Samahni Student Union - SSU

Samahni Student Union - SSU Samahni Student Union (SSU) MUST

24/02/2026
سماہنی سٹوڈینٹ یونین مسٹ میرپور کی طرف سے چودھری حبیب رحمان کو مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن ( نواز )  یونیورسٹی آف بھمبر  کا چیئ...
24/02/2026

سماہنی سٹوڈینٹ یونین مسٹ میرپور کی طرف سے چودھری حبیب رحمان کو مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن ( نواز ) یونیورسٹی آف بھمبر کا چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہے۔

اللّہ پاک ہمیشہ خوش اور سلامت رکھے آمین ❤️

SSU کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو ماہِ صیام مبارک ہو 🌙✨اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کو ہم سب کے لیے رحمت، مغفرت اور نجات ک...
18/02/2026

SSU
کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو ماہِ صیام مبارک ہو 🌙✨

اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کو ہم سب کے لیے رحمت، مغفرت اور نجات کا ذریعہ بنائے۔
یہ مقدس مہینہ صبر، تقویٰ، عبادت اور خود احتسابی کا پیغام لے کر آتا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ ہمیں روزے، نماز، تلاوتِ قرآن اور نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے،
ہماری خطاؤں کو معاف فرمائے اور ہماری دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

رمضان المبارک ہم سب کے گھروں میں سکون، برکت اور خوشیاں لے کر آئے۔
آمین یا رب العالمین 🤲🏻
منجانب ؛ صدر سماہنی سٹوڈنٹ یونین ( راجہ واثق ) راجکو

سماہنی سٹوڈنٹ یونین کے صدر راجہ واثق اور چیرمین راجہ علی قمر کی طرف سے سابق وزیر حکومت  چوھدری سعید صاحب کے سابق (پی آر ...
18/02/2026

سماہنی سٹوڈنٹ یونین کے صدر راجہ واثق اور چیرمین راجہ علی قمر کی طرف سے سابق وزیر حکومت چوھدری سعید صاحب کے سابق (پی آر او) حافظ یاسر بشیر صاحب کو (MSF.n) آزادکشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ۔


🏐 والی بال میچ – سماہنی سٹوڈینٹ یونین بمقابلہ کھڑی سٹوڈینٹ یونین 🏐آج مورخہ 11 فروری سماہنی سٹوڈینٹ یونین اور کھڑی سٹوڈین...
11/02/2026

🏐 والی بال میچ – سماہنی سٹوڈینٹ یونین بمقابلہ کھڑی سٹوڈینٹ یونین 🏐
آج مورخہ 11 فروری سماہنی سٹوڈینٹ یونین اور کھڑی سٹوڈینٹ یونین کے مابین ایک شاندار اور سنسنی خیز والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلہ نہ صرف کھیل کے جذبے سے بھرپور تھا بلکہ بھائی چارے، اتحاد اور باہمی احترام کی بہترین مثال بھی پیش کرتا ہے۔
میچ میں مختلف علاقائی سٹوڈینٹ یونینز کے سربراہان اور نمائندگان نے خصوصی شرکت کی، جن کی موجودگی نے پروگرام کو مزید باوقار بنا دیا۔ تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، ٹیم ورک اور سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا اور دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے بھرپور محنت کی۔ آخرکار کامیابی کھڑی سٹوڈینٹ یونین کے نام رہی۔ ہم بطور سماہنی سٹوڈینٹ یونین کھڑی سٹوڈینٹ یونین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کھیل صحت مند سرگرمیوں کے فروغ، نوجوانوں میں مثبت سوچ، نظم و ضبط اور اتحاد پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی ایسے دوستانہ مقابلوں کا انعقاد جاری رہے گا تاکہ طلباء کے درمیان محبت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ ملے۔
آخر میں تمام منتظمین، مہمانانِ گرامی اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔
سماہنی سٹوڈینٹ یونین
اتحاد • تنظیم • ترقی ✨



سماہنی سٹوڈینٹ یونین کی جانب سے اسلامی جمعیت طلباء کی نو منتخب کابینہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے...
10/02/2026

سماہنی سٹوڈینٹ یونین کی جانب سے اسلامی جمعیت طلباء کی نو منتخب کابینہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ طلباء نے دیانت، صلاحیت اور خدمت کے جذبے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ نو منتخب کابینہ طلباء کے مسائل کے حل، تعلیمی و اخلاقی بہتری اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
خصوصی طور پر ناظم اسلامی جمعیت طلباء محترم فرخ لطیف کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے، جن پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں، اخلاص اور محنت کے ذریعے جمعیت کے مشن کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
اسی طرح سماہنی سٹوڈینٹ یونین کے لیے باعثِ فخر، ہمارے معزز ممبر اور معتمد جامعہ محترم ہریرا بھائی کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا ثمر ہے بلکہ پورے سماہنی کے طلباء کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔









کسی بھی کھیل میں شائقین بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔کل دن 2 بجے مسٹ مین گراؤنڈ میں SSU vs KSU شوٹنگ والی بال میچ ہونے جا...
10/02/2026

کسی بھی کھیل میں شائقین بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
کل دن 2 بجے مسٹ مین گراؤنڈ میں SSU vs KSU شوٹنگ والی بال میچ ہونے جا رہا ہے.

تمام بھائی اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائیں اور اپنے بھائیوں کو بھر پور حوصلہ افزائی کریں۔



Cabinet 25-26🚩
02/02/2026

Cabinet 25-26🚩

30/01/2026

#میرپور
#مسٹ
مورخہ 29 جنوری بروز جمعرات کو سماہنی سٹوڈنٹس یونین کی نئی باڈی کے زیرِ اہتمام ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران یونین کے آئندہ آنے والے ایونٹس اور سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں شرکاء نے اپنی قیمتی آراء پیش کیں اور مستقبل کے لیے مشترکہ لائحۂ عمل طے کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سماہنی اسٹوڈنٹس کمیونٹی ماضی میں بھی ایک تھی، آج بھی متحد ہے اور آئندہ بھی اسی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔






گزشتہ  دنوں جامعہ مسٹ میں KKU اور ہمارے SSU ( سماہنی سٹوڈنٹ یونین ) کے درمیان جاری تنازع پر آج مسٹ یونائیٹڈ فارم MUF اور...
27/01/2026

گزشتہ دنوں جامعہ مسٹ میں KKU اور ہمارے SSU ( سماہنی سٹوڈنٹ یونین ) کے درمیان جاری تنازع پر آج مسٹ یونائیٹڈ فارم MUF اور سابق صدر میرپور یونین ارسلان خالد ،سابق صدر پنجاب ریفیوجی کمیونٹی فہد گجر کی موجودگی میں ایک بار پھر جو معاملات اور بات چیت ہمارے درمیان تہہ پائی تھی ان پر عمل درآمد کرنے کے KKU کے صدر پر زور دیا گیا تاکہ آگے بھی ماحول پر امن رہے اس پر (سماہنی سٹوڈنٹ یونین) کے صدر نے ایک بار پھر مسٹ یونائٹڈ فورم کو جوڑے رکھنے اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پُرعزم ہونے کا ثبوت دیا۔ اور امن و بھائی چارگی کا عزم کیا گیا ۔
امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں خوشگواری کی امید رہے گئی۔
منجانب SSU (سماہنی سٹوڈنٹ یونین)

26/01/2026

صدرِ سماہنی سٹوڈینٹ یونین



Address

Mirpur Azad Kashmir
Mirpur
10250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Samahni Student Union - SSU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share