10/11/2023
السلام علیکم عزیز اساتذہ و طلبہ!
امید کرتا ہوں کہ آپ سب کے مزاج بخیر ہونگے۔ مورخہ 20 نومبر جامعہ ہزارہ کے جناح حال میں "انسدادِ منشیات میں نوجوانوں کا کردار" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوگا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اینٹی نارکوٹکس فورس اور جامعہ کے اعلیٰ تعلیمی و انتظامی افسران بھی موجود ہوں گے۔
نوٹ: پروگرام میں ڈیبیٹ /مباحثے اور پینل ڈسکشن کا سیگمنٹ بھی رکھا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں:-
03493849458
حامد مسعود گوندل
(جنرل سیکرٹری ، لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی)