ساجد مشتاق

ساجد مشتاق Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ساجد مشتاق, THQ, Dunyapur.

(M.phil class fellows)______O love,O heart,Find the way to heaven.Set your sights on a placeHigher than your eyes can se...
21/11/2025

(M.phil class fellows)
______
O love,
O heart,
Find the way to heaven.

Set your sights on a place
Higher than your eyes can see.
For it was the higher aim
That brought you here
In the first place.

Now be silent.
Let the One who creates the words speak.
He made the door.
He made the lock.
He also made the key.

How many men have found tragic ends
Running after beauty?
Why don't they look for you? -
The heart and spirit of all beauty.
____________
Molana Rumi

گزشتہ تین برس سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج دنیا پور میں "خالد سعید ٹرانسلیشن سوسائٹی" فعال ہے جس کے جھنڈے تلے پرفیسر ریحان اس...
25/09/2025

گزشتہ تین برس سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج دنیا پور میں "خالد سعید ٹرانسلیشن سوسائٹی" فعال ہے جس کے جھنڈے تلے پرفیسر ریحان اسلام کی دو کتابیں شائع ہوچکی ہیں ۔ اس کے علاوہ کچھ طلبا و طالبات نے بھی ترجمے کئے ہیں جو ادبی رسائل میں شائع ہوئے ہیں ۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید طلبا و طالبات فن ترجمہ نگاری میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی تخلیقی تشنگی مٹانے کے لیے پروفیسر ڈاکٹر ساحر شفیق کے زیر اہتمام ادبی کام جاری و ساری ہے
پروفیسر ریحان اسلام کی تیسری کتاب" گم شدہ جوانی کا کیفے" کی رونمائی تقریباً(30 ستمبر 2025) کو گورنمنٹ کالج دنیا پور ہوگی.
__________
منجانب :
"Urdu Department&Khalid Saeed Translation Society"
Government Graduate College Dunyapur

سخن سرائے میں لشکر نہیں مِلا کرتےہم  ایسے  لوگ  مکرّر  نہیں مِلا  کرتےیہ شعر گوئی ہے کارِ پیمبری کی طرحخریدنے سے یہ جوہر...
18/09/2025

سخن سرائے میں لشکر نہیں مِلا کرتے
ہم ایسے لوگ مکرّر نہیں مِلا کرتے

یہ شعر گوئی ہے کارِ پیمبری کی طرح
خریدنے سے یہ جوہر نہیں مِلا کرتے

سخن کے منصبِ تعظیم پر ہیں فائز آپ
ہر آنے والے سے اٹھ کر نہیں مِلا کرتے

یہ عشق امتحاں لیتا ہے دھیان میں رکھنا
اور اِس کے پرچے میں نمبر نہیں مِلا کرتے

وہ جن سے دل مِلا کرتے ہیں آنکھ مِلتے ہی
تو کیوں انھی سے مقدّر نہیں مِلا کرتے

فقط وہ ایک ہے ایسا چنا گیا ہے جسے
ہر ایک شخص کو بستر نہیں مِلا کرتے

یہاں تو ہوتے ہیں لیکن یہاں نہیں ہوتے
ہم اپنے آپ میں اکثر نہیں مِلا کرتے

بھٹکنے والوں کو منزل نہیں مِلا کرتی
بکھرنے والوں کو رہبر نہیں مِلا کرتے

!طلب کے ساتھ تگ و دو ہے لازمی نازش
جنوں بغیر تو دلبر نہیں مِلا کرتے
شبّیر نازشؔ

"گم شدہ جوانی کا کیفے "  پر مختصر سا تبصرہ ساجد مشتاق ______________پروفیسر ریحان اسلام نوجوان مترجم اور بندہ ناچیز کے ا...
24/07/2025

"گم شدہ جوانی کا کیفے " پر مختصر سا تبصرہ
ساجد مشتاق
______________
پروفیسر ریحان اسلام نوجوان مترجم اور بندہ ناچیز کے استاد ہیں. ان سے پہلی ملاقات3-2022 کو ہوئی.دراصل یہ انگریزی ادب کے استاد ہیں اور مجھے ان سے "جدید مغربی تنقیدی مباحث" پڑھنے کا موقع ملا اور ان کی شخصیت اور علمِ سے فیض یاب ہونے کا شرف بھی حاصل ہوا. جو میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے. ان کو ادب اور کتاب سے بے انتہا محبت ہے. اور ہر وقت کتاب پڑھنا اور لکھنا ان کا اوڑھنا بچھونا ہے. "گم شدہ جوانی کا کیفے " سے پہلے مندرجہ بالا کتابوں کے تراجم کر چکے ہیں جن میں "مویان کی کہانیاں " اور "سورج سے پرے .سرحد کے پار " ناول ہے جیسے قارئین اُردو ادب نے بڑا پسند کیا. ان کے ترجمہ شدہ ناول پر نوجوان شاعر تہذیب حافی نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو ان کی عمدہ ترجمہ نگاری کا منہ بولتا ثبوت ہے. حال ہی میں انہوں نے نوبل انعام یافتہ فرانسیسی ادب کے مشہور ناول
" In The"Cafe Of Lost Youth"
کا ترجمہ کیا ہے جو قارئین ادب کے لیے بہترین تحفہ ثابت ہوگا.
میں نے ان سے سوال کِیا کہ اس ناول کے ترجمہ کرنے کی طرف کس چیز نے آپ کو مائل کیا تو انہوں نے مجھے جواب دیتے ہوئے کہا کہ
" اصل میں یہ ناول انسانی ماضی پرستی پر مبنی ناول ہے. اس کی اہم خوبی "universal truth" ہے جسے ہم آفاقی سچائی کہتے ہیں جو زمان و مقام سے آزاد ہوکر پوری دُنیا کو اپنے اندر سمو لیتی ہے اس ناول میں َ مجھے ایسے لگا کہ جیسے میری اپنی کہانی ہو جیسے اس میں میرا کوئی کردار ہو. شاید مجھے لگتا ہے کہ اس کے پڑھنے والے کہیں نہ کہیں اس ناول میں اپنا کتھارسس پائیں گے."
آئیے اس ناول کا مختصر جائزہ لیتے ہیں اس کی کہانی, کردار اور اس کا موضوع کِیا ہے.
"In the Cafe of Lost Youth"
مشہور فرانسیسی ناول ہے جیسے"گم شدہ جوانی کا کیفے" کے عنوان سے ریحان اسلام نے ترجمہ کیا ہے ۔
یہ کہانی پیرس کے ایک مشہور کیفے کے گرد گھومتی ہے جہاں مختلف عمر اور ذہنیت کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس کیفے کی فضا ان لوگوں کے لیے امید اور پناہ گاہ جیسی ہے جو زندگی میں اپنے مقام کی تلاش میں ہیں۔اس ناول کا مرکزی کردار ایک پراسرار لڑکی "لُکی" ہے، جو اپنے ماضی، یادوں، اور پہچان کی جستجو میں بھٹکتی پھرتی ہے۔ ناول میں اس لڑکی کی زندگی کے مختلف رنگ دوسرے کرداروں کی زبانی بیان کیے گئے ہیں۔ کیفے کی زندگی مختلف معاشرتی طبقوں اور خیالات کو آپس میں ملاتی ہے اور وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ جوانی کے کھو جانے کے تاثر کو اجاگر کرتی ہے۔مصنف نے اپنے اسلوب میں کیفے کو وقت کا استعارہ بنایا ہے، جہاں ہر شخص اپنے ماضی و حال سے کچھ نہ کچھ کھو چکا ہے۔ "In the Cafe of Lost Youth" نوجوانی، یادداشت، اور انسانی رشتوں کی خوبصورتی اور اداسی پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہ ناول ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ انسان منزل کی تلاش میں خود کو بھی کہیں نہ کہیں کھو دیتا ہے۔
________
ساجد مشتاق

ایک نیّا چراغ نوجوان شاعر محمّد اسجدِ جٹ کی نظم احباب کے پیشِ خدمت ہے 😍نظم ''میں سگریٹ بننا چاہتا ہوں "میں سگریٹ بننا چا...
13/06/2025

ایک نیّا چراغ نوجوان شاعر محمّد اسجدِ جٹ کی نظم احباب کے پیشِ خدمت ہے 😍

نظم
''میں سگریٹ بننا چاہتا ہوں "

میں سگریٹ بننا چاہتا ہوں
جلتا ہوا ،دھواں دیتا ہوا
کسی کی انگلیوں کے بیچ دبا ہوا
لبوں سے لگا ہوا
اور پھر
آہستہ آہستہ ختم ہوتا ہوا.

میں چاہتا ہوں کہ
کوئی مجھے اپنی تنہائی کا
ساتھی سمجھے
مجھے سلگائے
جب رات لمبی ہو
جب کسی کی یادیں گریبان چاک کر رہی ہوں
وحشتیں لاوا بن کر جلائیں
میں جل کر اس کے زخموں پر مرہم بن جاؤں

میں جانتا ہوں میری زندگی مختصر ہے
کسی راکھ دان میں انجام پائے گی
لیکن پھر بھی
میں سگریٹ بننا چاہتا ہوں
____________
محمد اسجد

نشاطِ شوق کے صد شوقِ بے مآل کے لوگعجب تھے وہ طربِ آرزو ملال کے لوگگنوا دیا اُنھیں تُو نے جمال مستی میںجمال مست مِلے تھ...
08/06/2025

نشاطِ شوق کے صد شوقِ بے مآل کے لوگ
عجب تھے وہ طربِ آرزو ملال کے لوگ

گنوا دیا اُنھیں تُو نے جمال مستی میں
جمال مست مِلے تھے تجھے کمال کے لوگ

گنوا کے اب جنہیں گم ہے نظر کی بیداری
وہ ایک خواب کی محفل تھی اور خیال کے لوگ

رہے جواب کی آمادگی سے بے سروکار
عجب ہی لوگ تھے سر مستی سوال کے لوگ

نہ جانے کیا تھی وہ اک پر کرشمہ بے نگہی
کہ جس کے سحر سے ممکن ہوئے محال کے لوگ

ترا ہی گر ترے آغوش میں رہا نہ خیال
ترے خیال میں ہوں گے ترے خیال کے لوگ
______________
جون ایلیا
(کتاب:☆گویا☆غزل)

الحمدللہ آج بی ایس اردو کی ڈگری بھی کمپلیٹ ہوگئی اور میری اسناد میں اضافہ ہوگیا. میں بریلینٹ ،ایکسیلینٹ یا ذہین و فطین ط...
24/05/2025

الحمدللہ آج بی ایس اردو کی ڈگری بھی کمپلیٹ ہوگئی اور میری اسناد میں اضافہ ہوگیا. میں بریلینٹ ،ایکسیلینٹ یا ذہین و فطین طالب علم تو نہیں ہوں، نہ میں یہ دعویٰ کر سکتا ہوں، بس مجھے پڑھنے کا شوق رہا ہے جس کی وجہ سے میں نے متعدد ڈگریاں حاصل کیں ہیں جن میں ایگری کلچر کا ڈپلومہ اور کمپیوٹر کورس بھی شامل ہے،ان کے علاوہ تخصص الفی لفقہ ، تورات ،زبور انجیل مقدس کا کورس جو اب اختتامی دورانیے میں ہے، مستقبل میں ایم اے پنجابی اور سرائیکی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں.
بی ایس اردو کی ڈگری میں بھی گیلانی صاحب جیسے محبت کرنے والے اساتذہ ملے جنہوں نے ہمیشہ اپنی محبت سے نوازا .ڈاکٹر ساحر شفیق صاحب تو گیلانی صاحب سے بھی بڑھ کر محبت کرنے والے انسان نکلے،گیلانی صاحب سے ڈر لگتا تھا مگر ساحر صاحب سے کبھی ڈر نہیں لگا بلکہ ان کا رویہ ایک ہم راز دوست کی طرح چار سال میں رہا یہ تعلق استاد شاگرد کی بہ نسبت راز و نیاز والے دوست کی طرح تھا
ان کے علاوہ پروفیسر امجد علی صاحب ،پروفیسر ریحان اسلام صاحب ،پروفیسر منظور احمد صاحب،پروفیسر ڈاکٹر خالد جام صاحب ،پروفیسر راؤ حامد علی صاحب ، پروفیسر عجاز احمد صاحب،پروفیسر راؤ بابر خلیل صاحب،پروفیسرجعفر صاحب، پروفیسر آفتاب شاہ کی محبتیں بھی نصیب ہوئیں انہی اشخاص کی بدولت شعر و سخن، علم وادب سے وقفیت ہوئی. آج کچھ ٹوٹے پھوٹے الفاظ لکھ رہا ہوں تو انہی کی بدولت لکھ رہا ہوں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے میرے شعور کی آبیاری کی اور اِسے سر سبز و شاداب کیا
آخر میں جو بی ایس اردو کی خوب صورت اور میرے لیے قابل فخر بات ہے. وہ یہ ہے کہ میں ساحر شفیق صاحب کا شاگرد رہا اور اُن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، وہ الگ بات کے مجھ میں بہت ساری خامیاں ہیں مگر جتنی بھی خوبیاں میری ذات میں پائی جاتی ہیں وہ انہی (ساحر شفیق) کی بدولت ہیں اور جس پر مجھے ہمیشہ فخر رہے گا
بی ایس اردو کے دورانیے میں بھی اچھے کلاس فیلو ملے، لیکن بچھڑنا تو فطرتاً ہے. اِن میں سے بہت سے لوگ دائم یاد رہیں گے.

یومِ مزدور صرف مخصوص طبقے کا دن نہیں بلکہ اُن تمام لوگوں کا دن ہے جو محنت کرتے ہیں شعوری طور پر، جسمانی طور پر،فکری طور ...
01/05/2025

یومِ مزدور
صرف مخصوص طبقے کا دن نہیں بلکہ اُن تمام لوگوں کا دن ہے جو محنت کرتے ہیں شعوری طور پر، جسمانی طور پر،فکری طور طور پر، جن میں اساتذہ،انجینئر، بزنس مین، صنعت کار،سیاست دان،اہل معشیت،کسان اور دیہاڑی دار طبقہ وغیرہ ، اور بےشک اللہ محنت کرنے والوں کی محنت ضائع نہیں کرتا
تمام رزق حلال کمانے والوں کو میری طرف سے یومِ مزدور مبارک چاہے آپ کسی بھی شعبہ حیات سے منسلک ہیں
__________
ساجد مشتاق

"دنیا میں جو کچھ بھی اچھا ہے،وہ کتابوں میں ہے"آج 23 اپریل ہے یعنی کتابوں کا عالمی دن،کتابیں انسانی زندگی کے ماضی ،حال او...
23/04/2025

"دنیا میں جو کچھ بھی اچھا ہے،وہ کتابوں میں ہے"

آج 23 اپریل ہے یعنی کتابوں کا عالمی دن،کتابیں انسانی زندگی کے ماضی ،حال اور مستقبل کی رپورتاژ ہیں اور انسانی اعلیٰ شعور کی استاد.
جون ایلیا صاحب کی ایک خوب صورت نظم "رمز" سے قطعہ ملاحظہ فرمائیں

میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں
میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ھے مجھ پر
ان میں اک رمز ھے جس رمز کا مارا ہوا ذہن

مژدہ عشرتِ انجام نہیں پا سکتا
زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا
_______
ساجد مشتاق

پہلے سیمسٹر میں لی گئی گروپ فوٹو اجنبی سے دوست اور پھر " ہم کلاس فیلو تھے" کے جملے تک کا سفر😊____________________مری ستا...
17/04/2025

پہلے سیمسٹر میں لی گئی گروپ فوٹو اجنبی سے دوست اور پھر " ہم کلاس فیلو تھے" کے جملے تک کا سفر😊
____________________

مری ستائشی آنکھیں کہاں ملیں گی تجھے
تُو آئینے میں بہت بن سنور کے روئے گا

اسے تو صرف بچھڑنے کا دُکھ ہے اور مجھے
یہ غم بھی ہے وہ مجھے یاد کر کے روئے گا

وفورِ شوق سے ملنا روا روی سے نہیںکہ دل کو دل سے محبت ہے دل لگی سے نہیںہے مجھ کو حلقہ ء چارہ گراں سے نسبت بھیکہ میری شہر ...
14/04/2025

وفورِ شوق سے ملنا روا روی سے نہیں
کہ دل کو دل سے محبت ہے دل لگی سے نہیں

ہے مجھ کو حلقہ ء چارہ گراں سے نسبت بھی
کہ میری شہر میں توقیر شاعری سے نہیں

کہیں تھمے بھی کوئی دم یہ رخشِ عمرِرواں
میں بس تھکن سے پریشاں ہوں زندگی سے نہیں
____________
بھائی میاں سلطان حبیب بھٹہ کے ساتھ خوشگوار ملاقات ❤️

Address

THQ
Dunyapur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ساجد مشتاق posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share