Justice For FMGS

Justice For FMGS Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Justice For FMGS, Mauve Area, G-10/4,, Islamabad.

09/05/2026
05/05/2026

یہ کون لوگ ہیں جو پی ایم ڈی سی کی بلڈنگ کے آگے کھلے آسمان تلے موجود ہیں؟
یہ وہ سینکڑوں خواب ہیں جن کے لیے نجانے کتنے ماں باپ نے اپنی جمع پونجی اور آسائشیں قربان کیں۔
یہ وہ امیدیں ہیں کہ بیٹا بیٹی ڈاکٹر بنیں گے، معاشرے میں عزت پائیں گے، اور وہ زندگی جی سکیں گے جو ان کے والدین نہ جی سکے۔
آج یہی خواب اس عمارت کے سامنے پُرامن احتجاج کی صورت میں موجود ہیں اسی ادارے کے سامنے جس کی بہتری اور وقار کے لیے انہی سفید کوٹ والوں نے ماضی میں بھی جدوجہد کی، مشکلات برداشت کیں اور ہر فورم پر آواز بلند کی۔
یہ نوجوان صرف اپنے حق، اپنے مستقبل اور اپنے پیشے کے وقار کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ متعلقہ حکام ان کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سنیں گے اور مثبت اقدامات کریں گے تاکہ ان کے خدشات دور ہوں اور ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ مل سکے۔

05/05/2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے دفتر کے باہر غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس (FMGs) کا بھرپور احتجاج۔
​ہزاروں ڈاکٹرز اپنے جائز حقوق اور پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ہمارا مطالبہ صرف ایک امتحان نہیں، بلکہ اپنے سالوں کی محنت اور ڈگری کے اعتراف کا حق ہے

05/05/2026

جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس (FMGs) اپنی ان تمام بہادر فیمیل ڈاکٹرز کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہے جس جرات اور استقامت کے ساتھ آپ نے اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھا ہے، اس نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ صرف بہترین معالج ہی نہیں، بلکہ باہمت لیڈرز بھی ہیں۔

📢 حکامِ بالا سے پرزور اپیل
ہم وفاقی وزیرِ صحت جناب مصطفیٰ کمال صاحب اور صدر PM&DC ڈاکٹر رضوان تاج صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:

ہزاروں فارن گریجویٹس کی سسکتی زندگیوں اور ان کے جائز مطالبات پر مزید خاموشی ظلم کے مترادف ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تمام FMGs کو NRE امتحان میں بیٹھنے کا فوری حق دیا جائے۔

ان نوجوانوں نے سالہا سال بیرونِ ملک سخت محنت کی ہے، انہیں سسٹم کی پیچیدگیوں کی نذر کر کے ملک کا نقصان نہ کیا جائے۔

جب بیٹیاں میدانِ عمل میں نکل آتی ہیں، تو انصاف کی دستک ایوانوں تک ضرور پہنچتی ہے۔




نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن پارٹ-1 (1-NRE) کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہےاب امیدوار 4...
29/04/2026

نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن پارٹ-1 (1-NRE) کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے

اب امیدوار 4 مئی 2026 تک رجسٹریشن کر سکتے ہیں، جبکہ پہلے یہ تاریخ 29 اپریل 2026 مقرر تھی

28/04/2026

دو دن کے پرامن احتجاج کے بعد فارن میڈیکل گریجویٹس کے وفد اور پی ایم ڈی سی (PMDC) حکام کے درمیان انتہائی کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔

​رجسٹرار پی ایم ڈی سی برگیڈیئر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر ریحان نقوی نے وفد کو باقاعدہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ECFMG کرائیٹیریا کا مسئلہ اگلے 48 گھنٹوں میں حل کر لیا جائے گا۔ حکام نے تسلیم کیا ہے کہ وہ تمام طلباء جو نئے کرائیٹیریا کے نفاذ سے پہلے اپنی تعلیم شروع یا مکمل کر چکے تھے، انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی مکمل اجازت ہوگی۔

​صدر پی ایم ڈی سی سے گزارش:
​اس موقع پر ہم صدر پی ایم ڈی سی، ڈاکٹر رضوان تاج صاحب سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ ہزاروں طلباء کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ آپ کی زیرِ سرپرستی بچوں کے تمام جائز مطالبات فوری منظور کیے جائیں گے۔

منجانب:
جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس

فارن میڈیکل گریجویٹس کا احتجاج آج دوسرے روز میں شامل تعداد کل پہلے دن سے بھی زیادہ دیکھنے کو ملی فارن ڈاکٹرز اپنے ساتھی ...
28/04/2026

فارن میڈیکل گریجویٹس کا احتجاج آج دوسرے روز میں شامل

تعداد کل پہلے دن سے بھی زیادہ دیکھنے کو ملی

فارن ڈاکٹرز اپنے ساتھی ڈاکٹرز کا بازو بازو بننے اور حوصلہ بڑھانے کے لیے دور دراز علاقوں سے نکل کر اپنے گھروں کو چھوڑ کر پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کے سامنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئے

ینگ فارن ڈاکٹرز نے یہ اعادہ کر لیا ہے کہ جب تک ان کو ان کا حق نہیں دیا جائے گا وہ گھروں کو خالی ہاتھ نہیں لوٹیں گے

منجانب:
جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس

28/04/2026

Address

Mauve Area, G-10/4,
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Justice For FMGS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Justice For FMGS:

Share