ICC College Section

  • Home
  • ICC College Section

ICC College Section ICC provides education of pre-medical, pre engineering, ICS and FA( IT)

On behalf of the Principal, Islamabad Career College ghouri garden college section , I extend my heartfelt wishes to all...
21/03/2026

On behalf of the Principal, Islamabad Career College ghouri garden college section ,
I extend my heartfelt wishes to all staff on the joyous occasion of Eid.

May this blessed festival bring happiness, peace, and prosperity to your lives. May Allah accept our prayers, forgive our shortcomings, and fill our hearts with kindness and gratitude.

Eid Mubarak to you and your families! 🌙✨

اسلام آباد ( پ ر)لاہوری کول اینڈ کباب شاہ پور سملی ڈیم روڈ بہارہ کہو میں  سی ای او شایان برادرز یونیفارم اینڈ بکس ناصر ع...
09/03/2026

اسلام آباد ( پ ر)
لاہوری کول اینڈ کباب شاہ پور سملی ڈیم روڈ بہارہ کہو میں سی ای او شایان برادرز یونیفارم اینڈ بکس ناصر عباسی کیطرف سے کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے ذمہ داران اور پرنسپلز کو افطار ڈنر دیا گیا ۔ جس میں چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر , ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر کلسٹر 1 بہارہ کہو ریجن سالم العزام , ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر اکیڈمیز بورڈ آف ایجوکیشن ( کیب) امتیاز احمد شاہ ، پرنسپل ائی سی سی ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ کیمپس افراز عباسی، پرنسپل ائی سی سی کالج سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو محمد عدنان عباسی ،پرنسپل ائی سی سی علی پور لہتراڑ روڈ کیمپس امجد خان نیازی،پرنسپل آئی سی سی کالج سیکشن غوری گارڈن محمد رضوان،پرنسپل آئی سی سی چٹھہ بختاور اعجاز بشیر ، پرنسپل ائی سی سی سملی ڈیم روڈ نزد کراچی ہوٹل بہارہ کہو محترمہ ثوبیہ عامر ، پرنسپل سیری چوک کیمپس بہارہ کہو صہیب سرور چودھری ، ایڈمنسٹریٹر آئی سی سی مڈل سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو محمد شبیر خان ، چیف اکاؤنٹنٹ کیرئیر کالجز عزیر سرور ، آڈٹ آفیسر کیرئیر کالجز محمد خالد و دیگر شایان برادرز یونیفارم اینڈ بکس انتظامیہ کے ذمہ داران شریک تھے۔ جاوید انتظار نے شایان برادرز یونیفارم اینڈ بکس کیطرف سے افطار ڈنر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہوری کول اینڈ کباب شاہ پور سملی ڈیم روڈ بہارہ کہو میں افطار ڈنر ذائقہ دار ، سستی اور معیاری پلیٹرز کا انتظام قابل تعریف ہے۔ چار افراد پر مشتمل پلیٹر نہ صرف سستا تھا بلکہ با آسانی پلیٹر سات افراد کے لئے کافی ہے ۔ سی ای او لاہوری کول اینڈ کباب رانا شکیل کے استفسار پر امجد خان نیازی نے کہا کہ سروس شاندار تھی۔ لذیذ اور غذائیت سے بھرپور اعلیٰ درجے کا معیار متاثر کن تھا۔ شاہ پور سملی ڈیم روڈ بہارہ کہو میں لاہوری کول اینڈ کباب کے افطار ڈنر کے آئٹمز کی مارکیٹ کے مقابلے میں پچاس فیصد کم قیمت پر دستیابی اہلیان علاقہ کے لئے نیک شگون ہے ۔ شرکاء نے سی ای او شایان برادرز یونیفارم اینڈ بکس ناصر عباسی کو شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے رزق میں برکت کے لئے خصوصی دعا کی ۔

اسلام آباد پ۔ر7 مارچ 2026 اسلام آباد کیریئر کالج، غوری گارڈن کیمپس (کالج سیکشن) میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (PTM) کا انعقاد کیا...
07/03/2026

اسلام آباد پ۔ر
7 مارچ 2026
اسلام آباد کیریئر کالج، غوری گارڈن کیمپس (کالج سیکشن) میں پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (PTM) کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، حالیہ نتائج اور آئندہ تعلیمی حکمتِ عملی کے حوالے سے والدین کو آگاہ کرنا تھا۔
میٹنگ کے دوران اساتذہ نے والدین کو جنوری سے شروع ہونے والی کریش ٹیسٹ سیریز کے نتائج کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور طلبہ کی مجموعی کارکردگی پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین کو یہ بھی بتایا گیا کہ طلبہ کی تعلیمی بہتری کے لیے ان کی باقاعدگی (Regularity) نہایت ضروری ہے تاکہ وہ کلاسز اور ٹیسٹ سیریز سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
مزید برآں اساتذہ نے طلبہ کے کمزور پہلوؤں (Weak Points) کی نشاندہی کرتے ہوئے ان میں بہتری کے لیے مؤثر تجاویز اور رہنمائی فراہم کی تاکہ طلبہ آنے والے امتحانات میں بہتر نتائج حاصل کر سکیں۔
والدین نے پرنسپل محمد رضوان کے انتظامی امور کو اور اساتذہ کی رہنمائی کو سراہا ۔آنے والے معزز والدین نے اپنے بچوں کی تعلیمی بہتری کے لیے ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انتظامیہ کے مطابق اس طرح کی ملاقاتیں ادارے اور والدین کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 📚✨
انتظامیہ
اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کالج سیکشن

اسلام آباد ( پ ر)ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر کی زیر صدارت مرکزی دفتر آئی سی سی کلسٹر 2 کا...
28/02/2026

اسلام آباد ( پ ر)
ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر کی زیر صدارت مرکزی دفتر آئی سی سی کلسٹر 2 کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اسلام آباد کیریئر کالج کمرشل ایریا گلزار قائد راولپنڈی کیمپس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عامر نے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالج کی بڑھتی ہوئی برانچز کے پیش نظر نظام میں وسعت دیتے ہوئے ہر چھ کالجز کا کلسٹر بنا دیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کیرئیر کالجز کلسٹر 2 کا ناظر محمود عباسی کو ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد کرتے ہوئے کہا کہ 2 مارچ سے آئی سی سی کی تمام برانچز میں نیا تعلیمی سیشن شروع کریں گے ۔ اسلام آباد کیرئیر کالج تعلیم کے میدان میں برینڈ بنکر ابھر رہا ہے۔ تین نئی برانچز میں متعلقہ اہلیان علاقہ نے اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے آئی سی سی کا چناؤ کر کے حوصلہ افزائی کی ۔ ان برانچز میں سینکڑوں داخلہ فارم حاصل کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس میں چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی سی کلسٹر 1 سالم العزام ،پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج میٹرک سیکشن غوری گارڈن سمیع اللہ ، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج علی پور لہتراڑ روڈ کیمپس امجد خان نیازی ، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات شاہد عمران ، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ کیمپس افراز عباسی ، پرنسپل ائی سی سی کالج سیکشن غوری گارڈن محمد رضوان ، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور اعجاز بشیر شریک تھے ۔ پروفیسر عامر نے کہا کہ جدید طرز تعلیم متعارف کروائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی سی کلسٹر 2 ناظر محمود عباسی نے اپنی تعیناتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تفویض کردہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سر انجام دینے کی یقین دہانی کروائی۔ پروفیسر عامر نے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالج کو فیڈرل بورڈ کی ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اسلام آباد کیرئیر کالجز ناگزیریت کی جگہ نظام کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔ طلباء کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ انہوں نے پرنسپلز کے ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سے نہیں۔ ہمارا مقابلہ اپنے دو کلسٹرز کے اندر چلنے والے اپنے اداروں سے ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز ، پرنسپلز نے محنت اور ایمانداری سے تعلیمی خدمات پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Islamabad Career College, Ghouri Garden Campus (College Section)Date: February 28, 2026Under the administration of Islam...
28/02/2026

Islamabad Career College, Ghouri Garden Campus (College Section)
Date: February 28, 2026

Under the administration of Islamabad Career College, Ghouri Garden Campus (College Section), an important meeting regarding pre-classes and admissions for the upcoming academic session was held today. These pre-classes will commence immediately after the Matriculation examinations to provide timely and quality academic guidance to new students.
The meeting was chaired by Principal Professor Muhammad Rizwan, in which all teachers were given a detailed briefing about the new admission policy and specific admission targets were assigned for the new session. On this occasion, the dedication and academic services of the faculty were highly appreciated, and their role for the upcoming session was emphasized as very important.
Furthermore, teachers were directed to prepare model lectures for each subject for the free pre-classes that will begin after the Matric exams, so that new students can be provided with a strong and effective academic start.
Our aim is to provide students with quality education, effective guidance, and a solid foundation for future success.
Administration
Islamabad career college Ghouri Garden campus college section
اسلام آباد کیریئر کالج، غوری گارڈن کیمپس (کالج سیکشن)
تاریخ: 28 فروری 2026

اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کیمپس کالج سیکشن کے زیرِ انتظام آج پری کلاسز اور آئندہ تعلیمی سیشن کے داخلوں کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پری کلاسز میٹرک کے امتحانات کے فوراً بعد شروع کی جائیں گی تاکہ نئے طلبہ کو بروقت اور معیاری تعلیمی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

میٹنگ کی صدارت پرنسپل پروفیسر محمد رضوان صاحب نے کی، جس میں تمام اساتذہ کو نئی داخلہ پالیسی کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی اور نئے سیشن کے داخلوں کے لیے اہداف مقرر کیے گئے۔ اس موقع پر اساتذہ کی محنت اور تعلیمی خدمات کو سراہا گیا اور آئندہ سیشن کے لیے ان کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا گیا۔

مزید برآں، اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ میٹرک امتحانات کے بعد شروع ہونے والی فری پری کلاسز کے لیے ہر مضمون کے ماڈل لیکچرز تیار کیے جائیں تاکہ نئے طلبہ کو بہترین اور مؤثر تعلیمی آغاز فراہم کیا جا سکے۔

ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کو معیاری تعلیم، بہترین رہنمائی اور کامیابی کی مضبوط بنیاد فراہم کی جائے۔
انتظامیہ
اسلام اباد کیریر کالج غوری گارڈن کیمپس کالج سیکشن

24/02/2026

الحمدللہ،
ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کیمپس کالج سیکشن کی جانب سے ایک شایانِ شان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں پرنسپل اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کیمپس کالج سیکشن پروفیسر محمد رضوان, پرنسپل اسلام اباد کیریئر کالج سکول سیکشن پروفیسر محمد سمیع اللہ, کالج کے تمام معزز اساتذہ، اور چیف اکاؤنٹٹ محمد عزیر نے بھرپور شرکت کی۔

افطار ڈنر کا مقصد اساتذہ اور عملے کے درمیان باہمی محبت، یگانگت اور ٹیم اسپرٹ کو فروغ دینا تھا۔ تقریب نہایت خوشگوار اور روحانی ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے اجتماعی طور پر روزہ افطار کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ رمضان کی برکتیں اور خوشیاں شیئر کیں۔

اس موقع پر پرنسپل محمد رضوان کی جانب سے اساتذہ اور اسٹاف کی محنت، لگن اور ادارے کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔ شرکاء نے اس خوبصورت انتظام پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ ادارے کی بہتری اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

یہ تقریب باہمی اخوت، تعاون اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ثابت ہوئی۔
انتظامیہ :
اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کیمپس کالج سیکشن

18/02/2026

السلام علیکم!
اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کالج سیکشن کی طرف سے تمام اہل اسلام کو ماہ رمضان کی آمد بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
آمین ثم آمین

اسلام آباد ( پ ر) ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے 2026 میں شروع ہونے والے نئے کالجز کا دور...
13/02/2026

اسلام آباد ( پ ر)
ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے 2026 میں شروع ہونے والے نئے کالجز کا دورا کیا ۔ انکے ہمراہ چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار بھی تھے۔ پروفیسر محمد عامر نے پرنسپل آئی سی سی کمرشل ایریا گلزار قائد راولپنڈی خادم حسین ، پرنسپل ائی سی سی صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات شاہد عمران اور پرنسپل آئی سی سی چٹھہ بختاور اعجاز بشیر سے ملاقات میں اساتذہ کی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 16 فروری سے تمام برانچز میں ٹیچر ٹریننگ سیشن شروع کریں گے۔ اسکے بعد ادارتی سوچ اور نظریہ کی ذہن سازی کریں گے ۔ بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ طلباء کو دنیا کے جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کریں گے ۔ پرائمری ، مڈل اور میٹرک سیکشنز کے ہر مضمون کا ماہر استاد تعینات کرنے سے نفس مضمون کے تصور کی وضاحت ہوگی ۔ جس سے طلباء کے پاس ڈگری ، سند ، سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ علم بھی انکی ذات کا حصہ بنے گا ۔ جاوید انتظار نے کہا کہ طلباء کو اچھا مسلمان اور اچھا انسان بنانا ہماری ترجیح ہے ۔ گلزار قائد ، روات اور چٹھہ بختاور کے اہلیان علاقہ کے پیشہ وارانہ تعلیمی خدمات سرانجام دیں گے ۔ ملک کے لئے محنتی ، ایماندار افراد اور قیادت تیار کریں گے ۔ کیرئیر میدان ملک میں برانڈ اور تعلیمی قائد بنکر ابھر رہا ہے ۔ لوگوں کا اعتماد اور رحجان آئی سی سی کیطرف برق رفتاری سے بڑھ رہا ہے

الحمدللہ! اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کیمپس (کالج سیکشن) میں کریش ٹیسٹ سیریز نہایت بہترین نظم و ضبط کے ساتھ کامیاب...
10/02/2026

الحمدللہ!
اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کیمپس (کالج سیکشن) میں کریش ٹیسٹ سیریز نہایت بہترین نظم و ضبط کے ساتھ کامیابی سے جاری ہے، اور اس وقت اس سیریز کا تیسرا کریش ٹیسٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن کیمپس کالج سیکشن کی مینجمنٹ اور اساتذہ اس تعلیمی سلسلے کو نہ صرف مؤثر اور منظم انداز میں سر انجام دے رہے ہیں بلکہ فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشنز کے حصول کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔

یہ کریش ٹیسٹ سیریز طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے، امتحانی دباؤ کو سمجھنے اور خود اعتمادی میں اضافہ کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان مسلسل ٹیسٹس کے ذریعے طلبہ اپنی کمزوریوں کو پہچان کر بہتر تیاری کر سکیں گے، جس کے نتیجے میں ان شاء اللہ فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں بہترین نمبرز اور شاندار نتائج حاصل ہوں گے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔
انتظامیہ :
اسلام آباد کیریئر کالج غوری گارڈن (کالج سیکشن)
03076733294

اسلام آباد ( پ ر) آئی سی سی چٹھہ بختاور کا افتتاح کر دیا گیا ۔ اسلام اباد کیرئیر کالج علی پور لہتراڑ روڈ کیمپس کے طلباء ...
01/02/2026

اسلام آباد ( پ ر)
آئی سی سی چٹھہ بختاور کا افتتاح کر دیا گیا ۔ اسلام اباد کیرئیر کالج علی پور لہتراڑ روڈ کیمپس کے طلباء نے شاندار ٹیبلوز اور تقاریر سے افتتاحی تقریب میں چار چاند لگائے اور شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔ معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ عطاء الرحمن مہمان خصوصی تھے ۔ افتتاحی تقریب میں سابق ڈائریکٹر گورنمنٹ کالجز ضلع راولپنڈی شیر احمد ستی ، چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر ،کوٹ رادھا کشن قصور سے اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور کی فرنچائز حاصل کرنے والے پروفیسر عبدالمنان ، پروفیسر رانا آصف ، ڈپٹی ڈائریکٹر کیرئیر کالجز سالم العزام ، ڈائریکٹر کیرئیر اکیڈمیز بورڈ آف ایجوکیشن امتیاز احمد شاہ ، پرنسپل ائی سی سی ٹھنڈا پانی افراز عباسی، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج علی پور لہتراڑ روڈ امجد خان نیازی ، پرنسپل ائی سی سی سیری چوک بہارہ کہو کیمپس صہیب سرور چودھری ، پرنسپل ائی سی سی میٹرک سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو راؤ یاسر ، پرنسپل ائی سی سی مڈل سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو ربناں شہزاد ، پرنسپل ائی سی سی کالج سیکشن غوری گارڈن محمد رضوان، پرنسپل ائی سی سی میٹرک سیکشن سمیع اللہ ، چیف اکاؤنٹنٹ کیرئیر کالجز عزیر سرور ، ایڈمنسٹریٹر آئی سی سی مڈل سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو محمد شبیر خان، مالک بلڈنگ آئی سی سی ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ راجہ ضمیر کیانی، مالک بلڈنگ غوری گارڈن چودھری توقیر، مالک بلڈنگ کیانی روڈ بہارہ کہو طالب حسین شاہ بخاری، عابد شاہ بخاری، مالک بلڈنگ چٹھ بختاور ممتاز صادق ، زوہیب خان، ماہرین تعلیم نعیم کاظمی ، انتظامیہ و کوآرڈینیٹر کالجز، فیلڈ آفیسر کیرئیر کالجز راجہ عمران بگا، سابق لیبر لیڈر ریڈیو پاکستان محمد اعجاز ، معروف صحافی مجاہد بھٹی، چیئرمین آڈٹ اینڈ فناس کمیٹی عوامی بیٹھک ٹیپ بال کرکٹ چودھری ناصر، شکیل خان خٹک، لاہور کول اینڈ کباب کے سی ای او رانا شکیل، سی ای او شایان برادرز یونیفارم اینڈ بکس ناصر عباسی اور سینکڑوں خواتین اور حضرات اہلیان چٹھہ بختاور شریک تھے۔ پرنسپل ائی سی سی چٹھہ بختاور اعجاز بشیر کی زیر صدارت منعقدہ آئی سی سی کی افتتاحی تقریب میں راجہ عطاء الرحمن ، جاوید انتظار ، پروفیسر محمد عامر ، عبدالمنان ، رانا آصف و دیگر مہمانان گرامی نے کالج کا با ضابطہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطبہ استقبالیہ میں پرنسپل ائی سی سی چٹھہ بختاور اعجاز بشیر نے اہلیان علاقہ کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالج میں افتتاحی تقریب سے قبل 100 داخلہ فائلز جا چکی ہیں ۔ انہوں نے کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی مرکزی قیادت کی اجازت سے 100 کی جگہ 200 طلباء کے مفت داخلہ کا اعلان کیا۔ پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالجز نظریاتی تعلیمی ادارے ہیں ۔ جس میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے ۔ چھوٹے بچوں کے لئے وائیٹ بورڈ ٹیکنالوجی سے تعلیمی بنیاد مضبوط بنائیں گے ۔ پرائمری اور مڈل کلاسز میں ڈیجیٹل سکلز سکھائیں گے ۔ نویں سے بارہویں جماعت تک سائنسی مضامین کے پریکٹیکل کروائیں گے ۔ جون جولائی میں کیرئیر اکیڈمی کی کلاسز شروع کریں گے ۔انہوں نے بچیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے لڑکیوں کو تعلیم وقت کی ضرورت ہے ۔ جاوید انتظار نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک میں فرق تعلیم ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان کی طرح تعلیم بھی انسان کی بنیادی ضرورت ہے ۔ کامیابی اور دنیا کا ہر ہدف حاصل کرنے کی بنیاد سوچ ہے۔ کامیابی کا امیری ، غریبی ، خاندان اور علاقے سے کوئی تعلق نہیں۔ کامیابی کا تعلق قوت فیصلہ اور سوچ سے ہے۔ والدین اپنے بچوں کے لئے معیاری تعلیمی ادارے کا چناؤ کریں۔ شیر احمد ستی نے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالجز نیت اور کارکردگی کی علامت ہیں۔ جو ملک اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ مہمان خصوصی راجہ عطاء الرحمن نے اسلام آباد کیرئیر کالج کا چٹھہ بختاور میں قیام کو خوش آہند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایسا سرمایہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی انسان نہیں چھین سکتا۔ دنیا میں اساتذہ کو عزت و تکریم کا مقام دیا جاتا ہے۔ تقریب کے آخر میں آئی سی سی چٹھہ بختاور کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء کے لئے کھانے کا بندوست کیا گیا۔

ALHAMDULILLAH! We are delighted to announce the successful inauguration of Islamabad Career College – Rawat Campus! A he...
17/01/2026

ALHAMDULILLAH!
We are delighted to announce the successful inauguration of Islamabad Career College – Rawat Campus!
A heartfelt thank you to all our supporters, parents, staff, and well-wishers for making this milestone possible.
Admissions Open Now!
Enroll your child for a quality and future-focused education.
Play Group to Fsc
Join us to begin a journey of excellence and success!

📞 Contact us for more details and enrollment information.0311 5992767,03464411680

Address

Street 1 A Ghauri Garden Islamabad

444000

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:30
15:30 - 20:00
Tuesday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Friday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 14:30
16:00 - 20:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ICC College Section posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to ICC College Section:

  • Want your university to be the top-listed University?

Share