15/02/2026
سوات سنو فیسٹیول *(SWAT SNOW FESTIVAL)* کے منتظمین پاک فوج کی باضابطہ دعوت اور معزز وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ صاحب کی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی اف ویٹرنری اینڈ اینیمل ساینسز (UVAS) کی فیکلٹی اور طلباء نے مالم جبہ میں منعقدہ *سوات سنو فیسٹیول (SWAT SNOW FESTIVAL)* میں شرکت کی.اس تقریب میں طلباء کی رہنمائی اور نگرانی کے فرائض ڈاکٹر سہراب احمد،ڈاکٹر عدنان بادشاہ، ڈاکٹر زھرا انور اور محترمہ فائزہ اقبال نے سر انجام دیے. طلباء نے مختلف کھیلوں میں یونیورسٹی ھذا کی نمایندگی بھی کی جسمیں کہ طلحہ ریاض (AI) اور ادینہ واجد( DPT) نے سنو بکٹ میں پہلی جبکہ سکندر شاہ (AI) اور سویرا سلمان)(DPT) نے FAMILY SLEDGES GAME میں تیسری اور فاطمہ واجد (DPT) اور سمامہ ایاز (MLT) نے SNOW MAN میں تیسری پوزیشن حاصل کی.
معزز وائس چانسلر صاحب نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب میں خود بھی شرکت کی اور طلباء کے جزبے کو سراہا اور ساتھ ھی اس عزم کا اعادہ بھی کیا وہ UVAS کی نصابی اور ہم نصابی ترقی کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے. فیکلٹی اور طلباء نے اس تقریب میں شرکت کے لیے اجازت پر وائس چانسلر صاحب اورمعاونت پر یونیورسٹی انتظامیہ اور In-charge co curricular activities ڈاکٹر خرم ادریان شاہ صاحب کا شکریہ ادا کیا.