21/03/2026
تمام امتِ مسلمہ کو بونیر سٹوڈنٹس سوسائٹی یونیورسٹی آف ملاکنڈ کی طرف سے عید الفطر کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے ہماری عبادات، روزے اور دعائیں قبول فرمائے۔
یا رب! ہمارے دلوں کو محبت، اخوت اور بھائی چارے سے بھر دے، اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھ۔
خصوصاً دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک اور پوری دنیا میں امن، سکون اور خوشحالی عطا فرمائے۔
جہاں کہیں بھی ظلم، جنگ اور بے چینی ہے، وہاں اپنی رحمت نازل فرما اور انسانیت کو امن کا گہوارہ بنا دے
عید ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹیں، معاف کریں اور محبت کو عام کریں۔
یاسر خان:
صدر بونیر سٹوڈنٹس سوسائٹی یونیورسٹی آف ملاکنڈ