Faculty of Veterinary Medicine Multan

Faculty of Veterinary Medicine Multan Enter to Learn Leave to Serve

30/08/2021

{ویٹرنری گریجو ایٹس کیلئے ہاؤس جاب}

کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ فرمایا تھا کہ حکومت نے ویٹرنری گریجو ایٹس کی قابلیت اور استعداد کو بڑھانے کیلیۓ اور لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کیلئے MBBS کی طرز پر ہاؤس جاب شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ہاؤس جاب ماہانہ پچاس ہزار روپے تنخواہ مقر کی جاۓ گی۔ہاؤس جاب کا دورانیہ ایک سال تجویز کیا گیا۔تین تین ماہ کے عرصے کو مختلف فیلڈز میں تقسیم کرکے ویٹرنری سے متعلقہ تمام میجر فیلڈز کو کور کرنے کی کوشش کی گئ۔پھر وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بھی اس کی منظوری کا اعلان کیا گیا۔

اس اعلان کو لائیو سٹاک سے تعلق رکھنے والے تمام افراد نے سراہا اور ایک خوش آئند امر قرار دیا۔یہ منصوبہ نہ صرف لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کیلئے ایک روڈ میپ تھا بلکہ پرائیویٹ میڈیسن کمپنیوں اور فیڈ ملز کی جانب سے ویٹرنری ڈاکٹرز کے سالہا سال سے کیے جانے والے استحصال کے خاتمے کیلئے بھی ایک روشن امید بن کر سامنے آیا۔مزید اس کا ایک فائد یہ بھی سمجھا گیا کہ تمام فیلڈز میں کام کرنے کے بعد سٹوڈنٹس کیلئے یہ آسان ہو جائے گا کہ ان کیلئے کونسی فیلڈ بہتر ہے اور مستقبل میں انہیں کس سمت محنت کرنی ہے۔
لیکن شاید یہ صرف اعلان ہی تھا۔کیوں کہ مہینوں گزرنے کے باوجود محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی طرف سے اس جانب کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئ۔ستم ظریفی دیکھئے کہ ابھی حال ہی میں محکمہ لائیو اسٹاک نے اپنی تین سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کیا تو اس میں اس بات کا بھی کریڈٹ لیا کہ ہم نے ویٹرنری گریجو ایٹس کیلئے ہاؤس جاب کا "اجراء" کیا ہے۔حالانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ ابھی تک اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ ہاؤس جاب کب سے شروع ہوگی،شروع ہوگی بھی کہ نہیں یا پھر یہ معاملہ حکومت کیلئے پوائنٹ سکورنگ تک ہی محدود رہے گا۔

ہماری ذمہ داری:
پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں کا حکمران طبقہ اس وقت تک عوام کو حقوق دینے کیلئے رضامند نہیں جب تک مجبور نہ کردیا جاۓ۔یہاں حقوق لیے نہیں جاتے بلکہ چھینے جاتے ہیں۔یہ بات اس حکومت تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ ہماری چوھتر سالہ تاریخ کا حصہ ہے۔
لہٰذا ویٹرنری ہاؤس جاب ہمارا حق ہے اور ہمیں ہی اس کیلئے پر امن جدو جہد کرنی ہے۔ہمیں اس حق کیلئے جدو جہد کرنی ہے جس کو حکومت خود تسلیم کرچکی ہے۔
اور ہم یہ بھی جانتے ہیں تمام ویٹرنری سٹوڈنٹس بالعموم اور 2017-22 اور 2018-23 کے بیجز اس کا سب سے زیادہ حق دار ہے۔کیونکہ کرونا کی وجہ سے یہ دونوں بیج سب سے زیادہ متاثر ہوۓ ہیں۔دوسال ہونے کو ہیں اور آن لائن سسٹم پر ٹرخایا جا رہا ہے۔ہمارے سب کلینیکل سبجکٹس آن لائن کی دار پر چڑھ گۓ ہیں۔
کچھ تجاویز ہیں رقم کیے دیتا ہوں۔آپ بھی اپنی تجاویز پیش کریں کیونکہ یہ جنگ ہماری مشترکہ جنگ ہے اور اس کو ہمیں لڑیں گے اور ہمیں جیتیں گے انشاء اللّٰہ۔۔۔۔۔۔
1-سب سے پہلے اس مسئلے کو سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جاۓ تاکہ ڈی وی ایم سٹوڈنٹس اس مسئلے کو سمجھیں،اس کیلئے جدو جہد کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیار رہیں۔مزید برآں حکومتی حلقوں تک بھی یہ بات پہنچے کہ جو وعدہ ہم کر چکے ہیں اس کو پورا کرنا بھی ضروری ہے۔
2-اس معاملے کی سوشل میڈیا پر بھرپور کمپین چلائی جاۓ اور ٹویٹر پر ٹرینڈ بنانے کی کوشش کی جاۓ۔
3-ہر ویٹرنری یونیورسٹی یا فیکلٹی کے تمام سمسٹرز کی ایک نمائندہ ٹیم بنے،جو اس مسئلے پر اپنی یونیورسٹی میں آگاہی کمپین چلاۓ اور تمام سٹوڈنٹس کو اس تحریک میں متحرک کردار ادا کرنے پر ابھارے۔
4-تمام ویٹرنری یونیورسٹیز اور فیکلٹیز کی ایک نمائندہ کمیٹی بناۓ جاۓ جو اس مسئلے کے ڈپلومیٹک پہلوؤں پر غور کرے،منسٹری آف لائیو سٹاک سے بات کرے،اس مسئلے کی اہمیت،ضرورت اور حساسیت پر بریف کرے۔
5-منسٹر آف لائیو سٹاک،ڈائیریکٹر آف لائیو سٹاک،پی وی ایم سی اور تمام متعلقہ اتھارٹیز کے نام مشترکہ ٹیم کی طرف سے خطوط لکھے جائیں،ملاقاتیں کی جائیں اور اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کی جاۓ۔
6-ان تمام طریقوں سے اگر شنوائی نہیں ہوتی تو اپنے مطالبات کے حق میں ایک بھر پور پرامن لانگ مارچ کیا جاۓ اور منسٹری آف لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے صدر دفتر کے سامنے دھرنہ دیا جاۓ تاوقتیکہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
7-اس تمام کاروائی میں ہماری ساتھی معزز فیمیلز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،گزارش کروں گا اس سلسے اپنے میل ساتھیوں کی بھرپور معاونت کریں۔
8-سٹوڈنٹس تنظیموں سے بھی اس بابت رابطے کیے جائیں اور ان کی بھرپور حمایت حاصل کی جاۓ۔
9-اس مطالبے کو منوانے کیلئے باقاعدہ ٹائم فریم بنایا جاۓ،کیونکہ آخری سال کے سٹوڈنٹس کے پاس صرف تین، چار ماہ ہیں اور پھر انہیں معمول کے مطابق انٹرن شپ پر بھیج دیا جاۓ گا۔

میری طرف سے دردِ دل کے ساتھ یہ چند گزارشات ہیں،آپ بھی اپنی راۓ کا اظہار کیجیئے،اس مسئلے کو سنجیدہ لیں۔یہ ہماری اور ہمارے فیلڈ کی بقاء کا مسئلہ ہے۔
خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
{گزارش کروں گا کہ اس تحریر کو تمام احباب اپنی فیس بک والز پر لگائیں}

خیر اندیش:
محمد طیب
٢٩ اگست ٢٠٢١

Hey,I am selected as a Student Brand Ambassador under the Virtual Internship Program of the National Financial Literacy ...
30/08/2021

Hey,
I am selected as a Student Brand Ambassador under the Virtual Internship Program of the National Financial Literacy Program for Youth (A project of the State Bank of Pakistan).
I have to train 500 students to complete this national internship as a Student Brand Ambassador. They have made a game under the National Financial Literacy Program for Youth, after completing the game, you will get an official certificate by State Bank of Pakistan. It will take maximum one hour to complete the game.
• Link to download the game: https://bit.ly/35n2csH
• The link to the tutorial video is: https://youtu.be/zOu-5_VONYk
• Put this code: usama4037 in the box Enter your institute (optional), it is a main and necessary step to get a certificate.
• You should tag the official page of NFLP-Y and use the hashtags: , after getting the certificate.
• If you need any help, you can ask me in a comment section.

Share it with your friends to make maximum participation.

Thank you!
Good Luck!

1st Open Merit List Livestock Assistant Diploma Session 2020-2022 (Morning Program). College of Veterinary Sciences, BZU...
03/10/2020

1st Open Merit List Livestock Assistant Diploma Session 2020-2022 (Morning Program). College of Veterinary Sciences, BZU Bahadur Sub-campus Layyah.

30/07/2020

2020:
Matric: 30%
FSc part 1: 70%
Courtesy: Dean FVS

Heartiest Congratulations to Prof. Dr. Masood Akhtar 🥀for his appointment as Dean FVS(BZU) Multan 🏅🏅🏅
02/07/2020

Heartiest Congratulations to Prof. Dr. Masood Akhtar 🥀for his appointment as Dean FVS(BZU) Multan 🏅🏅🏅

06/05/2020

📸 🎬


👇👇👇
14/03/2020

👇👇👇

  🎄  🥀 🏅
13/03/2020

🎄
🥀
🏅

 ✌️🇵🇰   🦌Designed by:
14/02/2020

✌️🇵🇰

🦌
Designed by:

Address

Bahauddin Zakriya University Multan
Multan
66000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faculty of Veterinary Medicine Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Faculty of Veterinary Medicine Multan:

Share