Mahad Usman Bin Affan (R.A)

Mahad Usman Bin Affan (R.A) Ma’had Usman Bin Affan ( R.A) is an Islamic institute in Karachi Pakistan.

28/04/2026
22/01/2026

🔥 الرازی میڈیا — حق کی آواز، خدمتِ دین و انسانیت 🔥
یہ صرف ایک میڈیا پیج نہیں،
یہ دعوتِ دین، خدمتِ خلق اور اصلاحِ معاشرہ کا مشن ہے!
الرازی میڈیا
معھد عثمان بن عفان کے زیرِ اہتمام
قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی
اور دین کے ساتھ ساتھ خدمتِ انسانیت کو فروغ دے رہا ہے۔
📖 اصلاحی و دینی پیغامات
🎤 علما کے پُراثر بیانات
📹 دروس اور دینی پروگرامز
🤝 رفاہی سرگرمیاں اور سماجی خدمت
آئیے!
حق کا ساتھ دیں، خیر کو عام کریں
اور اس دعوتی قافلے کا حصہ بنیں۔
🔗 ہمارے آفیشل پلیٹ فارمز:
▶️ YouTube:
https://youtube.com/?si=fliaT9NrtSHfphmL
📘 Facebook:
https://www.facebook.com/alrazimediaofficial/about/?id=61586515932688&sk=about #
📸 Instagram:
https://www.instagram.com/alrazimediaofficial/
💬 WhatsApp چینل:
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7jZ18GpLHJjMZnxN3U
👉 Follow کریں | Subscribe کریں | Join کریں | Share کریں
ایک کلک = ایک نیکی، ایک شیئر = صدقۂ جاریہ
📌 Official Media Platform — Alrazi Media
معھد عثمان بن عفان کے زیرِ اہتمام

04/01/2026

*الرازی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی*
*علم، خدمت اور اصلاح کی جانب ایک ہمہ جہت پیش قدمی*

الحمدللہ! *الرازی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی* ایک فعال، منظم اور ہمہ جہت دینی، تعلیمی و فلاحی ادارہ ہے، جس کی بنیاد *سرمایۂ ملت، شیخ الحدیث حضرت مولانا نورالبشر محمد نورالحق صاحب دامت برکاتہم* نے رکھی۔ آپ کی دوربین نگاہ، اخلاص پر مبنی قیادت اور امت کا درد رکھنے والے قلبِ سلیم نے اس ادارے کو علم، خدمت اور اصلاح کی ایک روشن تحریک میں تبدیل کر دیا۔ اس کارِ خیر میں ان کے شانہ بشانہ چند مخلص رفقاء کی انتھک محنت اور خاموش جدوجہد شامل رہی، جن میں *حضرت مولانا مفتی مسیح اللہ صاحب، حضرت مولانا شبیراحمد صاحب* اور *حضرت مولانا ڈاکٹر زکریا رشید صاحب* کے اسمائے گرامی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ انہی حضرات کی دعاؤں، مشوروں، محنتوں اور خالص دینی فکر کا نتیجہ ہے کہ آج یہ ادارہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس کے سایے میں سینکڑوں طلبہ و طالبات علم و عمل کی روشنی حاصل کر رہے ہیں۔

یہی سوسائٹی کراچی کے مختلف علاقوں میں بیک وقت علم، تربیت، خدمت اور اصلاحِ معاشرہ کی بیش بہا خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس کا مشن نئی نسل کو دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کر کے صالح، باکردار اور مفید انسان بنانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت کئی تعلیمی ادارے، مدارس، اسکول، فلاحی مراکز اور تربیتی شعبے کامیابی سے کام کر رہے ہیں۔

سوسائٹی کے تحت قائم ممتاز ادارہ *معہد عثمان بن عفانؓ* نہ صرف دینی تعلیم بلکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مختلف شعبوں میں طلبہ کی اعلیٰ سطح پر تربیت کر رہا ہے۔ یہاں ناظرہ قرآن کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کے لیے حفظ کا باقاعدہ اور معیاری انتظام موجود ہے۔ *قراءت اور تجوید* کے شعبے میں طلبہ کو مخارج و صفات اور حسنِ تلاوت کی فنی تربیت دی جاتی ہے، جو اُنہیں مکمل قاری بناتی ہے۔ بچیوں کے لیے *دراسات دینیہ* کا علیحدہ شعبہ ہے جہاں انہیں اسلامی عقائد، عبادات، اخلاقیات اور قرآن و حدیث کا فہم فراہم کیا جاتا ہے۔

ادارے میں *درس نظامی* کا باقاعدہ سلسلہ بھی موجود ہے، جو دورۂ حدیث شریف تک جاری رہتا ہے۔ اس کورس میں قدیم و جدید دینی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ طلبہ ایک متوازن عالمِ دین بن سکیں۔ فارغ التحصیل علماء کے لیے *تخصصات* کے مختلف شعبے بھی کامیابی سے جاری ہیں جن میں سب سے اہم "*تخصص فی الفقہ الاسلامی*" ہے، جو طلبہ کو جدید فقہی بصیرت، فتویٰ نویسی اور اجتہادی فکر سے آراستہ کرتا ہے۔ اسی طرح "*تخصص فی الحدیث النبوی*" میں علمِ حدیث کے دقیق پہلوؤں، اصولِ روایت و درایت، عللِ حدیث اور تخریج کی تربیت دی جاتی ہے۔

آج کے دور میں زبان دانی کی ضرورت کے پیش نظر ادارے میں "*تخصص فی اللغۃ العربیہ*" اور "*تخصص فی اللغۃ الانجلیزیۃ*" کا باقاعدہ انتظام ہے، جہاں عربی اور انگریزی زبانوں میں فصاحت، تحقیق، ترجمہ، تقریر اور تحریر کی مہارت سکھائی جاتی ہے تاکہ طلبہ دین کے پیغام کو مقامی و بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں پہنچا سکیں۔ ساتھ ہی "*تخصص فی العلوم الحاسوب*" (کمپیوٹر ڈپلومہ کورس) بھی جاری ہے، جو طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتوں، گرافکس، میڈیا، ڈیٹا بیس اور دیگر IT اسکلز سے روشناس کرواتا ہے۔

ادارے کا ایک اور اہم شعبہ *"تربیت معلمین"* ہے، جہاں اساتذہ و علماء کو تدریسی مہارت، درسی نفسیات، نظم و نسق اور جدید تعلیمی اصولوں کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ قوم کے معماروں کو بہتر انداز میں سنوار سکیں۔ ان تمام علمی و تربیتی خدمات کے ساتھ ادارے کے تحت تعمیرات کا شعبہ بھی متحرک ہے جو درسگاہوں، رہائش، ہاسٹل اور سہولیات کی بہتری پر کام کرتا ہے۔

معہد عثمان بن عفانؓ کی *سوکوارٹر برانچ*، معہد تعلیم القرآن *پیر کالونی*، مدرسہ شفیع الاسلام *دلنواز جمعہ گوٹھ* جیسے ذیلی ادارے بھی مختلف علاقوں میں دینی تعلیم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔

جبکہ *الغزالی ہائی اسکول* ایک معیاری انگلش میڈیم تعلیمی ادارہ ہے جہاں نرسری سے لے کر میٹرک (سائنس گروپ) تک تعلیم دی جاتی ہے۔ اسکول میں دینی ماحول، تربیت، نظم و ضبط، اور تعلیمی معیار کی بھرپور نگرانی کی جاتی ہے۔

الرازی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کا *فلاحی شعبہ* معاشرے کے نادار، یتیم، بیوہ اور مستحق افراد کے لیے مستقل سرگرم ہے۔ راشن، مالی امداد، تعلیم و صحت میں تعاون، اور قدرتی آفات (سیلاب، زلزلہ وغیرہ) کے متاثرین کی بروقت مدد اس شعبے کا طرہ امتیاز ہے۔

الغرض، یہ ادارہ محض ایک درسگاہ نہیں بلکہ علم، تربیت، خدمت، اصلاح اور کردار سازی کا وہ مرکز ہے جہاں سے خیر کا ایک مسلسل چشمہ رواں دواں ہے، جو ان شاء اللہ نسلوں کی تقدیر بدلنے کا ذریعہ بنے گا۔

*`آئیے ہمارا دست و بازو بنیے!`*

Address

House 25-28, Street 41, Area 36-B
Landhi
75160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahad Usman Bin Affan (R.A) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share