Markaz Dawood Al-Islami

Markaz Dawood Al-Islami مرکز داؤد الاسلامی گلی نمبر8 جمیل پارک جج والا روڈ فیصل آباد پاکستان

ہر تکبیر کے بدلے اونٹ صدقہ کرنے کا اجرسیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:” تم 100 مرتبہ ا...
21/05/2026

ہر تکبیر کے بدلے اونٹ صدقہ کرنے کا اجر
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
” تم 100 مرتبہ اللہ اکبر پڑھ لیا کرو اس سے تمہیں قلادہ ڈالے ہوئے، اللہ کے ہاں قبول کیے ہوئے 100اونٹوں کا اجر ملے گا۔“
صحیح الترغیب والترھیب 1553

ابو عبیدہ بن عبداللہ بن مسعود رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک سڑک کے کنارے دیناروں سے بھری تھیلی لے کر بیٹ...
20/05/2026

ابو عبیدہ بن عبداللہ بن مسعود رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک سڑک کے کنارے دیناروں سے بھری تھیلی لے کر بیٹھ جائے اور ہر آنے جانے والے شخص کو ایک دینار( سونے کے سکے ) دیتا رہے جبکہ اسی سڑک کے دوسری طرف ایک اور شخص بیٹھا صرف تکبیرات ہی پڑتا رہے تو تکبیرات پڑھنے والے کو دینار بانٹنے والے شخص سے زیادہ اجر ملے گا۔
(حلیۃ الاولیاء 4/204)

عشرہ ذوالحجہ میں تکبیراتاللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد”ان دس دنوں میں حضرت عبداللہ ب...
19/05/2026

عشرہ ذوالحجہ میں تکبیرات
اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد
”ان دس دنوں میں حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہماتکبیرات پکارتے ہوئے بازار نکلتے اور لوگ بھی ان کے ساتھ تکبیرات کہنا شروع کر دیتے۔“
صحیح بخاری کتاب العیدین باب العمل فی ایام التشریق

اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلَہَ اِلَّاللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدہر دف...
19/05/2026

اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلَہَ اِلَّاللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْد
ہر دفعہ تکبیر پڑھنے پر جنت کی خوشخبری
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:
”کہ جب بھی کوئی شخص لا الہ الا اللہپڑھتا ہے یا تکبیر کہتا ہے تو اسے ہر دفعہ جنت کی خوشخبری دی جاتی ہے“
صحیح الجامع 5569

عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت کی وجہحافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ "عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت کا سبب بظاہر یہ ہے کہ تقریبا تما...
18/05/2026

عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت کی وجہ
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ "عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت کا سبب بظاہر یہ ہے کہ تقریبا تمام بڑی عبادات یعنی نماز، روزہ، صدقہ اور حج اس عشرہ میں اکٹھی ہو جاتی ہیں اور یہ تمام عبادات اس عشرہ کے علاوہ کبھی بھی اکٹھی نہیں ہوتیں"
فتح الباری 2/460(الشاملہ)

ذوالحجہ کا چاند نظر آنے سے پہلے کرنے کے کامرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب کوئی قربانی کرنا چاہتا ہو تو وہ ذو...
17/05/2026

ذوالحجہ کا چاند نظر آنے سے پہلے کرنے کے کام
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جب کوئی قربانی کرنا چاہتا ہو تو وہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔"
صحیح مسلم:1977 عن ام سلمہ رضی اللہ عنہا

عشرہ ذوالحجہ کی فضیلترسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:''اللہ تعالی کو کسی بھی دن میں کیا ہوا نیک عمل ان(دس) ایام کے نیک اعمال ...
16/05/2026

عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:
''اللہ تعالی کو کسی بھی دن میں کیا ہوا نیک عمل ان(دس) ایام کے نیک اعمال سے زیادہ محبوب نہیں ہے'' صحابہ نے عرض کیا کہ جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں؟
'' جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں، ہاں وہ شخص جو جان اور مال اللہ کے راستے میں لے کر گیا اور دونوں قربان کر دیں (تو اس کا اجر زیادہ ہے)۔''
صحیح سنن ابی داؤد:2107

مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی آدمی کو مسج...
14/05/2026

مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺے ارشاد فرمایا:
”جو شخص کسی آدمی کو مسجد میں کسی گم شدہ جانور کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے سنے تو وہ کہے: اللہ تمہارا جانور تمہیں نہ لوٹائے کیونکہ مسجدیں اس کام کے لیے نہیں بنائی گئیں۔“
صحیح مسلم 1260

14/05/2026

Address

Jameel Park, Juj Wala Road
Faisalabad
38000

Telephone

+923236654922

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markaz Dawood Al-Islami posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Markaz Dawood Al-Islami:

Share