Shaheen Forces Academy Sohrab Wala Mianwali

Shaheen Forces Academy Sohrab Wala Mianwali We are providing freelance services worldwide. We are best in forces test preparation & coaching. SHAHEEN FORCES ACADEMY SOHRABWALA. Teh&dist MIANWALI.

Sohrabwala Chidru road Mianwali

میراج اور پاک فضائیہ پاک فضائيہ نے فرانس سے میراج خریدے ہم نے دیکھا ان میراج جہازوں کے ساتھ امریکی اے ایم 9 سائيڈ وائنڈر...
04/05/2026

میراج اور پاک فضائیہ
پاک فضائيہ نے فرانس سے میراج خریدے
ہم نے دیکھا ان میراج جہازوں کے ساتھ امریکی اے ایم 9 سائيڈ وائنڈر
میزائل لگا ،واہ فیکٹری کے تیار کردہ بم لگے ،بنکر اور رن وے بسٹر لگے
پھر پاکستانی ایٹم بم لگے ،میراج -5 انہیں اٹھا کر پھرتا رہا رفیقی بیس سے
گلگت ،گلکت سے کراچی اور واپس رفیقی ،میراج اڑتا رہا
پھر پاک فضائيہ نے جنوبی افریقہ سے گلائیڈ بم خریدے ،چار جہازوں کے
ساتھ دو دو بم لگا کر چالیس کلومیٹر دور سے سومیانی فائرنگ رینج
پر میراج نے نشانے پر مارے ،جو میزائل جس ملک سے خریدا میراج کے ساتھ
لگا ،اور پھر پاک فضائیہ کے ایئر ویپن کمپلکس نے اپنا میزائل بنایا رعد
وہ میراج کے ساتھ لگا ،پھر رعد 2 میراج کے ساتھ لگا
جہازوں کی ایوی آنکس پر کام کرنے کے باوجود ہمیں سورس کوڈ کا
پتہ نہیں تھا ،اے -5 یعنی کیو -5 پر 26 سکواڈرن کے جہازوں کی کاک پٹ
میں ،میں نے اپنے ہاتھ سے ریکارڈنگ کی ماڈیفکیشن کی ،یعنی جو جو جہاز بولتا ،جو ریڈار بولتا ،جو ایئر ٹریفک کنٹرول بولتا اس میں ریکارڈ ہوتا
یہ مشکل تھا کیونکہ ٹیپ ریکارڈر کو واکس پر آپریٹ کرنا تھا ،یعنی وآئس آپریٹڈ ،اس کیلئے سرکٹ خود ڈیزائن کیا ،لیکن سور کوڈ کا پتہ نہیں تھا
چينی ایف -6 ،ایف ٹی 6 ،اے 5 امریکی میزائل اور برطانیہ کی ایجیکشن سیٹ استعمال کرتے تھے ،سورس کوڈ کہ نہیں سنا ،پہلی دفعہ جب
انڈیا نے ایس یو 30 خریدا تو ایف 16 اسے جیم نہیں کر سکا ،تو پھر دیکھا گیا تو پتہ چلا ایف سولہ صرف مگ -29 کو جیم کرتا ہے اس وقت کے انجینئرز
نے کمپیوٹر کو کھولا اور اسکو مگ -29 سے ہٹا کر سب جہازوں پر کردیا
لیکن اسکے ساتھ صرف امریکی میزائل ہی لگتے تھے تب پہلی دفعہ
نو انٹیگریشن کمپیٹیبل سنا ،جو آجکل سورس کوڈ کہلاتا ہے
حال ہی میں میراج نے جدید ترین تیمور میزائل اٹھا اور نشانے پر فائر کیا
تو حیرانگي ہوئي کہ میراج کا ریڈار تو صرف 60 یا ستر کلومیٹر تک دیکھتا ہے یہ بی وی آر نہیں تو 600 کلومیٹر والا رعد اور تیمور کیسے فائر کر رہا ہے،ایک آدمی جانتا ہے وہ زیادہ حیران ہوتا ہے
چھ اور سات مئي 2025 کی رات پاکستان کو صرف جے 10 اور جے ایف 17 تک محدود کر دیا گيا ،ایف سولہ اور میراج مقابلے میں نہیں تھے
یعنی پاکستان کے پاس کل 40 جہاز تھے جو انڈیا کے 70 جہازوں کے مقابلے
میں آئے ،تھنڈر 3 کی پروڈکشن تیز ہوئی اور جے 10سی کا ارڈر دیا گیا
جے 35 کے دو سکواڈرن لینے کی بات ہوئي ،لیکن تعداد پوری نہیں ہوتی
کیونکہ 114 رافیل سن 2034 تک انڈیا کو مل جائیں گۓ
اس وقت پاکستان کا پی ایف ایکس ،اور ترکی اور پاکستان کا ،کان ،بھی ہوگا
پی ایف ایکس ،بہت حد تک سٹیلتھ ،زیادہ وزن اٹھانے اور دور تک مار کرنے
کی صلاحیت والا تھنڈر سے جدید جہاز ہوگا تو پاک فضائیہ تھنڈر اور پی ایف ایکس دونوں پر پیسہ خرچ نہیں کرنا چاہتی
پاکستان نے ایک اور کام کیا میراج جہاز پر اٹلی کا گرفو ای ریڈار نصب کر دیا
جو 160 کلومیٹر کی رینج والا جدید ایسا ریڈار ہے ،رافیل کا ریڈار 145 کلومیٹر کی رینج والا ہے ،ایف سولہ کا ریڈار امریکا اپ گریڈ کر رہا ہے
کمپنی کو امریکی سنینٹ نے پیسہ دے دیا ہے ،
انڈین وزیر دفاع نے اٹلی کی حکومت سے مدد مانگي کہ پاکستان کو ریڈار
نہ دیں لیکن اٹلی نے کہا ہم معاہدہ کر چکے ہیں ہاں ہم آپ کو کیا دیں گے یہ پاکستان کو نہیں بتائیں گے
اب پاکستان کے تقریبا چالیس سے 50 میراج بی وی آر میزائل اور اتنی دور
سے جہاز دیکھ کر ان میں سے 10 کو لاک کر سکتے ہیں
سکواڈرن لیڈر علی حمزہ نے کہا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ پاکستان اتنے مہنگے ریڈار میراج جیسے پرانے جہاز پر لگائے گا ،لیکن ایئر چیف نے جو ساری سروس میراج اڑاتے رہے انہیں میراج سے کافی انسیت ہے ،وہ میراج کو سب کے ہم پلہ دیکھنا چاہتے ہیں ،یہ ایک بن لکھا آئین ہے جو جہاز پائلٹ اڑاتے ہیں عموما جہاز پر انکا نام لکھا ہوتا ہے ،پائلٹ کو جہاز ایک پالتو پسندیدہ گھوڑے کی طرح عزیز ہوتا ہے ،میراج کی پرانی گھڑیوں والی کاک پٹ اب ڈجیٹل ہے
دن رات میراج اب ملٹی رول میں ہے ،انڈیا پر 120 کلومیٹر دور سے ایچ -4 بم پھیکنے کا ماہر ہے 27 فروری ہو یا دس مئي ،میراج آج بھی جدید جہازوں کو
جنگ لڑنے کے مشورے دیتا ہے ،اب BVR صلاحیت اسے ایف سولہ اور تھنڈر
کے ساتھ ساتھ اڑنے کی صلاحیت دے گي ،میراج سن 71 سے لیکر آج تک ساری جنگيں لڑنے کا ریکارڈ رکھتا ہے ،ایئر ریفیولنگ
پاکستان اور دنیا میں یہ فرق ہے دنیا یعنی اسٹریلیا ،مصر ،یو اے ای جن جہازوں کو سکریپ سمجھ کر گراؤنڈ کر چکی تھی وہ میراج ان ملکوں
کے جدید جہازوں سے بہت آگے نکل چکا ،مصر سے لیا میراج اب 160 کلومیٹر سے دیکھتا ہے اور تین سو کلومیٹر سے وائی 12 سے جہاز کو اواکس کی مدد سے مارتا ہے ،مصر کا جدید ایف-16،، 90 کلومیٹر سے دیکھتا ہے اور چالیس کلومیٹر سے جہاز کو ہٹ کر سکتا ہے امریکا نے اسرائیل کی وجہ سے ابرام 120 مصر کو نہیں دیا جس سے پاکستان نے 27 فروری کو ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے ایس یو 30 کو 80 کلومیٹر دور سے ٹھوکا تھا
نیوی اور فضائيہ اور آرمی کی صلاحیت روز بروز بڑھ رہی ہے
حال ہی میں فتح 2 کا تجربہ ہوا ،اور مبارک بادیں وصول کی گئیں
حالانکہ فتح 2 راکٹ 10 مئی کو انڈیا پر فائر ہو چکا ہے ،لیکن اب فتح 2
سٹیلتھی ہو گيا سپیڈ بڑھ گئی ،ایکوریسی بڑھ گئی اب انٹرسیپٹ ہونے کے چانسز حتم ہو گئے ،انڈیا نے اسرائیل اور جنوبی کوریا اور فرانس سے فتح سیریز کو انٹرسیپٹ کرنے کا سامان خریدا ،پاکستان نے اسے تقریبا ہائپر سونک کے نزدیک لے گيا اور شکل سٹیلتھی کر دی ،اب انڈیا اور خریدے
لیکن میراج ایف سولہ سے بہتر ہوگيا یہ خوشی ہے کیونکہ 2600 کلومیٹر فی گھنٹہ اڑنے والا واحد جہاز تھا پاکستان کے پاس
اب سنا ہے 2040 کو میراج کا ریٹائر ہونے کا ارادہ ہے سن 1955 میں بننے والا جہاز.
میراج کا کبھی رات کو اڑنے کا سٹائل دیکھیں .

12/01/2026

For Coaching Classes Contact
03087891853

12/01/2026

شاہین فورسز اکیڈمی
ایئرمین کی کوچنگ کے لیے داخلے جاری ہیں
03087891853

Join Pak Navy .
06/11/2025

Join Pak Navy .

23/05/2025

Pakistan Air Force.
Second to None.
Always.



































افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے پاکستان پر بلااشتعمال جارحیت کے نتیجے میں...
13/05/2025

افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے پاکستان پر بلااشتعمال جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں اور افواج پاکستان کے جوانوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
افواج پاکستان کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 6 اور 7 تاریخ کو پاکستان پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان کے 40 عام شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ 121 زخمی ہوئے ہیں، شہدا میں 7 خواتین اور 15 معصوم بچے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے ہیں، جو ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق میں افواج پاکستان کے 11 جوان شہید 78 زخمی ہوئے، شہدا میں پاک فوج کے 6 اورپاک فضائیہ کے 5 جوان شامل ہے، شہید ہونے والوں میں نائیک عبدالرحمان اور لانس نائیک دلاور خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک اکرام اللہ اور نائیک وقار خالد بھی شامل ہیں، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار نے بھی جام شہاد نوش کیا، جبکہ پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے ملک و ملت پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانے اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی عظیم قربانی ہمت، لگن اور غیر متزلزل حب الوطنی کی ایک لازوال علامت ہے ، یہ قربانیاں جو ہمیشہ کے لیے قوم کی یاد میں نقش ہیں، شہید ہونے والے شہریوں اور فوجی جوانوں کو قوم اور افواج زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دلی دعائیں کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں اس عزم کا اعاد کیا گیا ہے کہ پوری قوم جارحیت کے سامنے پرعزم ہے۔ اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے، پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا، ان شااللہ ایک تیز، بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

شاہین فورسز اکیڈمی نے اس سال اپنی پالیسی بدلتے ہوئے مہنگائی میں پِسی ہوئی عوام  کی سہولت کیلئے ہمارے پڑھائے گئے ٹیسٹ میں...
13/01/2025

شاہین فورسز اکیڈمی نے اس سال اپنی پالیسی بدلتے ہوئے مہنگائی میں پِسی ہوئی عوام کی سہولت کیلئے ہمارے پڑھائے گئے ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے طلبہ کیلئے فیس واپس کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سال کلاسز راولپنڈی میں ہوں گی۔
سال 2025 کی کلاسز کا آغاز 15 جنوری سے ہو گا۔
داخلے کیلئے آج ہی رابطہ کریں۔
03066021463 WhatsApp.

ہمالیہ کے پہاڑوں کے اوپر اڑتے ہوئے پاکستانی J-10CE ڈریگن طیاروں کا خوبصورت منظر 🐲
05/01/2025

ہمالیہ کے پہاڑوں کے اوپر اڑتے ہوئے پاکستانی J-10CE ڈریگن طیاروں کا خوبصورت منظر 🐲

پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) نے ڈائن ٹیک انجینئرنگ کے تعاون سے جدید ٹیپو 155 ملی میٹر ...
18/12/2024

پاکستان کے دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) نے ڈائن ٹیک انجینئرنگ کے تعاون سے جدید ٹیپو 155 ملی میٹر گائیڈڈ آرٹلری شیل متعارف کروا دیا ہے۔ اس میں دو قسم کے گائیڈنس سسٹم شامل ہیں: سی semi-active laser-homing (SALH) جو متحرک اہداف (جیسے ٹینک) پر 2 میٹر CEP کی غیر معمولی درستگی فراہم کرتا ہے، اور GNSS/GPS-aided inertial guidance جو جامد اہداف (جیسے بنکرز، ریڈارز) کے خلاف 20 میٹر CEP تک کی درستگی رکھتا ہے۔

ٹیپو کا موجودہ 20 کلومیٹر کا رینج پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (POF) کے شیلز سے قدرے زیادہ ہے، لیکن یہ پاکستان کا پہلا مقامی راکٹ سے چلنے والا آرٹلری شیل ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، ٹیپو ایک ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ہے جس کی بنیاد پر مستقبل میں 30-40 کلومیٹر تک کے لمبے فاصلے والے شیلز تیار کیے جا سکتے ہیں۔

ٹیپو کے اہم خصوصیات میں 52 کلو گرام وزن، مختلف فیوز آپشنز، اور کئی اقسام کے وار ہیڈز (دوہرا، ہائی ایکسپلوسیو فریگمنٹیشن، پینیٹریٹر) شامل ہیں۔ یہ شیل پاکستان کی دفاعی صنعت کی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

*یقین نہیں ہو رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ تم بھی اب نہیں رہے۔۔۔۔**اسماعیل خان ولد شاہجہان خان مستی خیل(بوری خیل) اللّٰہ کی ط...
19/10/2024

*یقین نہیں ہو رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ تم بھی اب نہیں رہے۔۔۔۔*

*اسماعیل خان ولد شاہجہان خان مستی خیل(بوری خیل) اللّٰہ کی طرف سے اٹل حقیقت موت کا زائقہ چکھ کے لا یقین منازل کی طرف رواں ہو گئے ہیں۔۔۔*
*میں نےجب سے ائر فورس چھوڑی بہت ہی کم لوگوں سے بات چیت ہوتی تھی۔۔۔صرف انہی سے ہوتی جو مجھے یاد رکھے ہوئے تھے۔۔۔اسماعیل خان انتہائی نفیس اور شریف شاگردوں میں سے ایک تھا۔۔۔ابھی کورنگی میں میری گزشتہ بیرک میں ہی رہتا تھا اور ہر ہفتے ملاقات ہوتی تھی۔۔۔اسماعیل بھی میری طرح بلکہ مجھ سے زیادہ سفر کا شوقین تھا اور موٹر سائیکل پہ ہی خنجراب تک جاتا تھا۔۔۔بڑا دل تھا کہ اس صاف دل انسان کے ساتھ کبھی سفر نصیب ہو لیکن اس کی سانسیں اتنی ہی تھیں۔۔۔اسماعیل کی شادی پہ فرنیچر تک اسلام آباد سے میں نے بھجوایا تھا۔۔۔جب بھی اسلام آباد سے کراچی کنٹینر ریٹ پتہ کرنے ہوتے تو اسماعیل کی شامت آئی رہتی تھی لیکن وہ دھیمے لیجے کا خوبصورت مزاج لڑکا کبھی بھی نظر انداز نہیں کرتا تھا۔۔۔اللّٰہ کی امانت اللّٰہ کے سپرد ہوئی۔۔۔ہم نے بھی چلے جانا ہے۔۔۔بس یہی ہے زندگی۔۔۔سانس ٹوٹی اور سب ختم۔۔۔۔😭😭😭۔۔۔۔اللّٰہ منزلیں آسان فرمائے۔۔۔یقین کہاں آتا ہے۔*

*اسماعیل جب پہلے پہلے میرے پاس کوہاٹ میں ٹریننگ پہ آیا تھا۔۔۔ایک دن میں جب ڈیوٹی پہ پہنچا تو اسماعیل کی آنکھ پہ بِھڑ نے کاٹاہوا تھا۔۔۔اسکی آنکھ سوجی ہوئی تھی۔۔۔پختونوں کے شرارتی بچوں جیسا لگ رہا تھا۔۔۔میرے موبائل میں بیٹری کم تھی۔۔۔اسماعیل کو چارجنگ لگانے کیلئے دیا۔۔۔جب واپس لیا تو اس میں اسماعیل نے اپنی سوجی ہوئی آنکھ خود دیکھنے کیلئے فوٹو بنائے ہوئے تھے۔۔۔لیکن قسمت ماڑی تھی کہ میرے موبائل کو لاک لگ گیا اور اسماعیل وہ فوٹو ڈیلیٹ نہ کر سکا۔۔۔بحثیتِ انسٹرکٹر بہت سخت طبیعت میں رہنا ہماری مجبوری ہوتی تھی۔۔۔لیکن جب میں نےموبائل واپس لیا تھا اور اس میں اسماعیل کے مختلف انداز میں آنکھ کے فوٹوؤں پہ نظر پڑی تو ترس بھی بہت آیا لیکن ہنسا بھی بہت تھا۔۔۔اور اسماعیل کو اس کی فلائیٹ والوں نے سامنے بہت تنگ کیا تھا۔۔۔انسان کو کیا پتا ہوتا ہے کہ کون کہاں تک اس کے ساتھ ہے۔۔۔کاش کچھ اندازا تو ہو کہ کس نے زندگی میں کب تک ہمارےساتھ رہنا ہے تو اس کا زیادہ احترام کیا جائے۔۔۔لیکن اگر ہمیں نہیں پتہ کہ کس نے کب تک ہمارے ساتھ رہنا ہے تو کیوں نہ سب کا ہمیشہ احترام کیا جائے جیسے ہم یا وہ آخری دفعہ ہی مل رہے ہوں۔*

Address

Shaheen Academy, Chidro Morh, Sohrab Wala, Talagang Road Mianwali
Mianwali
42200

Telephone

+923066021463

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaheen Forces Academy Sohrab Wala Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Shaheen Forces Academy Sohrab Wala Mianwali:

Share