادی تنخواہ ادا کر دی گئی ہے۔ چونکہ عیدالفطر کا مہینہ ہے اور اس مہینے دو تنخواہیں ادا کی جانی ہیں، اس لیے انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے 15 مارچ سے قبل ایک اضافی تنخواہ بھی ادا کر دے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام ادائیگیاں بغیر کسی بیرونی تعاون کے یقینی بنائی جا رہی ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ طلبہ کی جانب سے فیسوں اور ہاسٹل فیس کی مد میں تقریباً 75 کروڑ روپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔ ان بقایاجات کی وصولی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور منسٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ بقایاجات کی بروقت وصولی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

سلیکشن بورڈ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انتظامیہ نے کہا کہ تاحال کسی قسم کے نئے آرڈرز جاری نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی نئی تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔ موجودہ مالی بوجھ کے مطابق یونیورسٹی ہر ماہ تقریباً 11 کروڑ روپے پنشن اور 14 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کر رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام رقم ہر ماہ بغیر کسی اضافی معاونت کے ادا کی جا رہی ہے۔

وائس چانسلر اور ان کی ٹیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی ملازم کی ایک روپیہ بھی بقایا رقم آئندہ مالی سال میں منتقل نہیں ہونے دی جائے گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ ادوار میں غیر ضروری کنٹریکٹ پر کی گئی بھرتیوں کے جائزے کے لیے قائم (ایچ آر ریشنلائزیشن) کمیٹی نے اپنی سفارشات جمع کرا دی ہیں، جن پر آئندہ چند روز میں عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ جامعہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دی جائے۔

آخر میں یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام ملازمین، پنشنرز، طلبہ اور والدین کو یقین دلایا کہ ادارے کے مالی و انتظامی استحکام کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات جاری ہیں، اور جامعہ کی ترقی و استحکام اولین ترجیح ہے۔

23/02/2026

HAPPY RETIREMENT DAY MALIK SAHIB
ملک قدرت اللّٰہ کے ریٹائرمنٹ کے آخری دن پے رجسٹرار ظاہر شاہ مروت صاحب نے روایتی پگڑی پہنائی، یقیناً ملک صاحب نے گومل یونیورسٹی میں بہت زبردست ٹینور گزارا ہے، اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ اللّٰہ پاک ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی بھی خوشیوں سے بھری زندگی نصیب کرے۔۔ آمین

20/02/2026

مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی کے طرف سے گرینڈ افطار پارٹی کی انعقاد پے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس گرینڈ افطار پارٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضفر اقبال صاحب اور رجسٹرار ظاہر شاہ صاحب نے خصوصی شرکت کی۔۔
ویلڈن مروت سٹوڈنٹس سوسائٹی

11/02/2026

ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گومل یونیورسٹی کو گومل فیملی کی طرف سے کامیاب پروگرام کے انعقاد پے مبارکباد پیش کرتی ہے ۔۔
Gomal Family

02/02/2026

- خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات مینا خان افریدی کا گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے طلبہ کے لیے تحفہ
- وزیر برائے اعلی تعلیم نے طلبہ کی بروقت اور تیز امدورفت کے لیے دو بسسز کی چابیاں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر کے حوالے کر دئیے
- طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔ مینا خان افریدی
- طلبہ غیر ضروری سرگرمیوں کے بجائے اپنی مقاصد اور سٹڈی پر توجہ دیں۔ مینا خان افریدی

02/02/2026

- گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان اور مفتی محمود میموریل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخظ ہوگئے
- وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات خیبرپختونخوا مینا خان افریدی مفاہمتی یاد داشت کے موقع پر موجود تھے
- فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ، گومل یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر نے ایم او یو پر دستخظ کئے
- ایم او یو کے نتیجے میں اب جامعہ گومل کے طلبہ مفتی محمود میموریل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ میں انٹرنشپ حاصل کر سکیں گے
- خیبرپختونخوا میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز مد میں بہترین طبی ورک فورس تیار کر رہے ہیں۔ وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات مینا خان افریدی کی گفتگو
- ہمارے گریجوویٹس پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہترین طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ مینا خان افریدی
- الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے منسلک طلبہ کے تمام چیلنجز کو ایڈریس کر رہے ہیں۔ مینا خان افریدی
۔۔۔۔
Gomal Family ke Trf se Sub Gomilian,s ko Mubarak Ho..

22/01/2026

ماشاءاللہ ہلکی پھلکی بارش اور گومل یونیورسٹی کی خوبصورتی،،
گومل یونیورسٹی ہمیشہ پائندہ باد
Gomal Family

آج کا پوسٹ ندیم میانخیل کے نام جو کسی تعارف کے معتاج نہیں ، سٹوڈنٹس افیئرز کے جانی پہچانی شخصیت ندیم میانخیل صاحب سٹوڈنٹ...
22/01/2026

آج کا پوسٹ ندیم میانخیل کے نام جو کسی تعارف کے معتاج نہیں ، سٹوڈنٹس افیئرز کے جانی پہچانی شخصیت ندیم میانخیل صاحب سٹوڈنٹس پے جو محنت کرتے ہیں وہ قابل تحسین بات ہے۔ گومل یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ندیم میانخیل صاحب کو سٹوڈنٹس افیئرز میں بڑے عہدے سے نوازا جاۓ یہ اپنے کام کے ساتھ مخلص انسان ہیں۔

گومل یونیورسٹی کے تاریخ میں پہلی بار اتنی شفاف اور میرٹ کے بنیاد پے سلیکشن بورڈ کرانے پے گوملین فیملی کی طرف سے وائس چان...
20/01/2026

گومل یونیورسٹی کے تاریخ میں پہلی بار اتنی شفاف اور میرٹ کے بنیاد پے سلیکشن بورڈ کرانے پے گوملین فیملی کی طرف سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر ضفر اقبال صاحب اور ہر دلعزیز شخصیت رجسٹرار ظاہر شاہ مروت صاحب کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔۔
Gomal Family

موجودہ گومل یونیورسٹی سکیورٹی آفیسر مہتاب خان جو کسی تعارف کے معتاج نہیں ، سر کے لیے ایک جملہ ۔۔؟
20/01/2026

موجودہ گومل یونیورسٹی سکیورٹی آفیسر مہتاب خان جو کسی تعارف کے معتاج نہیں ، سر کے لیے ایک جملہ ۔۔؟

*گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے  مطلع کیا جاتا ہے کہ *بہار 2026 کے داخلوں* کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔*پہل...
17/01/2026

*گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مطلع کیا جاتا ہے کہ *بہار 2026 کے داخلوں* کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔*

پہلے داخلے کی آخری تاریخ *16 جنوری 2026* مقرر تھی، تاہم خواہشمند امیدواروں کی سہولت اور داخلہ امور کو مؤثر انداز سے مکمل کرنے کے پیشِ نظر اب یہ تاریخ بڑھا کر *23 جنوری 2026* کر دی گئی ہے۔

تمام خواہشمند امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ مقررہ نئی تاریخ تک اپنی داخلہ درخواستیں جمع کروا دیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی یا تاخیر سے بچا جا سکے۔

Address

GOMAL UNIVERSITY D. I. Khan
Dera Ismail Khan
12345

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gomal Family posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share