Gitch Iconic Youth Organization - GIYO

Gitch Iconic Youth Organization - GIYO The formation of the GIYO is aimed to promote peace, unity, brotherhood and good will and is to bring about a healthy change in the society.

-http://giyogitch1.weebly.com/-

Gich Iconic Youth Organization (GIYO) is a non-profitable, non-political and non-religious organization of Gich Youth and aimed to educate the youth of the village for a healthy change in their mindsets. It is also aimed to pay their role in the development and prosperity of the village.

ورلڈ بوائے اسکاوٹ ڈے ہر سال 22 فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں بوائے اسکاوٹس جوش...
23/02/2026

ورلڈ بوائے اسکاوٹ ڈے ہر سال 22 فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں بوائے اسکاوٹس جوش و خروش کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔

اسماعیلی بوائز اسکاؤٹ گِیچ جماعت خانہ نے بھی اس دن کو نہایت بہترین اور منظم انداز میں منایا۔ اس پُرمسرت موقع پر نوجوانوں نے نالہ سائیڈ کے علاقے میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ انہوں نے نہ صرف درخت لگائے بلکہ "ایک اسکاوٹ، ایک درخت" کے عزم کے تحت ہر نوجوان نے ایک درخت اپنایا اور اس کی مستقل دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی قبول کی۔

اس مہم کا بنیادی مقصد ماحول کی بہتری، قدرتی حسن میں اضافہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثبت اور عملی پیغام دینا تھا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے ہم سب پر لازم ہے کہ ماحول کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی تخلیق کے امین ہیں اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

سمران
روحان
ایان
انیق
روحیل
رمیز
مستَنصِر
ان نوجوانوں نے ایک ایک درخت اپنایا اور اس کی مکمل حفاظت کی ذمہ داری اپنے ذمے لی ہے۔ وہ باقاعدگی سے اسے پانی دیں گے، اس کی دیکھ بھال کریں گے اور رضاکارانہ طور پر اس درخت کی نشوونما میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ یہ درخت مضبوط اور سرسبز ہو کر پروان چڑھے۔

The Ismaili

10/02/2026

رسم شاب کا لفظ شینا زبان میں عام طور پر دعا / خیر و برکت کی دعا مانگنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ یعنی یہ ایک ایسی رسم یا موقع ہوتا ہے جس میں لوگوں کے لیے بھلائی، سلامتی اور برکت کی دعا کی جاتی ہے۔

06/02/2026

Well done to all the volunteers who wonderfully decorated the Jamaat Khana during the occasion of Imamat Day celebrations .

A huge thank you to all our generous donors for their contributions! Your support made the decorations even more special .

Gohar 📸

گیچ آئکانک یوتھ آرگنائزیشن کے سینئر ممبرز، اجلال علی سرکار، سجاد احمد اور شیر باز سوریا Huchai Thali میں لگائے گئے درختو...
16/10/2025

گیچ آئکانک یوتھ آرگنائزیشن کے سینئر ممبرز، اجلال علی سرکار، سجاد احمد اور شیر باز سوریا Huchai Thali میں لگائے گئے درختوں کو پانی دے رہے ہیں ۔

امام پرنس شاہ رحیم الحسینی کی سالگرہ کے پُرمسرت موقع پر نوجوانوں نے تحفے کے طور پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔اس مہم کا م...
12/10/2025

امام پرنس شاہ رحیم الحسینی کی سالگرہ کے پُرمسرت موقع پر نوجوانوں نے تحفے کے طور پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔
اس مہم کا مقصد ماحول کی بہتری، قدرتی حسن میں اضافہ، اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک مثبت پیغام دینا تھا۔

شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ ہم روزانہ ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات اور نتائج سے نمٹنا نہ صرف جسمانی ضرورت ہے بلکہ ایک اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اللہ کی تخلیق کے امین ہیں، اور آئندہ نسلوں کے لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی حفاظت کریں۔
لہٰذا ہمیں ایسے اقدامات ضرور کرنے چاہییں جن سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان میں کمی لائی جا سکے۔

اسی مقصد کے تحت نوجوانوں نے سینکڑوں پودے لگائے۔
گاؤں کے نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ مہم میں حصہ لیا۔
شرکاء نے مختلف اقسام کے سایہ دار اور پھل دار درخت لگائے اور ان کی حفاظت و دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی مشترکہ طور پر نبھانے کا عہد کیا۔

اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقۂ جاریہ ہے، اور ہر فرد کو ماحول کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مہم کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی کہ یہ درخت پھلیں پھولیں، سرسبز و شاداب رہیں، اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔

The Ismaili

#سالگرہ2025

اہلیان گیچ کی جانب سے تالی داس، راوشن، ہکس، خلتی کھٹم اور دائین اشکومن کے سیلاب سے متاثرہ مخصوص گھرانوں میں 8 لاکھ 15 ہز...
22/09/2025

اہلیان گیچ کی جانب سے تالی داس، راوشن، ہکس، خلتی کھٹم اور دائین اشکومن کے سیلاب سے متاثرہ مخصوص گھرانوں میں 8 لاکھ 15 ہزار روپے، 4 لاکھ 18 ہزار روپے مالیت کے اشیاء خوردونوش اور مرد، خواتین اور بچوں کے ملبوسات تقسیم کئے گئے۔

عوام گیچ نے روایات سے ہٹ کر سیلاب سے متاثرہ موضع جات کے سینکڑوں گھرانوں میں سے 31 انتہائی غریب اور ضرورت مند گھرانوں کی تفصیلی معلومات اکھٹی کیں اور انہیں 31 گھرانوں میں مبلغ 18 ہزار روپے سے لیکر مبلغ 40 ہزار روپے فی گھرانہ تقسیم کیا۔ اور اپنی پالیسی کے مطابق غریب ترین خاندانوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

گیچ آئکانک یوتھ آرگنائزیشن کے زیرنگرانی فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز 31 اگست سے ہوا اور مسلسل بارہ دنوں تک یوتھ ارکان نے رضاکارانہ خدمات پیش کیں اور ڈونرز کی آسانی کیلئے ڈونیشن ڈیسک میں موجود رہے۔ گلگت بلتستان، پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم اور بیرون ملک مقیم گاؤں گیچ کے قابل فخر فرزندوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر مالی نذرانے پیش کیے۔
اسکے علاوہ NTUF کا بھی شکریہ جنہوں نے ہماری درخواست پر سیلاب متاثرین کیلئے 135 فوڈ پیکیجز کا عطیہ کیا۔

گیچ آئکانک یوتھ آرگنائزیشن کے زمہ داران نے انسانیت کی خدمت میں ہر وقت بےمثال رہنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

سیلاب متاثرین کے لئے لگائے گئے کیمپ کا آج آخری دن ہےقابل احترام ڈونرز اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیںجمعہ اور ہفتہ ...
11/09/2025

سیلاب متاثرین کے لئے لگائے گئے کیمپ کا آج آخری دن ہے

قابل احترام ڈونرز اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں

جمعہ اور ہفتہ کے دن متاثرین کے لئے دیئے گئے ملبوسات اور دیگر اشیاء کی پیکیجنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

سیلاب سے متاثرہ گاؤں طالی داس، راوشن کے لئے اہلیان گیچ کی جانب سے اکھٹی کی گئی نقدی رقم و دیگر سامان انشاء اللہ مورخہ 14 ستمبر بروز اتوار کو متاثرین کے حوالے کیا جائے گا۔

اہلیان گیچ کی جانب سے "طالی داس، مدوری، راوشن، ہکس اور مولا آباد" میں سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لئے امدادی کی...
01/09/2025

اہلیان گیچ کی جانب سے "طالی داس، مدوری، راوشن، ہکس اور مولا آباد" میں سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لئے امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے یہ کیمپ اگلے تین دنوں تک جاری رہے گا۔

مخیر خواتین و حضرات اپنی عطیات و صدقات اس کیمپ میں جمع کروا سکتے ہیں۔

جو معزز خواتین و حضرات اندرون و بیرون ملک سے ڈونیشنز بھیجنا چاہتے ہیں انکی آسانی کیلئے IBN اور Easy Paisa اکاؤنٹ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ

03484579730
محنت خان

انٹرنیشنل ٹرانسف

PK40HABB0019747900228503
جمیل ٹریڈرز

Meet the Players! ⚽ 🥅Gitch Under-14 Football Players.
19/07/2025

Meet the Players! ⚽ 🥅

Gitch Under-14 Football Players.


دبئی گلوبل انکاؤنٹر فیسٹیول 2025 موزمبیق میں مقیم گاؤں گیچ کے فرزند طاہر شاہ، مظفر شاہ، کلیم اللہ اور Congo Republic میں...
17/07/2025

دبئی گلوبل انکاؤنٹر فیسٹیول 2025

موزمبیق میں مقیم گاؤں گیچ کے فرزند طاہر شاہ، مظفر شاہ، کلیم اللہ اور Congo Republic میں مقیم معین اور مبین جبکہ گلگت میں مقیم علی زین نے GE Festival کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ان چھے ہونہار نوجوانوں میں سے چار Volleyball، ایک باسکٹ بال جبکہ ایک کرکٹ کے شعبے میں اپنا بہترین ہنر کا مظاہرہ کر کے گاؤں کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔
گاؤں کے فرزندوں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں ساتھ ہیں۔

شکریہ
بذریعہ انفارمیشن
گیچ آئکانک یوتھ آرگنائزیشن

Communication Blackout in Gitch, Singul, Japukay  , Dasjapuky and Goher Abad  Gilgit-Baltistan – A Call for Immediate Ac...
19/04/2025

Communication Blackout in Gitch, Singul, Japukay , Dasjapuky and Goher Abad Gilgit-Baltistan – A Call for Immediate Action

To,

Honorable Speaker of Gilgit-Baltistan Assembly ahmed advocate
Honorable Member of Provincial Assembly khan Naji
Deputy Commissioner and Assistant Commissioner Ghizer

Telecommunication Companies: Zong & Telenor
Pakistan Telecommunication Authority (PTA)

We, the youth and residents of Gitch, Singul, Japukay , Dasjapuky and Goher Abad, write to you with deep frustration and growing concern.

For over a year, our village — which was once connected to the rest of the world through the Zong and Telenor mobile tower near our area — has been plunged into a digital blackout. What began as a basic 2G signal has now turned into complete disconnection: no call service, no SMS, no internet — sometimes for days or even weeks.

Despite having telecom towers physically present in our vicinity, the services are suspended without notice. When we approach the local tower staff, they repeatedly give excuses:

“Company is not providing oil for the generator.”

“Technical issues will take weeks.”

“We are not physically present at the tower site.”

“Automation has failed, and there’s no one to restart the system.”

This is unacceptable. In a time when online education, e-commerce, job opportunities, digital health services, and even basic communication depend on mobile signals, this breakdown is more than an inconvenience — it is an attack on our right to connect, learn, and live with dignity.

We buy SIM cards. We pay for internet and call packages. We do our part. But the companies are failing to fulfill theirs.

What are our elected representatives doing?
We voted for you in good faith. If you cannot even ensure the continuity of a 2G signal for your own people, then what exactly is your role in the Assembly?

We demand:

Immediate restoration of continuous 2G and 4G signal in our village and surrounding areas.

An independent inspection of the Zong/Telenor tower and its power supply systems.

Public statement from our elected MPAs with a timeline of when this issue will be resolved.

Regular monitoring by the DC/AC office to ensure telecom services are no longer disrupted.

If these basic demands are not addressed within 2 weeks, we, the youth of this villages, will have no option but to:

Organize peaceful protests and roadblocks

Contact national media and human rights organizations

Block the electricity powerhouse located in our village which powers the entire district

Demand resignations from elected officials who have failed to perform their duty

We are not asking for luxury. We are demanding a basic human right.

Either fix the signals — or step aside and let those who care take charge.

Sincerely,

Villages of Gitch, Singul, Japukay , Dasjapuky and Goher Abad.

Address

Village Gich, Tehsil Punial, District Ghizar, Gilgit/Baltistan
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gitch Iconic Youth Organization - GIYO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Gitch Iconic Youth Organization - GIYO:

Share