Department of Botany - University of Lakki Marwat

Department of Botany - University of Lakki Marwat This is the official page of the Department of Botany, University of Lakki Marwat

Hurry up!Only a few days left before the admissions deadline in the Department of Botany, University of Lakki MarwatDon’...
10/09/2025

Hurry up!
Only a few days left before the admissions deadline in the Department of Botany, University of Lakki Marwat
Don’t miss the chance to secure your future in one of the most dynamic and in-demand fields of biological sciences

یونیورسٹی آف لکی مروت کے اکیڈیمک بلاک میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز۔۔۔یونیورسٹی آف لکی مروت کے نئے تعمیر شدہ اکیڈیمک بلاک ...
29/08/2025

یونیورسٹی آف لکی مروت کے اکیڈیمک بلاک میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز۔۔۔

یونیورسٹی آف لکی مروت کے نئے تعمیر شدہ اکیڈیمک بلاک میں تعلیمی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کی افتتاحی تقریب نہایت عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز صبح سویرے قرآن خوانی اور بیل ذبح کرنے سے کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان سمیت یونیورسٹی کا انتظامی و تدریسی عملہ بھی شریک تھا۔
افتتاحی تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی جن میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ پروفیسر ڈاکٹر سعید بادشاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور پروفیسر ڈاکٹر صادق علی، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عمران اللہ مروت، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم اور سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل خان شامل تھے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف لکی مروت نے اپنی اکیڈیمک اور ایڈمنسٹریٹو ٹیم کے ہمراہ مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے اپنے تین ماہ کے مختصر ٹینیور میں یونیورسٹی کی ترقی، جاری منصوبہ جات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور نئے اکیڈیمک بلاک میں کلاسز کے باقاعدہ آغاز کو ایک سنگ میل قرار دیا۔

سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل خان نے منصوبے کے ابتدائی مراحل، درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد شعیب نے منصوبے کی تکمیل اور اس کے مختلف مراحل پر سامعین کو آگاہ کیا۔
ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر عمران اللہ مروت نے نئی عمارت میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز پر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے یونیورسٹی آف لکی مروت کو معیارِ
تعلیم بلند کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی آف لکی مروت کے قیام کو علاقے کی سماجی، تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا اور جامعہ کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

پروگرام کے اختتام پر معروف مذہبی اسکالر مولانا محمد ادریس نے جامع دعا کرائی، جس میں یونیورسٹی کی کامیابی، علم و حکمت کے فروغ اور امن و امان کے استحکام کے لیے دعا کی گئی۔ بعد ازاں وائس چانسلر یونیورسٹی آف لکی مروت پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے مہمانانِ گرامی میں یونیورسٹی کی شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں، اساتذہ اور انتظامی عملے کی پرتکلف ضیافت کی گئی۔

یونیورسٹی آف لکی مروت اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطالحمدللہ! یونیورسٹی آف لکی...
28/08/2025

یونیورسٹی آف لکی مروت اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

الحمدللہ! یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان کی قیادت میں، ڈیپارٹمنٹ آف نرسنگ اور ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکبر زمان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
اس معاہدے کا بنیادی مقصد بی ایس نرسنگ اور بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات کو معیاری طبی اداروں میں کلینیکل انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدید تشخیصی سہولیات اور عملی تربیت کے ذریعے اپنے پیشہ ورانہ علم و مہارت کو مزید نکھار سکیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید تشخیصی مشینری اور ماہرین کی عملی رہنمائی طلباء کے لئے ایک نادر موقع فراہم کرے گی، جس کے ذریعے وہ براہِ راست پیشہ ورانہ ماحول میں کام کرنے اور عملی مشاہدہ کرنے کا تجربہ حاصل کریں گے۔ یہ تجربہ نہ صرف ان کے علمی اور فنی معیار میں اضافہ کرے گا بلکہ انہیں مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ادا کرنے کے قابل بھی بنائے گا۔
یہ مفاہمتی یادداشت یونیورسٹی آف لکی مروت کی ایک اہم کامیابی ہے، جو طلباء کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کو بہتر بنانے اور انہیں صحت کے شعبے میں جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کی سمت ایک مثبت اور تاریخی قدم ہے۔

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی یونیورسٹی آف لکی مروت کی طالبہ سعیدہ کی شاندار کامیابی۔۔۔ سی ایس ایس 2024-25 کے تح...
22/08/2025

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
یونیورسٹی آف لکی مروت کی طالبہ سعیدہ کی شاندار کامیابی۔۔۔ سی ایس ایس 2024-25 کے تحریری امتحان میں نمایاں کامیابی۔

Admissions – Last Date Extended to 17 September 2025The Department of Botany, University of Lakki Marwat - ULM, is pleas...
20/08/2025

Admissions – Last Date Extended to 17 September 2025
The Department of Botany, University of Lakki Marwat - ULM, is pleased to announce admissions for the following programs:
BS Botany (4-Year Program)
AD Botany (2-Year Associate Degree)
Lateral Entry into 5th Semester (2-Year Program)
The department has a team of experienced and qualified faculty, including:
Dr. Adam Khan – Head of Department
Dr. Basir Ul Haq – Assistant Professor
Dr. Ihsan Ullah – Assistant Professor
Mr. Muhammad Sirab Khan – Lecturer
Our faculty members have strong academic and research backgrounds. They are dedicated to guiding students and helping them succeed in their studies and future careers.
We warmly invite you to join the Department of Botany and contribute to advancing knowledge while exploring the wonders of plant science.

20/08/2025

الحمد للہ۔۔۔
آج کے تینوں فنڈ ریزنگ کیمپس کامیابی سے منعقد ہوئے۔ تینوں کیمپس مختلیف تحصیلوں میں لگائے گئے۔ جن میں کارگل چوک لکی سٹی، سرائے نورنگ اور درہ پیزو شامل تھے۔
ٹوٹل 174728روپے کا فنڈ جمع ہوا ۔۔۔ تمام دوستوں کا شکریہ جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا۔

یونیورسٹی آف لکی مروت کی ٹیم بروز بدھ متاثرہ علاقوں کے لئے عطیات (خوراک، ادویات، خیمے، کراکری اور برتن، صاف پانی، جوسز وغیرہ) لے کر روانہ ہوگی۔ اس لئے براہ کرم اپنے عطیات جمع کروانے کے لئے ہمارے قائم کردہ فنڈ ریزنگ کیمپ (کارگل چوک لکی سٹی) میں تشریف لائیں یا مالی تعاون کے لئے ہمارے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کریں۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ:
0313-9644026
بینک آف خیبر اکاؤنٹ نمبر:
3006208966
IBAN: PK08KHYB5311003006208966
آئیں! آگے بڑھیں اور اس کارِ خیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کا ایک قدم کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔
جزاک اللہ

مالاکنڈ ڈویژن کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی اپیل۔۔۔جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ حالیہ سیلاب نے مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلا...
18/08/2025

مالاکنڈ ڈویژن کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی اپیل۔۔۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ حالیہ سیلاب نے مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع بالخصوص بونیر، سوات اور باجوڑ کو شدید تباہی سے دوچار کیا ہے۔ کئی علاقے مکمل طور پر سیلاب کی لپیٹ میں آچکے ہیں، زمینی راستے منقطع اور موبائل سروس متاثر ہونے کے باعث اصل نقصانات کا اندازہ لگانا بھی نہایت مشکل ہے۔
ان کٹھن حالات میں ہمارے مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف لکی مروت کی ٹیم ان متاثرین کی خدمت اور مدد کے لئے روانہ ہورہی ہے۔
اس نیک مقصد کے لئے ہم ضلع لکی مروت کے عوام، مخیر حضرات، کاروباری برادری اور طلباء و طالبات سے عاجزانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ حسب استطاعت تعاون فرمائیں۔ آپ کی مدد درج ذیل صورتوں میں ہو سکتی ہے:
ـ مالی امداد
ـ اشیائے خور و نوش
ـ ادویات
ـ خیمے
ـ برتن و کراکری
یہ ضروری نہیں کہ آپ صرف نقد رقم دیں۔ آپ ایزی پیسہ، بینک ٹرانسفر یا براہ راست عطیات کی شکل میں بھی تعاون کرسکتے ہیں۔ یقین رکھیں کہ آپ کے دیئے گئے عطیات، صدقات اور زکوٰۃ صحیح حقداروں تک پہنچائے جائیں گے۔

یاد رکھیں! یہ وقت نہ سیاست کا ہے نہ تنقید کا، بلکہ ایک پاکستانی اور ایک انسان ہونے کے ناطے ایک دوسرے کا سہارا بننے کا ہے۔

یونیورسٹی آف لکی مروت کی ٹیم بروز بدھ متاثرہ علاقوں کے لئے عطیات (خوراک، ادویات، ٹینٹس، کراکری وغیرہ) لے کر روانہ ہوگی۔ اس لئے براہ کرم اپنے عطیات جمع کروانے کے لئے ہمارے قائم کردہ فنڈ ریزنگ کیمپس پر تشریف لائیں یا مالی تعاون کے لئے ہمارے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کریں۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ:
0313-9644026
بینک آف خیبر اکاؤنٹ نمبر:
3006208966
IBAN: PK08KHYB5311003006208966
آئیں! آگے بڑھیں اور اس کارِ خیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کا ایک قدم کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔

17/08/2025

تعزیتی پیغام

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، بالخصوص مالاکنڈ ڈویژن میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان، اساتذہ، ملازمین اور طلبہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں جامعہ لکی مروت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ ربّ العزت
جاں بحق افراد کو اپنی جوارِِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ متاثرہ خاندانوں کو صبر، استقامت اور حوصلہ عطاء کرے۔ زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے اور
متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کو آسان اور
بابرکت بنائے۔

یونیورسٹی آف لکی مروت کے تمام اساتذہ، طلبہ اور عملہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آزمائش کی اس
آمین ثم آمین گھڑی کو اپنی رحمت سے آسان فرما دے۔

پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان
وائس چانسلر
یونیورسٹی آف لکی مروت

University of Lakki Marwat stand in deep sorrow and solidarity with the affectees of flood in Malakand Division.
17/08/2025

University of Lakki Marwat stand in deep sorrow and solidarity with the affectees of flood in Malakand Division.

Visiting Faculty Required in Botany2 posts at GGDC Lakki Marwat1 post at GPGC Lakki Marwat
17/08/2025

Visiting Faculty Required in Botany
2 posts at GGDC Lakki Marwat
1 post at GPGC Lakki Marwat

14/08/2025

14th August Celebrations
Happy Independence Day

Address

Town
Lakki

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Botany - University of Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Department of Botany - University of Lakki Marwat:

Share