18/10/2025
مذمتی بیان:
گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دنوں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (GUASA)، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (OWA)، کلاس تھری ملازمین ایسوسی ایشن، اور کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کردہ اس مذمتی بیان میں گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ، بالخصوص معزز وائس چانسلر، رجسٹرار اور اساتذہ کرام کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب اور غیر اخلاقی رویوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا ہے۔
تمام ایسوسی ایشنز اس عزم کا اظہار کرتی ہیں کہ وہ اپنی عزت، وقار اور آئینی حقوق کی بھرپور حفاظت جانتی ہیں اور کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔
ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ گومل یونیورسٹی کی سالمیت، تعلیمی ماحول اور انتظامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ہم انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔
تمام ایسوسی ایشنز کا مشترکہ موقف ہے کہ ہم متحد ہو کر گومل یونیورسٹی کی عزت ؤ وقار کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔