19/08/2025
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا طلبہ کے لیے نئی ٹرانسپورٹ سروس کا اعلان
عبدالولی خان یونیورسٹی نے فال سمسٹر 2025 کے لیے نئی ٹرانسپورٹ سروس کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکشن کے انچارج ابرار حسین عمرزئی کے مطابق، طلباء و طالبات کو ٹرانسپورٹ سہولت حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 ہے، جو کہ آن لائن MIS اکاؤنٹ کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔ جن طلبہ نے پچھلے سمیسٹر میں بھی ٹرانسپورٹ حاصل کی تھی، انہیں بھی دوبارہ رجسٹریشن کروانا ہوگی۔
ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز 1 ستمبر 2025 سے ہوگا، اور سہولت پہلے ائیے پہلے پائیے " کی بنیاد پر دی جائے گی۔
اس سروس کے تحت شامل اہم روٹس میں صوابی، چارسدہ، گجرات، بخشالی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو محفوظ، آسان اور بروقت سفر کی سہولت دینا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دے سکیں۔