24/10/2023
#574
Girl...
آؤ گڑیا میری اِک کہانی سُنو
جو کہانی تمہیں ہے سُناںٔی گئی
اس کہانی کا کوئی خُلاصہ نہیں
راجہ رانی کا کوئی اثاثہ نہیں
یہ فقط کھیل ہے اور فقط کھیل ہے
پیڑ پودے بنے اور پانی بنے
کھیل ہی کھیل میں راجہ رانی بنے
کھیل کھیلا گیا سب تماشہ ہوا
اس تماشے سے دو نام پیدا ہوۓ
ایک راجہ بنا ایک رانی بنی
کھیل ہی کھیل میں یہ کہانی بنی
پھر زمانے کو یہ سب سُنايا گیا
اس تماشے میں سچ ہی بتایا گیا
جب زمانہ بھی مسرُور ہونے لگا
پھر کیا ہوا ۔۔۔۔؟
لڑکیوں نے سنی یہ کہانی تو پھر
ذہن ان کے بھی مفلُوج ہونے لگے
تھام کر ہاتھ لڑکوں کا کہنے لگیں
میرا راجہ ہے یہ اِسکی رانی ہوں مَیں
بس دِیوانی ہوں مَیں بس دِیوانی ہوں مَیں
بیٹیوں کا یہ چہرہ جو دیکھا تو پھر
بیٹیوں تک سے بھی باپ ڈرنے لگے
اس تماشے سے کئی باپ مرنے لگے
اب سنو غور سے ۔۔۔۔۔۔۔
یہ فقط کھیل ہے کھیل تک ہی رہو
اس کو سچ مان کر تم نہ کرنا کبھی
کہہ رہا ہوں نہ مَیں تم نہ مرنا کبھی
باپ کا مان رَکھ اُس کی پگڑی بچا
جھوٹ ہے یہ فقط جھوٹ میں تو نہ آ
اپنا دامن بچا اپنا دامن بچا ۔۔۔۔۔
جاؤ گڑیا کہانی مُکمل ہوئی۔۔۔۔۔۔۔
کوئی راجہ نہیں کوئی رانی نہیں
اِس مُحبت کی کوئی کہانی نہیں
اِس مُحبت کی کوئی کہانی نہیں....
💕