16/05/2026
گلگت: سیاسی مخالفین کو ایک اور بڑا جھٹکا جنم بھومی مناور میں مسن فیملی اور بادشاہ فیملی نے ولی الرحمن حامی کے حق میں بھرپور شمولیت کھلم کھلا حمایت کا اعلان کر دیا دونوں خاندانوں کے بڑوں نے آج باقاعدہ طور پر آزاد امیدوار حلقہ نمبر 2 ولی الرحمن حامی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام اب روایتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور ایک ایماندار، باصلاحیت اور عوامی نمائندے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بڑی شمولیت حلقے کی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہوگی، جبکہ ولی الرحمن حامی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ نوجوانوں، بزرگوں اور مختلف مکاتبِ فکر کی جانب سے مسلسل حمایت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حلقہ نمبر 2 میں تبدیلی کی نئی لہر جنم لے چکی ہے۔
اس موقع پر آزاد امیدوار حلقہ نمبر 2 ولی الرحمن حامی نے مناور یوتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت کریں گے اور حلقے کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے.Gilgit Baltistan Legislative Assembly.