07/05/2026
الحمدللہ!
یہ خوشی کی بات ہے کہ Pakistan Journal of Islamic Research نے باقاعدہ طور پر Crossref سے DOI حاصل کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت جرنل کے علمی معیار، بین الاقوامی شناخت اور تحقیقی وقار میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
اس کامیابی پر ہم بالخصوص
پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز، اور پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شکر گزار ہیں، جن کی سرپرستی، رہنمائی اور خصوصی دلچسپی سے یہ اہم کامیابی ممکن ہوئی۔
اللہ تعالیٰ اس علمی سفر کو مزید برکت، ترقی اور قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔
ٹیم پاکستان جرنل آف اسلامک ریسرچ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان