Jamia tu Ahlil Bait [AS]

Jamia tu Ahlil Bait [AS] Providing quality Islamic education for over 40 years, Jamia tu Ahlil Bait AS is one of the most prestigious and well known centre of excellence in the world.
(1)

Providing quality Islamic education for over 35 years, Jamia tu Ahlil Bait AS is one of the most prestigious and well known centre of excellence in the world.

جامعۃ اہل البیت علیہم السلام میں" محسن ملت فروغ اردو ادب کلاسز " کا موجودہ دورانیہ اختتام پذیر ہو گیاحسب منشا و آرزوئے م...
14/05/2026

جامعۃ اہل البیت علیہم السلام میں" محسن ملت فروغ اردو ادب کلاسز " کا موجودہ دورانیہ اختتام پذیر ہو گیا
حسب منشا و آرزوئے محسن ملت جامعۃ اہل البیت علیہم السلام میں جاری اردو ادب کی کلاسز کا پہلا دورانیہ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ اہل البیت علیہم السلام کے اساتذہ کرام و اردو ادب کی کلاس کے طلباء نے شرکت کی جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی شیخ محمد اسحاق نجفی قبلہ تھے جنہوں نے انعامات کے ذریعے طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی اس مرحلے پر کلاس کے ہونہار طالب علم محمد باقر کو محسن ملت حسن کارکردگی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اپنے خصوصی خطاب میں شیخ محمد اسحاق نجفی قبلہ نے طلباء کی موجودہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت اور لگن سے اپنی علمی استعداد کو مزید بہتر بنانے کی تلقین فرمائی۔
جامعہ اہلِ البیت علیھم السلام میں جاری اردو ادب کی کلاسوں کی جانب ہماری توجہ دلانے والی شخصیت، معروف شاعر و ادیب جناب سید غیور مہدی زیدی صاحب ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اس سلسلے کا آغاز فرمایا بلکہ اپنی مسلسل محنت اور شفقت کے ساتھ اسے کامیابی کے ساتھ آج تک جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی یہ گراں قدر کاوش طلبہ کے لیے نہایت مفید ثابت ہو رہی ہے۔ ان کلاسوں کے نتیجے میں طلبہ کی تحریری صلاحیتیں بہتر سے بہتر ہو رہی ہیں، تاکہ آنے والے وقت میں یہی قلم معارفِ اہلِ بیتؑ کو مؤثر انداز میں دوسروں تک پہنچانے کا ذریعہ بن سکیں.

*آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی جانب سے صادر کردہ تعزیتی بیان*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم(اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْ...
01/03/2026

*آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی جانب سے صادر کردہ تعزیتی بیان*

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
(اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ)
ہم نہایت رنج و غم کے ساتھ ایرانی شریف عوام اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اس عظیم شخصیت کا بلند مقام اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کی طویل عرصے تک قیادت میں ان کا منفرد کردار سب پر عیاں اور واضح ہے۔
بلاشبہ دشمنوں نے ان کے قتل اور ملک پر وسیع پیمانے پر فوجی جارحیت مسلط کر کے ایرانِ عزیز اور مومنین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ایسے نازک اور حساس حالات میں اس سرزمین کی عظیم قوم سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قومی وحدت اور ہم آہنگی کو برقرار رکھے اور حملہ آوروں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے۔
ہم خدائے بزرگ و برتر سے مرحوم سعید کے لیے درجات کی بلندی اور رضائے الٰہی کی دعا کرتے ہیں، اور تمام سوگواروں کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی درخواست کرتے ہیں۔
ولا حول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم۔
۱۱ رمضان المبارک ۱۴۴۷ھ ق
علی الحسینی السیستانی

01/03/2026
خدمت گزار دین و ملت ،پیکر اخلاص علامہ شیخ غلام حسین مقدس رضوان الله تعالى عليه کی خدمات کا اعتراف اور خراج تحسین ۔دین و ...
23/02/2026

خدمت گزار دین و ملت ،پیکر اخلاص علامہ شیخ غلام حسین مقدس رضوان الله تعالى عليه کی خدمات کا اعتراف اور خراج تحسین ۔
دین و ملت کی مخلص خدمت گزاروں کی خدمات کا اعتراف اور خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں محسن ملت رضوان الله تعالى عليه کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے مجاھد ملت علامہ شیخ محمد حسن مھدی آبادی کے جانشین ،محسن ملت رضوان الله تعالى عليه کے دیرینہ رفیق ، سربراہ محمدیہ ٹرسٹ ، پیکر اخلاص علامہ شیخ غلام حسین مقدس رضوان الله تعالى عليه کی بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی و مجلس ترحیم ۔
جامعہ اھل بیت علیھم السلام اسلام آباد میں منعقد اس قرآن خوانی و مجلس ترحیم میں جامعہ اھل بیت اور جامعہ الکوثر کے اساتذہ و طلاب کے علاوہ مدرسہ حفاظ القرآن سکردو کے حافظان قرآن شریک ہوئے ۔ مجلس ترحیم سے مرحوم علامہ غلام حسین مقدس کے شاگرد ، استاد جامعہ الکوثر علامہ شیخ فدا حسین مطہری نے خطاب فرمایا ، اپنے خطاب میں علامہ مطہری نے مرحوم رضوان الله تعالى عليه کی بلند اخلاقی صفات ، خدمت دین مبین کے حوالے سے مرحوم کی کوششوں اور ذاتی زندگی میں ان کی سادگی و پرہیز گاری کے نمونے بیان فرما کر مرحوم رضوان الله تعالى عليه کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
ایسے خدمت گزاروں کی زندگی یقینا طلاب علوم دینیہ اور عام مؤمنین کے لئے مشعل راہ ہے ، جنہوں نے محمد و آل محمد علیہم السلام کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں مجسم کیا اور پاکیزہ یادیں چھوڑ کر اس دنیا سے کامیاب رخصت ہوئے ۔ اللہ عز وجل مرحوم رضوان الله تعالى عليه کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور انہیں محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے ۔

ہم سب کے لئے یہ خبر باعث رنج و غم ہے کہ معروف عالم دین حجت الاسلام و المسلمین علامہ فیاض حسین مطہری دام عزہ کی والدہ ماج...
17/02/2026

ہم سب کے لئے یہ خبر باعث رنج و غم ہے کہ معروف عالم دین حجت الاسلام و المسلمین علامہ فیاض حسین مطہری دام عزہ کی والدہ ماجدہ اس جہان فانی سے انتقال کر گئی ہیں۔

پاکستان میں دینی و علمی بیداری کی جس تحریک نے گزشتہ نصف صدی میں مضبوط بنیادیں حاصل کیں، اس کی اساس جس ادارے سے جڑی ہوئی ...
16/02/2026

پاکستان میں دینی و علمی بیداری کی جس تحریک نے گزشتہ نصف صدی میں مضبوط بنیادیں حاصل کیں، اس کی اساس جس ادارے سے جڑی ہوئی ہے وہ ہے جامعۃاہل البیت علیھم السلام جس کی بنیاد محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رضوان اللہ تعالی علیہ نے رکھی۔ یہی درسگاہ بعد میں دینی، تعلیمی اور تبلیغی سرگرمیوں کا مرکز بنی اور اسی کے فیض سے بے شمار علمی و عملی منصوبے پروان چڑھے۔

آج اسی جامعہ کے فارغ‌التحصیل طلبہ کی رخصتی کا دن ایک یادگار لمحہ بن کر سامنے آیا۔ ایک باوقار تقریب میں ان ہونہار طلبہ کے اعزاز میں پروگرام منعقد ہوا، جہاں اساتذہ نے ان کی علمی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مستقبل کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔ پروگرام کے اختتام پر لی گئی گروپ تصویر محض ایک رسمی یادگار نہیں تھی، بلکہ نصف صدی پر محیط ایک علمی سفر کی علامت تھی۔

اگرچہ بانیِ جامعہ اس منظر کو ظاہری آنکھ سے دیکھنے کے لیے حیات میں موجود نہیں، مگر ان کی محنتوں کا ثمر آج نمایاں تھا۔ یہ کامیابیاں یقیناً ان کے لیے باعثِ اطمینان ہوں گی، کیونکہ شاگردوں کی یہ کامیابی دراصل استاد کے خواب کی تعبیر ہے۔ آج کا دن جامعہ اہل البیت کی تاریخ میں فخر، شکر اور عزمِ نو کا عنوان بن گیا۔

Address

Nazim Ud Din Road, F-7/4
Islamabad
44000

Telephone

03464682881

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia tu Ahlil Bait [AS] posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share