Govt. Polytechnic Institute of Printing & Graphic Arts

Govt. Polytechnic Institute of Printing & Graphic Arts Community for Old Graphians
0322-4829877

یہ انسٹی ٹیوٹ 1973 میں لاہور میں قائم كیا گیا ۔یہ آج كل یہ انسٹی ٹیوٹ نظامت فنی تعلیم حكومت پنجاب كے زیر انتظام ہے اور اس كا الحاق پنجاب بورڈ آف ٹیكنیكل ایجوكیشن لاہور سے ہے۔یہ انسٹی ٹیوٹ بھی اپنی نوعیت كے اعتبار سے ملك بھر میں واحد انسٹیوٹ ہے ۔اس انسٹی ٹیوٹ میں تین سالہ ڈپلومہ كورس كے علاوہ كیمرہ آپریٹنگ كا ایك سالہ سرٹفیكیٹ كورس بھی كروایا جاتا ہے۔اس انسٹی ٹیوٹ میں دو شفٹوں میں كلاسیں ہوتی ہیں ۔

داخلے كے لیے ایك اہلیت كا معیار وہی ہے جو دیگر پولی ٹیكنیك انسٹی ٹیوٹس میں مروج ہے۔ہر سال سو طالب علموں كو ڈپلومہ كورس میں داخلہ دیا جاتا ہے جو پچاس پچاس طلبائ كی كلاسوں میں صبح اور شام كی شفٹوں میں تعلیم و تربیت حاصل كرتے ہیں ۔

ایك سالہ پراسیس كیمرہ آپریٹنگ كورس میں ہر سال صرف پہلی شفٹ میں گیارہ طلبائ كو داخلہ دیا جاتا ہے۔

21/12/2021

Anyone
from Islamabad..inbox me

07/09/2021

We are Looking a Graphic Designer (Online) with 3 Years of experience. Handsome Salary, Could work from Home ..Expert in CorelDraw & Adobe Photoshop. If anyone Interested Plz Inbox me.

🌹🌹🌹 میرے استاد میرے محسن 🌹🌹🌹(حصہ اول)۔ ۔ ۔ ۔ ۔استاد کسی بھی انسان کی زندگی کو کامیاب بنانے میں اک اہم کردار ادا کرتا ہے۔...
09/05/2021

🌹🌹🌹 میرے استاد میرے محسن 🌹🌹🌹
(حصہ اول)
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
استاد کسی بھی انسان کی زندگی کو کامیاب بنانے میں اک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سکول کالج میں پڑھانے والا ہر بندہ ضروری نہیں اچھا استاد ثابت ہو۔ کئی لوگ بس اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کی حد تک استاد ہوتے ہیں، آئے حاضری لگائی، لیکچر دیا ٹیسٹ لیا، سوال جواب کیے اور چھٹی۔ایسے استادوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ زیادہ وقت نہیں گزرتا دل و دماغ سے محو ہوتے جاتے ہیں۔ اچھا استاد پڑھائی کے علاوہ اپنے کردار اچھے تعلق اورنصاب کے علاوہ ان امور پر توجہ دیتا ہے جو طالب علم کی آنے والی زندگی پیش آنے والے ہوتے ہیں اور استاد اپنے تجربے کی بنا پر اپنے طالب علم کو ان اونچ نیچ سے آگاہ کرتا ہے اور وہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے زندگی کا سبق دے جاتا ہے جو پروفیشل لائف میں طالب علم کے لیے مشعل راہ ثابت ہوتے ہیں۔ ایسا استاد اپنی ایسے باتوں سے ساری زندگی کے لیے ہمارے دل میںگھر کر جاتاہے۔ بندہ آپ جہاں بھی رہے استاد کہیں بھی رہے، وہ انھیں بھول نہیں پاتا ۔اسے اپنے اس استاد کی یاد آتی رہتی ہے۔🌷
ہر شخص کی زندگی میں کوئی ایک یا ایک سے زیادہ ایسے استاد ضرور ہوتے ہیں۔ آئیے ہم اپنے ان استادوں کو خراج تحسین پیش کریں جن کی محنت اور بے لوث محبت سے ہم آج کسی قابل ہوئے ہیں۔❤️
میری زندگی میں بھی ایسے کچھ اساتذہ کرام ہیں، اللہ کے بعد جن کی کرم نوازی سے میں آج اس مقام پر ہوں۔ گاہے بگاہے ان کو خراج تحسین پیش کرتا رہوں گا۔ آج یاداشتیں شیئر کرتا ہوں ایسے ہی اپنے اک محسن استاد محمود عالم صاحب کیں۔
گرافک ڈیزائن پڑھانے والے محمود عالم صاحب ۔ ۔ ❤️
گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ فار پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس لاہور میں ایڈمشن اور تین سال میری زندگی کا سنہری دور ہے۔ یہ دور میری زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ۔ درمیانے درجے سے بھی کم بلکہ پاسنگ مارکس میں میٹرک کرنے والا اک طالب علم کالج میںپہلے سال کے امتحانات میں بورڈ کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرلیتا ہے ۔ پھر دوسرے سال کے امتحانات میں دوبارہ دوسری پوزیشن اور تیسرے اور آخری سال کے امتحانات میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرجاتا ہے۔۔ ہے نا حیران کن؟۔۔ میرے لیے تو ہے۔
اس رزلٹ کے بعد اخبار میں آنے والے میرے مختصر انٹرویو کے بعد میرے والد صاحب نے پہلی مرتبہ تعلیمی اعتبار سے اس کامیابی ملنے پر خوشی سے سرشار ہوکر مجھے سینے سے لگایا اور میرا ماتھا چوما۔
ایک تو یہاں گرافک کالج میں پڑھائی کا معیار اور سارے ہی اساتذہ کا پروفیشنل سٹڈی میں مہارت رکھنا اور تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل میں محنت کروانا شامل تھا۔❤️
لیکن میری تعلیم کے معیار کو ایک دم جلا بخشنے میں ان سب اساتذہ کے علاوہ جناب محمود عالم صاحب کا خصوصی کردار تھا جو میں ساری زندگی نہیں بھلا سکتا۔
جب 1989 میں کالج ایڈمیشن ہوا تو باقی سب محترم استادوں کے علاوہ جناب محمود عالم صاحب سے تعارف ہوا۔۔
محمود عالم صاحب این سی اے گریجوئشن کے بعد آرٹ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اوکلاہوما یونیورسٹی امریکہ چلے گئے۔
واپس پاکستان آئے اور شعبہ تعلیم کو اپنا کر گرافک کالج میں آرٹ ٹیچرتعینات ہوگئے۔
میری بہت خوش قسمتی رہی کہ پہلی شفٹ میں ایڈمشن ہوا جہاں مجھے جناب محمودعالم صاحب سے مستفید ہونا تھا۔🌸 🌹 🌷 ❤️
بہت بہترین واٹرکلر پینٹنگ کرنے والے، بہترین ڈرائنگ اور سکیچنگ میں مہارت رکھنے والے بہت درویش طبیعت کے مالک محمود عالم صاحب ۔
بات کرتے تھے تو متاثر کرتے جاتے تھے۔۔❤️
انکی شخصیت شروع سے ہی میری آئیڈیل بنتی جاتی تھی۔۔
پہلے دن سے ان کے لیکچر کو بغور سن کر خاص خاص نکات کو نوٹ کرتے جانا اور گھر آکر انکو تفصیل دے کر نوٹس بنا لینا۔
ان کی زیرنگرانی ڈیزائن کی پریکٹیکل کی کلاس تو میری جان تھی۔۔🌸
آرٹ ڈرائنگ اور پینٹنگ بچپن سے میرے فیورٹ رہے تھے۔
پنسل اسکیچ ڈرائنگ ڈیزائن بارے ان کی کہی ہربات دل میں اترتی جاتی اور جو اسائنمنٹ ملتی وہ میں دلجمعی سے کرتا اور کرتے ہوئے خود پہ حیران ہوتا جاتا کہ کس طرح یہ تخلیقات وارد ہوتی جاتی ہیں۔
کلاس میں چہ می گوئیاں ہوتی کہ یہ گھر کسی بڑے سے کام کرواکے لاتا ہے۔۔
سرمحمودعالم صاحب شروع سے میری صلاحیتوں کو بھانپ گئے تھے۔ انھوں نے مجھے کلاس میں سب کے سامنے فلورل ڈرائنگ کی الگ سے اسائنمنٹ دی جو الحمدللہ میں نے بخوبی کرلی۔۔ 🌷
ان کی خاص توجہ اور تربیت کا اثر تھا پھر کچھ اور ڈیزائن ورک جو سب کے سامنے کیے سب پرفیکٹ ہوئے۔ کوئی بھی دی گئی اسائنمنٹ کے لیے ڈیزائن کرتے وقت مجھے اس نزول تخلیقی کام کا احساس اور ادراک ہوتا تھا کہ کیسے یہ کچھ ہوتا جاتا ہے جو میرے تخیل میں اللہ کی جانب سے وارد ہورہا ہے۔ 🌷 🌷 🌷
میرے ڈیزائن ورک کو محمود عالم صاحب سب کے سامنے بہت سراہتے۔ ان کاموں کو 25/25 تک مارکس بھی ملے۔۔ کبھی ایک آدھے پوائنٹ کی مسنگ کی وجہ سے ایک نمبر کم ہوا ،ورنہ عموماََ ڈیزائن رف سے لیکر فائنل تک پورے مارکس لے جاتا تھا۔وہ سکیچ بُک ابھی تک میرے پاس محفوظ ہے کبھی ہاتھ لگی تو ضرور یہاں شئیر کرونگا۔
تب سارا کام پنسل سکیچ کے بعد پوسٹر کلرز برش وغیرہ سے کیا کرتے تھے۔۔ کام کی نفاست میں نے محمودعالم صاحب سے سیکھی تھی۔ 🌷
محمود عالم صاحب سُچے فنکار تھے۔ فارغ پیرڈ میں عموماوہ کالج کے لان میں کھلے پھولوں اور پتوں کی کمپوزیشنز ڈرا کرکے زیادہ تر واٹر کلر میں اور پیسٹل پینٹنگ میں کام کرتے نظر آتے اور انھوں نے کبھی طالب علموں سے اس بابت پردہ پوشی سے کام نہیں لیا۔ باقی طالب علم تو پاس کھڑے یا گزرتے اچٹتی نظر سے انکا کام دیکھ کر نکل جاتے لیکن مجھ ایسے پیاسے کو تو پاس بیٹھنے کی اجازت مرحمت فرما کر بہت احسان کیا کہ انکی یہی کرم نوازی بعد ازاں فائن آرٹس ماسٹرز میں بہت کام آئی۔🌹
ان کی خصوصی توجہ اور گائیڈ لائنز کا ثمر تھا کہ سال اول میں ہی گرافک کالج میں قرارداد پاکستان کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں پوسٹر ڈیزائن میں اول پوزیشن حاصل کی اور پھر اپنے سے ایک سال سینئیرعمران مسرور کے ساتھ ٹیکنکل بورڈ پنجاب کے سبھی کالجز کے مابین اسی موضوع پر لائیو پوسٹر ڈیزائن مقابلہ میں شرکت کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
غرض کے کالج کے تینوں سالوں میں جہاں دوسرے اساتذہ کی نظرکرم پائی تو محمودعالم صاحب کی خاص شفقت میرے شامل حال رہی۔🌹
پشاور یونیورسٹی فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ میں داخلے کے بعد میں میرا ان سے رابطہ رہا۔ اپنی یونیورسٹی کی اسائنمنٹس کے لیے انکی شفقت بھری رہنمائی میسر رہی۔
صرف میں ہی نہیں دیگر جو بھی سٹوڈنٹس جو این سی اے یا فائن آرٹس میں داخلہ لے چکے تھے سبھی کو انکی بے لوث ررہنمائی سے مستفید ہونے کا موقع ملتا رہا۔🌹
فائن آرٹس فرسٹ ائیر کی گرمیوں کی چھٹیوں میں مجھے پورٹریٹ سکیچز کرنا تھے اور محمود عالم صاحب کے چہرے کے فیچرز شروع سے ہی میرے فیورٹ تھے جو میں چپکے چپکے اپنی نوٹ بُک پر بناتا رہتا تھا۔ کبھی انکی غزالی آنکھوں کو ڈرا کرلیتا کبھی چہرے کو سائیڈ سے ۔ ۔ تو میرے نزدیک ایک مہربان استاد کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ اچھا موقع تھا۔ گرمیوں کی چھٹیاں ہوتے ہی لاہور پہنچا سر محمود عالم سے فون پر رابطہ کیا اور ملنے کی درخواست کی۔ وہ اگلی صبح کالج تشریف لے آئے ۔ میں نے مدعا بیان کیا اور ان کےکافی انکار کے باوجود انکی مختلف اینگل سے فوٹوز بنائیں اور پھر ان کی مدد سے پنسل سکیچ، آئل پورٹریٹ، پیسٹل ورک کیے۔ بعد ازاں مونوکروم پنسل سکیچ جو واقعی دل سے کیا گیا میری سوچ سے زیادہ بہتر بنا وہ اسکیچ ابھی بھی ان کے گھر انکے ڈرائنگ روم کی زینت بنا ہوا ہے۔ ❤️❤️❤️ان کی مہربانی ہے۔
وہ سکیچ میں نے فریم کروا کر انکی خدمت میں پیش کیا تو دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور بہت دعائیں دی۔ بلاشبہ ماں باپ کے بعد استاذہ کرام کی دعائیں ہی انسان کی زندگی میں کام آتی ہیں اور مجھے تو واقعی بہت کام آئیں اور ابھی تک انھی کی دعاوں کے ثمرات ہیں کہ ڈیزائن کا کچھ کام کرلیتا ہوں۔میں ساری عمر ان کا احسان مند رہوں گا اور ان کے لیے دعاگو رہوں گا۔❤️
سرمحمودعالم صاحب بہت سادہ مزاج اور درویش صفت انسان ہیں۔ کبھی اپنے کام کی خود سے تعریف نہیں کرتے۔ کوئی اگر تعریف و توصیف کردے توبھی مسکرا کر کہہ دیتے ہیں بس جی یونہی سا ماڑا موٹا کام کرلیتا ہوں۔کالج دور میں یا ریٹائرمنٹ کے بعد ،جب بھی فرصت پاتے کینال لاہور کے اردگرد کے باقی ماندہ دیہات ، کبھی قدم عمارات کی طرف جاکر آن دی سپاٹ سکیچنگ اور پینٹنگ کرتے رہتے۔ ان کی پینٹنگ اکثر آرٹ گیلیریز کی زینت بنتی رہتی ہیں جو ان کاکام بلکہ بہت شاہکار کام نہایت معقول معاضے پر سیل کرتے ہیں۔ان کی پینٹنگز کے کچھ نمونے اٹیچمینٹ میں دیکھے جاسکتے ہیں جو انکی اجازت کے بغیر انکی وال پوسٹ سے نکال کر یہاں لگارہا ہوں۔ سر محمود عالم سے پیشگی معذرت کے ساتھ۔🙏
پہلے اندرون اچھرہ سائیڈ ہائش پذیر تھے ۔ بعد ازاں جوہر ٹاون سکونت پذیر ہوگئے۔وہاں بھی ایک آدھ مرتبہ جانے کاتفاق ہوا۔ ان سے فون پر بھی رابطہ رہتا۔ وٹس ایپ اور فیس بُک کی توسط بھی ان سے علیک سلیک اور ان کے نئے کام بارے جانکاری ملتی رہتی ہے۔ان شاءاللہ جلد حالت موافق ہوتے ہی انکے ساتھ ایک نشست رکھی جائے گی اور انھیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔🌹🌹🌹
کالج کی جاب کے دوران اور اس کے علاوہ بھی جو لوگ ان کی زندگی کے ساتھ منسلک رہے ان کے کولیگز، شاگرد، ساتھی آرٹسٹ سبھی ان کی ملنسار ، شفیق اور پرخلوص طبیعت کے معترف ہیں۔ان کےتربیتی شاگرد
پاکستان اور پاکستان سے باہر کافی تعداد میں اپنے شعبوں میں نام کما رہے ہیں اور سبھی ان کابہت احترام کرنے والے ہیں۔ کیوں نہ کریں جب ان جیسے شفیق استاد سے اتنی توجہ اور محبت ملی ہوتو وہ واجب الاحترام ہی رہیں گے۔ہم سب گرافیئنز دعاگو ہیں کہ اللہ پاک انھیں اور ان کے اہل خانہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطافرمائے، آمین۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

Hafiz IMTIAZ nayb QASID in GCT FOR PGADIED YESTERDAYINALILA HY RAJEOON
06/05/2021

Hafiz IMTIAZ nayb QASID in GCT FOR PGA
DIED YESTERDAY
INALILA HY RAJEOON

05/10/2020
21/09/2020

جاوید اقبال سینئر انسٹکٹر پی جی اے کے والد محترم رضاے الہی سے وفات پا گئے رابطہ نمبر 03218865579

15/09/2020
Chairperson TEVTA Chaired an E-Meeting With DG NAVTTC, Chairperson PBTE, GIZ Team Led By M. Naeem & Team PAPGAI led by M...
31/08/2020

Chairperson TEVTA Chaired an E-Meeting With DG NAVTTC, Chairperson PBTE, GIZ Team Led By M. Naeem & Team PAPGAI led by Mr. Mubeeen to discuss modalities of implementation of CBT&A & National Vocational Qualification Framework consisting 05 levels equivalent to up Masters & Ph.D, whereby Graphics & Printing Arts will be the first Institute where NVQF will be implemented with Industrial Association PAPGAI part of process for compatibility with Industry to ensure smooth placements & bridge academic industry gap. Chairperson listened to all suggestions & directed the team to initiate the CBT&A Complaint DAE Starting This Year.

Please like and share this page
23/01/2020

Please like and share this page

In today’s work environment, open spaces allow for collaboration, but private spaces create comfort and quiet for concentration.

Visit Us: www.woodlion.pk
or CALL
042-3546 6479
0322- 4829877

Follow us on Instagram .pk for all exciting new updates and offers!

27/11/2019

Kon Kon Aqeel Sir ko miss karta hai..........

Retairment of Mr.Aqeel ur RahmanPlacement officer, Hostel Warden, Estate officer, and Obviously a teacher.
27/11/2019

Retairment of Mr.Aqeel ur Rahman
Placement officer, Hostel Warden, Estate officer, and Obviously a teacher.

Address

Allama Iqbal Town
Lahore
54000

Telephone

+923224829877

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Polytechnic Institute of Printing & Graphic Arts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share