18/05/2026
تعلیم اور ہنر کے ساتھ، میرانشاہ کا مستقبل روشن! 🎓💻
آج مدینہ پبلک سکول میرانشاہ کا ایک انتہائی معلوماتی اور تعلیمی دورہ (Awareness Visit) کرنے کا موقع ملا۔
شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن اور بنو قابل کے تعاون سے میرانشاہ کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (MCIT) میں بالکل مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ میرانشاہ اور شمالی وزیرستان کا ہر طالب علم اس فری پروگرام کا حصہ بنے، جدید ہنر سیکھے اور ملک و قوم کا نام روشن کرے۔ ✨🚀
میں مدینہ پبلک سکول کے پرنسپل وسیم خان صاحب کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہمیں خوش آمدید کہا اور طلبہ سے ملاقات کا یہ بہترین موقع فراہم کیا۔
داخلے محدود ہیں، الخدمت اور بنو قابل کے اس سنہری اور بالکل مفت موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے آج ہی MCIT کالج تشریف لائیں۔
رابطہ اور رجسٹریشن کے لیے:
📍 میرانشاہ کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (MCIT)
#میرانشاہ #تعلیم