Al Aleem Higher Secondary School Basti Shah Gul Muhammad Mianwali

Al Aleem Higher Secondary  School Basti Shah Gul Muhammad Mianwali Dedicated to providing quality education, our school focuses on academic excellence, character building, and holistic development.

We believe in empowering students with knowledge, skills, and values that prepare them for future success.

!الوداع پیارے بیٹےالعلیم ہائر سیکنڈری سکول بستی شاہ گل محمد کے کلاس سیکنڈ ایئر کے پیارے اور قابلِ فخر طلباء! 🌸آج جب آپ ا...
19/05/2026

!الوداع پیارے بیٹے
العلیم ہائر سیکنڈری سکول بستی شاہ گل محمد کے کلاس سیکنڈ ایئر کے پیارے اور قابلِ فخر طلباء! 🌸

آج جب آپ اپنی تعلیمی زندگی کے ایک خوبصورت مرحلے کو مکمل کر کے نئے سفر کی طرف بڑھ رہے ہیں تو دل عجیب سی خوشی اور اداسی دونوں محسوس کر رہا ہے۔ خوشی اس بات کی کہ ہمارے یہ ہونہار طلباء اب زندگی کے بڑے میدانوں میں اپنے خواب پورے کرنے کے لیے قدم بڑھا رہے ہیں، اور اداسی اس بات کی کہ سکول کی وہ رونقیں، وہ کلاس رومز کی باتیں، وہ شرارتیں، وہ قہقہے اور وہ روزانہ کی ملاقاتیں اب یادوں کا حصہ بن جائیں گی۔

آپ سب نے اس ادارے کی فضا کو اپنی محنت، اخلاق اور خوبصورت انداز سے ہمیشہ زندہ رکھا۔ ایک استاد کے لیے اس سے بڑا فخر اور کیا ہو سکتا ہے کہ اس کے شاگرد زندگی میں آگے بڑھیں، کامیاب ہوں اور اپنے کردار سے معاشرے میں اچھی پہچان بنائیں۔

یاد رکھیں! کامیابی صرف اچھے نمبروں کا نام نہیں بلکہ اچھے اخلاق، سچائی، احترام اور انسانیت کا نام بھی ہے۔ جہاں بھی جائیں اپنے والدین، اساتذہ اور اپنے ادارے کا نام روشن کریں۔ مشکلات آئیں تو ہمت نہ ہارنا، کیونکہ محنت کرنے والے لوگ ایک دن ضرور کامیاب ہوتے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائے، آپ کے نصیب روشن کرے، آپ کو علم و عمل کی بلندیوں تک پہنچائے اور ہمیشہ خوش و سلامت رکھے۔ آمین

آپ کا ہمیشہ اس ادارہ اور اپنے اساتذہ کرام کے دلوں میں ایک خاص مقام رہے گا۔

18/05/2026

پڑھ لکھ کے بنیں گے ہم تہذیب کے پیکر
میدان میں اتریں گے تو طوفان بنیں گے

﷽          اللھم صل علی محمد و علی آل محمدعلم و شعور کی روشنی میں پروان چڑھنے والی قومیں ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہ...
15/05/2026


اللھم صل علی محمد و علی آل محمد
علم و شعور کی روشنی میں پروان چڑھنے والی قومیں ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہتی ہیں، اور جب تعلیمی ادارے اپنے طلبہ کو کتابی علم کے ساتھ عملی مشاہدے اور تاریخی شعور سے بھی آشنا کریں تو تعلیم کا حسن مزید نکھر جاتا ہے۔
اسی خوبصورت وژن کے تحت العلیم ہائر سیکنڈری سکول کی انتظامیہ نے کلاس سیکنڈ ایئر کے طلبہ کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم تاریخی، ثقافتی اور تفریحی مقامات کا ایک یادگار اور شاندار ٹرپ ترتیب دیا۔
طلبہ نے اس تعلیمی و تفریحی سفر کے دوران پاکستان کی تاریخ، ثقافت، خوبصورتی اور قومی ورثے کو قریب سے دیکھا اور محسوس کیا۔
سب سے پہلے طلبہ نے Pakistan Monument کا دورہ کیا، جہاں پاکستان کی چاروں اکائیوں کی علامت اس عظیم یادگار نے طلبہ میں قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو مزید مضبوط کیا۔
بعد ازاں طلبہ نے Lok Virsa Museum کی سیر کی، جہاں پاکستان کی ثقافت، روایات، لباس، موسیقی اور تاریخی ورثے کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ اس مقام نے بچوں کو اپنی تہذیب اور ثقافتی شناخت سے جڑنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔
قدرتی حسن سے بھرپور Shahdara Valley میں طلبہ نے دلکش مناظر، سرسبز پہاڑوں اور پُرسکون ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے یادگار لمحات گزارے۔ یہ مقام یقیناً ذہنی تازگی اور خوشگوار احساسات کا سبب بنا۔
اسی طرح Lake View Park میں طلبہ نے تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور وقت گزارا، جہاں خوشی، مسکراہٹیں اور دوستانہ ماحول اس ٹرپ کی خوبصورتی کو دوبالا کرتے رہے۔
اس تعلیمی سفر کا سب سے روح پرور لمحہ Faisal Mosque کی حاضری تھا، جہاں طلبہ نے پاکستان کی عظیم اسلامی شناخت اور خوبصورت اسلامی طرزِ تعمیر کو قریب سے دیکھا۔ اس پُرسکون اور روحانی ماحول نے ہر دل پر خاص اثر چھوڑا۔
یہ ٹرپ صرف ایک سیر نہیں بلکہ طلبہ کے لیے علم، شعور، اعتماد، نظم و ضبط، بھائی چارے اور خوبصورت یادوں کا ایک حسین مجموعہ ثابت ہوا۔
العلیم ہائر سیکنڈری سکول انتظامیہ، اساتذہ کرام اور منتظمین واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے طلبہ کے لیے اتنا بہترین اور یادگار پروگرام ترتیب دیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے یہ نوجوان مستقبل میں علم و کردار کی بلندیوں کو چھوئیں اور اپنی درسگاہ، 🇵🇰والدین اور وطنِ عزیز پاکستان کا نام روشن کریں۔














🎓 العلیم پبلک ماڈل ہائی سکول: روشن مستقبل کی جانب ایک قدم!"تعلیم سب کے لیے – سستی بھی، معیاری بھی"آج العلیم پبلک ماڈل ہا...
14/05/2026

🎓 العلیم پبلک ماڈل ہائی سکول: روشن مستقبل کی جانب ایک قدم!
"تعلیم سب کے لیے – سستی بھی، معیاری بھی"
آج العلیم پبلک ماڈل ہائی سکول کے بانی و اونر محترم سر غلام عباس خان صاحب نے میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ سے ایک خصوصی ملاقات کی۔ اس نشست کا مقصد بچوں کو مستقبل کے تعلیمی سفر کے حوالے سے درست سمت دکھانا تھا۔
💡 سر غلام عباس خان صاحب کا اہم پیغام:
موجودہ دور کی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے، دوسرے شہروں کا رخ کرنا اور وہاں کے بھاری بھرکم اخراجات برداشت کرنا ہر خاندان کے لیے ممکن نہیں۔
• باہر کیوں جانا؟ جب آپ کو اپنے ہی شہر میں وہی معیاری تعلیم میسر ہے۔
• بچت اور سہولت: ہاسٹل اور سفر کے اخراجات بچائیں اور وہی رقم اپنی تعلیم پر لگائیں۔
• کم ترین فیس: ہم پیش کر رہے ہیں انتہائی کم فیس پیکج تاکہ کوئی بھی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔
🌟 ہمارے پروگرام کی نمایاں خصوصیات:
• ✅ تجربہ کار اور قابل اساتذہ کی زیرِ نگرانی تدریس۔
• ✅ جدید تعلیمی ماحول اور بہترین رہنمائی۔
• ✅ والدین کی پہنچ میں انتہائی مناسب فیس۔
• ✅ اخلاقی تربیت اور ہم نصابی سرگرمیاں۔
• اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ بڑے شہروں کے مہنگے خوابوں کے بجائے، اپنے علاقے میں رہ کر کامیابی کی منزل پائیں۔"

ایف ایس سی،آئی سی ایس،ایف اے آئی ٹی)📍ابھی رابطہ کریں اور اپنا داخلہ یقینی بنائی
العلیم پبلک ماڈل ہائی سکول
📞 رابطہ نمبر: [03013958326 :سر غلام عباس خان صاحب
03040657425: ملک ممتاز صاحب]
🏢 پتہ: [العلیم پبلک ماڈل ہائی سکول بستی شاہ گل محمد]

11/05/2026

Brain activity ❤️

چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہےمیں نے جنت تو نہیں دیکھی، ماں دیکھی ہے
10/05/2026

چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے
میں نے جنت تو نہیں دیکھی، ماں دیکھی ہے

09/05/2026

العلیم پبلک ماڈل ہائی سکول بستی شاہ گل محمد❤️

العلیم ہائیر سیکنڈری سکولیومِ مزدور (1 مئی) کے موقع پر خراجِ تحسینآج ہم اُن تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی ...
01/05/2026

العلیم ہائیر سیکنڈری سکول
یومِ مزدور (1 مئی) کے موقع پر خراجِ تحسین

آج ہم اُن تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی محنت، پسینہ اور دیانتداری سے اس معاشرے کی بنیادیں مضبوط رکھتے ہیں۔
چاہے وہ اساتذہ ہوں، مزدور ہوں، کسان ہوں یا کوئی بھی محنت کرنے والا فرد — ہر ایک کا کردار قابلِ قدر ہے۔

العلیم سکول اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ محنت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے، اور ہم اپنے طلباء کو بھی یہی سبق دیتے ہیں کہ عزت، ترقی اور کامیابی کا راستہ محنت اور دیانتداری سے ہو کر گزرتا ہے۔

آئیں! آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ ہم ہر محنت کش کا احترام کریں گے، ان کے حقوق کا خیال رکھیں گے، اور اپنے حصے کی محنت ایمانداری سے ادا کریں گے۔

محنت کرنے والے ہاتھ ہمیشہ قابلِ عزت ہوتے ہیں ✨

فخرِ العلیم — ہمارے ہونہار سابق طالبعلم کی شاندار کامیابی 🇵🇰العلیم ہائیر سیکنڈری سکول کے لیے یہ انتہائی مسرت اور فخر کا ...
22/04/2026

فخرِ العلیم — ہمارے ہونہار سابق طالبعلم کی شاندار کامیابی 🇵🇰
العلیم ہائیر سیکنڈری سکول کے لیے یہ انتہائی مسرت اور فخر کا مقام ہے کہ ہمارے سابق طالبعلم محمد افنان (رہائشی چاہ عباس خانوالہ)، جو اس وقت پاک آرمی کے بہادر جوان ہیں، نے کور سطح کے مقابلہ جات میں اسالٹ کورس میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی قابلِ فخر بات ہے کہ 32 کیولری (العدیات) نے اپنی 62 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسالٹ کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان آرمی کی چیمپئن ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس تاریخی کامیابی میں محمد افنان نے نمایاں کردار ادا کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
محمد افنان پہلے بھی آرمڈ فورسز کے مقابلہ جات میں میڈلز حاصل کر چکے ہیں، اور اس کامیابی نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ العلیم سکول کا نام بھی روشن کر دیا ہے۔
ہم اپنے اس قابل فخر شاگرد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰

Address

Kot Belian

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Aleem Higher Secondary School Basti Shah Gul Muhammad Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share