اپنوں کی پہچان

اپنوں کی پہچان nationally page

06/12/2024
آپکو کیا لگتا ہے آپکے مرنے کے بعد آپکے رشتےدار آپکے دوست آپکی اولاد آپکے بہن بھائی قرآن پڑھ پڑھ کے آپکو بخشوا لیں...
16/04/2022

آپکو کیا لگتا ہے آپکے مرنے کے بعد آپکے رشتےدار آپکے دوست آپکی اولاد آپکے بہن بھائی قرآن پڑھ پڑھ کے آپکو بخشوا لیں گے ؟

یہ اولادیں آپکے لیے قرآن پڑھیں گی جو آج آپکے کہنے پر نماز پڑھنے نہیں اٹھتی

یہ رشتےدار آپکے لیے دعا کریں گے جن سے آپکی لڑایاں ہی ختم نہیں ہوتی یہ دوست آپکے لیے فاتحہ پڑھیں گے جو آج دین پہ آنے کی وجہ سے آپکا مذاق اڑاتے ہیں۔۔

یہ بہن بھائی آپکے لیے صدقہ خیرات کریں گے جو عید کے عید ملتے ہیں

اے غافل بھولے انسان خلوص کے زمانے گزر گیۓ ہیں قیامت قریب ہے

یہ افراتفری کا دور ہے یہاں لوگ زندوں کو بھولے بیٹھے ہیں مرنے کے بعد تجھے کون یاد رکھے گا

اپنی آخرت کی فکر خود کریں اپنے لیے قرآن خود پڑھیں یہی عقلمندی ہے*
اور اپنے ہاتھ سے صدقہ خیرات کر کے رخصت ہوں۔

08/12/2021

● سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم.



مٹی کے برتنوں سے اسٹیل اور پلاسٹک کے برتنوں تک اور پھر کینسر کے خوف سے دوبارہ مٹی کے برتنوں تک آجانا،

انگوٹھا چھاپی سے پڑھ لکھ کر دستخطوں (Signatures) پر اور پھر آخرکار انگوٹھا چھاپی (Thumb Scanning) پر آجانا،

پھٹے ہوئے سادہ کپڑوں سے صاف ستھرے اور استری شدہ کپڑوں پر اور پھر فیشن کے نام پر اپنی پینٹیں پھاڑ لینا،

زیادہ مشقت والی زندگی سے گھبرا کر پڑھنا لکھنا اور پھر پی ایچ ڈی کرکے واکنگ ٹریک (Walking Track) پر پسینے بہانا،

قدرتی غذاؤں سے پراسیس شدہ کھانوں (Canned Food) پر اور پھر بیماریوں سے بچنے کے لئے دوبارہ قدرتی کھانوں (Organic Foods) پر آجانا،

پرانی اور سادہ چیزیں استعمال کرکے ناپائدار برانڈڈ (Branded) آئٹمز پر اور آخر کار جی بھرجانے پر پھر (Antiques) پر اِترانا،

بچوں کو جراثیم سے ڈراکر مٹی میں کھیلنے سے روکنا اور ہوش آنے پر دوبارہ قوتِ مدافعت (Immunity) بڑھانے کے نام پر مٹی سے کھلانا ۔ ۔ ۔ ۔

*اسکی اگر تشریح کریں تو یہ بنے گی کہ ٹیکنالوجی نے صرف یہ ثابت کیا ہے کہ مغرب نے تمہیں جو دیا اس سے بہتر وہ تھا جو تمہارے دین نے اور تمہارے رب نے تمہیں پہلے سے دے رکھا تھا.

یہ آدمی نہیں جانتا کہ یہاں نیچے خالی جگہ ہے اور اس میں سانپ موجود ہے۔ اسی طرح یہ عورت بھی نہیں جانتی کہ یہ آدمی ایک بڑے ...
27/11/2021

یہ آدمی نہیں جانتا کہ یہاں نیچے خالی جگہ ہے اور اس میں سانپ موجود ہے۔ اسی طرح یہ عورت بھی نہیں جانتی کہ یہ آدمی ایک بڑے سے پتھر کے نیچے دبا ہوا ہے اور شدید زخمی ہے۔اب یہ اور عورت سوچ رہی ہے کہ میں نیچے گر رہی ہوں اور کوئی جدوجہد نہیں کر سکتی اس سانپ کی وجہ سے۔ یہ تھوڑی کوشش کر کے مجھے اوپر کیوں نہیں کھینچ رہا؟ اسی طرح یہ آدمی بھی یہ ہی سوچ رہا ہے کہ میں اتنی تکلیف میں ہوں اس کے باوجو جیتنا ہوسک رہا ہے مُجھسے میں زور لگا رہا ہوں یہ کیوں ذرا بھی کوشش نہیں کر رہی اوپر آنے کی؟
تو ہمیں اس تصویر سے یہ سبق ملتا ہے کے ہم نہیں جانتے کون کس وقت کس پریشانی میں ہے اور نا ہی کوئی ہماری پریشانی سے واقف ہوتا ہے۔۔۔
یہ ہی زندگی ہے اور یہ اسی طرح چلتی رہتی ہے تو کیوں نہ ہم اپنے گھر والوں دوستوں اور رشتےداروں کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے کے کیلئے آسانیاں پیدا کریں تاکہ زندگی مزید مشکل ہونے سے بچ جائے

25/11/2021

منتو سے متعلق چند حقائق۔

بعض لوگ گلگت بلتستان میں منتو کی مقبولیت دیکھ کر اب اس کو گلگت بلتستان کی مشہور ڈش سمجھتے ہیں اور یوں بیان بھی کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
گلگت بلتستان میں منتو کی آمد مشرقی ترکستان (موجود چینی صوبے سنکیانگ ) سے ہجرت کر کے آنے والے ئیغور مسلمانوں کے زریعے 1950 کے بعد ھوئی ھے۔
منتو کے علاوہ لغمن، سومن، پلاؤ، سیخ کباب اور نان بھی متعارف ھوئے جن میں منتو کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ھوئی۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں اب منتو کا مخصوص دیگچہ عام دیکھائی دیتا ہے .
جہاں بھاپ پر گرم گرم منتو تیار ھوتے ہیں اور ھر عمر کے مرد و خواتین شوق سے کھاتے ہیں گھروں میں بھی بنایا جاتا ہے ۔
منتو کا نام یہاں آنے آنے کے بعد بگڑ کر ممتو اور کہی منتھو بن کر رہ گیا ہے تو اب گزرتے وقت کے ساتھ اس کی گلگت بلتستان آمد کی تاریخ بھی گم ھونے لگی ھے۔

بہترین منتو وہ ھوتا ھے جس کے آٹے کا غلاف باریک اور اس میں چربی ملا گوشت ھو اور کھاتے وقت آپ کی انگلیاں منتو کے رس سے تر ھوجائے تو وہ منتو لذیذ اور اچھے ثابت ھوتے ہیں۔
بعض لوگ صرف گوشت زیادہ شامل کر کے چربی کے بغیر منتو کو بہترین سمجھتے ہیں حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
منتو ٹھنڈا ھوجائے تو ذائقہ تبدیل کر دیتا ہے لہذا منتو ہمیشہ گرم گرم کھانے کی کوشش کریں۔

منتو کھاتے وقت حسب ذائقہ لازا اور سرکہ شامل کرنے سے اس کی لذت بڑھ جاتی ہے۔

منتو ایک محنت طلب ، لذیذ پکوان ھونے کے ساتھ ساتھ اس کی خرید و فرخت ایک منافع بخش کاروبار ہے

منتو خود بھی کھائیں اور دوستوں کو بھی کھلائیں

ازقلم۔
عبدالرحمان بخآری گلگت

عذابِ الٰہی نہیں ہے تو کیا ہےموبائل لئے رات بھر جاگتا ہے__!!🌹⁦♥️⁩🌹امام و مؤذن خطیب و معلمسبھی کو موبائل کا چَسکا لگا یے_...
25/11/2021

عذابِ الٰہی نہیں ہے تو کیا ہے
موبائل لئے رات بھر جاگتا ہے__!!🌹⁦♥️⁩🌹

امام و مؤذن خطیب و معلم
سبھی کو موبائل کا چَسکا لگا یے__!!

تعلق بنانے نبھانے کی باتیں
نہ ذوقِ تلاوت نہ فکرِ حیا ہے__!!

اسیرِ موبائل ذرا سوچ لینا
تجھے خیر اُمہ کا تمغہ ملا ہے__!!

غمِ غیر محرم سے نکلو تو سوچو
یہ بیباک نظروں پہ نظرِ خدا ہے___!!

مقامی نہ بیرونی گشتوں میں شامل
اے داعی! بتا!! تجھکو کیا ہوگیا ہے___!

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اپنوں کی پہچان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to اپنوں کی پہچان:

Share