05/02/2026
یومِ یکجہتی کشمیر
یونیورسٹی کمیونٹی کالج
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد
یونیورسٹی کمیونٹی کالج، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک منظم، باوقار اور بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سب سے پہلے طلبہ و اساتذہ نے ریلی کی صورت میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کے حق میں آواز بلند کی۔ بعد ازاں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے خطابات کیے گئے۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شہزاد علی شاہد چٹھہ نے اپنے خطاب میں اتحاد، امن اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی پر زور دیا۔
اسی موقع پر چیئرمین پاکستان اسٹڈیز، جناب عبدالقادر مشتاق نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کی تاریخی اور قومی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
پروگرام کے اختتام پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی، سلامتی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔
یونیورسٹی کمیونٹی کالج کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔