10/12/2025
23 ماہانہ البلاغ المبین ورکشاپ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 23 ویں ماہانہ
آن لائن البلاغ المبین ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ علامہ محمد طاہر القادری نے تلاوت و نعت کی سعادت حاصل کی ماہ نومبر میں ہونے والے دروس کی رپورٹ محترم علامہ محمد مدثر رسول نوری نے پیش کی ورکشاپ میں ماڈل لیکچر محترم علامہ مہتاب اظہر قادری نائب ناظم دعوت نے دیا اور حلقہ قرآن وحدیث کا ماڈل لیکچر علامہ فیاض بشیر قادری نے پیش کیا اختتامی دعا محترم علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے کی۔
الحمدللہ ماہ نومبر 2025 میں نظامت دعوت، منہاجینز فورم، منہاج القرآن علماء کونسل اور منہاج القران ویمن لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں 500 سے زائد مقامات پر دروس قرآن حلقات قرآن حلقات حدیث کا اہتمام کیا گیا۔
#ورکشاپ ٓن_انٹرنیشنل