Nairang e khayal GIFT University literary society - نیرنگ خیال

Nairang e khayal GIFT University literary society - نیرنگ خیال Official Literary Society of GIFT University Gujranwala

آج بک فیئر ۲۰۲۴ کی خصوصی نشست میں  نیرنگ خیال کے سابقہ صدر و تنظیم کے اولین ممبر جناب ذیشان احمد نے نظامت کے فرائض سرانج...
28/02/2024

آج بک فیئر ۲۰۲۴ کی خصوصی نشست میں نیرنگ خیال کے سابقہ صدر و تنظیم کے اولین ممبر جناب ذیشان احمد نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ آپ نیرنگ خیال کا فخر ہیں۔ آپ قابل رشک شخصیت کے مالک ہیں۔💐

ذیشان احمد صاحب کے زیر سایہ نیرنگ خیال نے اقبال شناسی نشست، بزم ادب، مولانا جلال الدین رومی رح نشست، پنجابی زبان و ثقافت، پنجابی زبان کا فقدان، کتاب دوستی نشست جیسے قابل داد پروگرامز کا آغاز کیا۔ جس سے گوجرانوالہ کے طلباء وطالبات خوب استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

‎نیرنگ خیال گفٹ یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی کے زیر انتظام “ادبی خصوصی نشست” کے دوسرے مہمان “ہیر وارث شاہ تے اج دا پنجاب” پر...
28/02/2024

‎نیرنگ خیال گفٹ یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی کے زیر انتظام “ادبی خصوصی نشست” کے دوسرے مہمان “ہیر وارث شاہ تے اج دا پنجاب” پر مہمان خاص “محمد زوہیب عالم (پنجابی و اردو شاعر، لیکچرر جی سی یونیورسٹی لاھور) کی گفتگو کرتے ہوئے کی تصویری جھلکیاں۔ زوہیب عالم صاحب نے پنجابی زبان و ادب ، وارث شاہ پر سیرحاصل گفتگو کی۔ طلباء طالبات و فیکلٹی ممبران نے بھی اس سیشن میں شرکت کی۔ زوہیب عالم صاحب نے ہیر وارث شاہ سُنا کر سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ آپ نے ہیر وارث شاہ و پنجاب کی ثقافت پر خصوصی زور دیا اور طلباء کو اپنی زبان و ثقافت پر غور کرنے کی پرزور اپیل کی۔

‎یہ سیشن گفٹ لائبریری کے زیر انتظام بک فیئر میں منعقد کیا گیا۔ سیشن کی مکمل ویڈیو جلد نیرنگ خیال کے پیج پر پبلش کی جائے گی۔


نیرنگ خیال گفٹ یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی کے زیر انتظام “ادبی خصوصی نشست” کے پہلے سیشن “اکیسویں صدی میں افسانہ کے امکانات”...
28/02/2024

نیرنگ خیال گفٹ یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی کے زیر انتظام “ادبی خصوصی نشست” کے پہلے سیشن “اکیسویں صدی میں افسانہ کے امکانات” پر مہمان خاص “خالد فرح محمد” (افسانہ نگار، ناولسٹ، نقاد) گفتگو کرتے ہوئے۔ سیشن میں نظامت کے انتظامات ذیشان احمد نے سنبھالے۔

یہ سیشن گفٹ لائبریری کے زیر انتظام بک فیئر میں منعقد کیا گیا۔ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیشن کے آخر پر مہمان گرامی سے سوالاتی نشست بھی رکھی گئی۔ سیشن کی مکمل ویڈیو جلد نیرنگ خیال کے پیج پر پبلش کی جائے گی۔

اس سیشن کے سپانسر ._ کے ہم نہایت شکرگزار ہیں۔


بک فئیر 2024 میں نیرنگ خیال گفٹ یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی کی جانب سے "ادبی نشست" کی سرگرمی و اوقات کی فہرست..            ...
26/02/2024

بک فئیر 2024 میں نیرنگ خیال گفٹ یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی کی جانب سے "ادبی نشست" کی سرگرمی و اوقات کی فہرست
..

Nairang-e-Khayal GIFT University Literary Society GIFT in collaboration with GIFT Library Readers Club, is going to orga...
26/02/2024

Nairang-e-Khayal GIFT University Literary Society GIFT in collaboration with GIFT Library Readers Club, is going to organise some really interesting & enlightening "Literary sessions" at Book Fair 2024.

Guests and Topic Details:
1: Khalid Fateh Muhammad- خالد فتح محمد
(Novelist, Fiction Writer, Critic Writer)- افسانہ نگار، ناولسٹ
Topic: اکیسویں صدی میں افسانے کے امکانات
Time: 11:00 AM to 12:00 AM

2: Muhammad Zohaib Alam- محمد زوہیب عالم
(Poet Urdu & Punjabi and Lecturer GC University Lahore)
Topic: ہیر وارث شاہ تے اج دا پنجاب
Time: 01:00 PM to 02:00 PM

3: Dr Muhammad Ajmal Khan- ڈاکٹر محمد اجمل خان
(Writer & HOD English GIFT University)
Topic: کتاب کہانی
Time: 2:00 PM to 2:30 PM

Sessions date & Venue:
Date: 28 February, Wednesday
Venue: Women Center, Girls Lawn, Book Fair 2024, GIFT University, Gujranwala
We welcome all students and faculty members to this enlightening sessions.

“احمد اُجالنی ہے اگر زندگی کی رات رکھ دوستی کتاب سے رہ دیدہ وَر کے ساتھ”ڈاکٹر محمد اجمل خان صاحب کی شخصیت ہمارے گلستان م...
26/02/2024

“احمد اُجالنی ہے اگر زندگی کی رات
رکھ دوستی کتاب سے رہ دیدہ وَر کے ساتھ”

ڈاکٹر محمد اجمل خان صاحب کی شخصیت ہمارے گلستان میں ایک ایسے سرو قامت چنار کی سی ہے جس کے اندروں آتشِ چنار اپنی پوری آب وتاب سے روشن ہے اور اور در حیرتم کہ اِس چنار میں ایک باغِ زیتون ہے جس کو سُلگتے سُلگتے کئی عمریں گُزر چُکی ہیں۔ بقول علامہ محمد اقبالؒ
الجھ کر سلجھنے میں لذت اسے
تڑپنے پھڑکنے میں راحت اسے

ڈاکٹر محمد اجمل خان کی شخصیت میں علمِ ادبیات، علمِ روحانیات، علمِ فلسفہ و اقبالیات اور دیگر علومِ عصر اپنی پوری روانی میں موجزن ہیں اور آپ کی شخصیت ہمارے درمیان ایک مجمع البحرین کی سی ہے جو نسلوں کو سیراب کاتا چلا جاتا ہے۔
ہماری خوش قسمتی ہے کہ “کتاب کہانی” میں ڈاکٹر محمد اجمل خان صاحب ہماری رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے اور بصیرت کی روشنی کے اسباب مہیا کریں گے۔

نشست اوقات کار:
28 فروری بروز بدھ
دوپہر 2 بجے تا 2:30 بجے تک

مقام:
ویمن سینٹر گرلز لان، گفٹ یونیورسٹی، گوجرانوالہ

کتاب میلہ 2024 کی "خصوصی نشست" میں ہمارے دوسرے مہمان "محمد زوہیب عالم (پنجابی و اردو شاعر/ غزل گلوکار/ لیکچرر جی سی یونی...
25/02/2024

کتاب میلہ 2024 کی "خصوصی نشست" میں ہمارے دوسرے مہمان "محمد زوہیب عالم (پنجابی و اردو شاعر/ غزل گلوکار/ لیکچرر جی سی یونیورسٹی لاھور) کو ہم گفٹ یونیورسٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

محمد زوہیب عالم نوجوان شاعر ہیں اور مایہ ناز مقرر رہ چکے ہیں۔روایتی طرزِ تقریر میں آپکا منفرد اور جداگانہ انداز آپکو اپنے معاصرین سے بلند کرتا ہے۔ آپ نے ملک بھر کے تقریری مقابلوں میں حصہ لے کر اپنے الگ اندازِ تقریر کا لوہا منوایا۔ آپکا خاص شعری مزاج فنِ تقریر کے لیے وہ جوہرِ قابل ثابت ہوا کہ جس نے آنے والے مقررین کے لیے نئے راستے پیدا کیے۔ملک بھر میں تقریری اور شعری اعتبار سے آپ نے بہت سارے مقابلہ جات میں بہترین مقرر، بہترین شاعر اور بہترین بیت باز کی اسناد حاصل کیں اور جامعہ کے لیے انعامات سمیٹے۔ آپ اردو و پنجابی شاعری میں نیا ابھرتا ہوا نام ہیں۔ آپ کے لب و لہجہ میں موجود شیریں سے ہر کوئی مٹھاس حاصل کرتا ہے۔ آپ ہیر وارث شاہ و دیگر کلام کو گنگنانے پر بھی خوب مہارت رکھتے ہیں۔

تاریخ و وقت:
28 فروری، بروز بدھ
دن 1 بجے تا 2 بجے تک
مقام:
گفٹ مین گرلز لان، گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ

نیرنگ خیال گفٹ یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی و گفٹ لائبریری ریڈرز کلب کے زیر انتظام "خصوصی نشست" میں ہمارے پہلے مہمان "خالد ف...
25/02/2024

نیرنگ خیال گفٹ یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی و گفٹ لائبریری ریڈرز کلب کے زیر انتظام "خصوصی نشست" میں ہمارے پہلے مہمان "خالد فتح محمد (مشہور افسانہ نگار، ناولسٹ، نقاد)" کو ہم گفٹ یونیورسٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

خالد فتح محمد گوجرانوالہ کا ایک معتبر حوالہ ہیں۔ آپ کی ابتدائی و اعلٰی تعلیم گوجرانوالہ سے ہے۔ آپ پاکستان کی بری افواج میں ملازمت کرتے رہے اور ادب کے شعبہ سے بھی وابستہ رہے۔ آپ نے اکیسویں صدی میں فکشن کی دنیا میں ایک الگ نام بنایا اور آپ کے قلم سے نکلنے والے موضوعات ہی آپ کی پہچان بنے۔ آپ کے فکشن کی موضوعی زمرہ بندی کی جائے تو ہمیں ایسے موضوعات ملتے ہیں؛ عام آدمی کے مسائل، عام آدمی کی محبتیں، عام آدمی کی نفسیات، عام آدمی کی جدوجہد۔ ’خاص‘ آدمی کی درندہ صفتی، اس سے پھوٹنے والی ناانصافی اور سماج پر اس کے گھناونے اثرات ان کے خاص موضوعات ہیں۔

تاریخ و وقت:
28 فروری، بروز بدھ
دن 11 بجے تا 12 بجے تک

مقام:
گفٹ مین گرلز لان، گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ

"𝐏𝐫𝐞𝐬𝐞𝐧𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐭𝐡𝐞 𝐩𝐡𝐨𝐭𝐨 𝐡𝐢𝐠𝐡𝐥𝐢𝐠𝐡𝐭𝐬 𝐟𝐫𝐨𝐦 𝐭𝐡𝐞 "𝐈𝐪𝐛𝐚𝐥𝐢𝐲𝐚𝐭 𝐒𝐞𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧 𝟏𝟎𝐭𝐡" 𝐨𝐫𝐠𝐚𝐧𝐢𝐳𝐞𝐝 𝐛𝐲 𝐭𝐡𝐞 𝐍𝐚𝐢𝐫𝐚𝐧𝐠-𝐞-𝐊𝐡𝐚𝐲𝐚𝐥 𝐆𝐈𝐅𝐓 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲 𝐋𝐢𝐭...
23/02/2024

"𝐏𝐫𝐞𝐬𝐞𝐧𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐭𝐡𝐞 𝐩𝐡𝐨𝐭𝐨 𝐡𝐢𝐠𝐡𝐥𝐢𝐠𝐡𝐭𝐬 𝐟𝐫𝐨𝐦 𝐭𝐡𝐞 "𝐈𝐪𝐛𝐚𝐥𝐢𝐲𝐚𝐭 𝐒𝐞𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧 𝟏𝟎𝐭𝐡" 𝐨𝐫𝐠𝐚𝐧𝐢𝐳𝐞𝐝 𝐛𝐲 𝐭𝐡𝐞 𝐍𝐚𝐢𝐫𝐚𝐧𝐠-𝐞-𝐊𝐡𝐚𝐲𝐚𝐥 𝐆𝐈𝐅𝐓 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲 𝐋𝐢𝐭𝐞𝐫𝐚𝐫𝐲 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐞𝐭𝐲.

𝑨𝒏 𝒂𝒏𝒂𝒍𝒚𝒕𝒊𝒄𝒂𝒍 𝒔𝒕𝒖𝒅𝒚 𝒐𝒇 𝑫𝒓. 𝑨𝒍𝒍𝒂𝒎𝒂 𝑴𝒖𝒉𝒂𝒎𝒎𝒂𝒅 𝑰𝒒𝒃𝒂𝒍'𝒔 𝒑𝒐𝒆𝒎 "𝑴𝒂𝒔𝒋𝒊𝒅-𝒆-𝑸𝒖𝒓𝒕𝒂𝒃𝒂" 𝒘𝒂𝒔 𝒄𝒐𝒏𝒅𝒖𝒄𝒕𝒆𝒅 𝒅𝒖𝒓𝒊𝒏𝒈 𝒕𝒉𝒊𝒔 𝒔𝒆𝒔𝒔𝒊𝒐𝒏, 𝒇𝒆𝒂𝒕𝒖𝒓𝒊𝒏𝒈 𝑫𝒓. 𝑨𝒔𝒊𝒓 𝑨𝒋𝒎𝒂𝒍 (𝑫𝒆𝒂𝒏 𝑺𝒄𝒉𝒐𝒐𝒍 𝒐𝒇 𝑨𝒓𝒕𝒔 𝒂𝒏𝒅 𝑺𝒐𝒄𝒊𝒂𝒍 𝑺𝒄𝒊𝒆𝒏𝒄𝒆𝒔, 𝑮𝒊𝒇𝒕 𝑼𝒏𝒊𝒗𝒆𝒓𝒔𝒊𝒕𝒚) 𝒂𝒔 𝒂 𝒅𝒊𝒔𝒕𝒊𝒏𝒈𝒖𝒊𝒔𝒉𝒆𝒅 𝒔𝒑𝒆𝒂𝒌𝒆𝒓.

In "Masjid e Qurtaba," Allama Iqbal delivers a poignant exploration of the historic and symbolic significance of the Great Mosque of Cordoba. Through rich imagery and evocative language, Iqbal depicts the majestic architectural marvel as a testament to the grandeur of Islamic civilization and its cultural legacy. Furthermore, the poem serves as a powerful ode to the enduring spirit of Muslim unity and solidarity, resonating with themes of pride, heritage, and spiritual enlightenment. Iqbal's masterful portrayal of Masjid e Qurtaba transcends mere description, inviting readers on a reflective journey that celebrates the timeless beauty and profound significance of this iconic monument.

21/02/2024
21/02/2024
21/02/2024

Dr Asir Ajmal Sahab

Address

GIFT University
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nairang e khayal GIFT University literary society - نیرنگ خیال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Nairang e khayal GIFT University literary society - نیرنگ خیال:

Share