17/05/2026
السلام علیکم!
GBSO Gilgit-Baltistan Students Organization
ہمیشہ سے اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام پر یقین رکھتی آئی ہے۔ اسی سوچ کو مدِنظر رکھتے ہوئے تنظیم نے طلبہ یونین الیکشن کے معاملے میں غیر جانبدار (Neutral) رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہم کسی مخصوص گروپ، پینل یا امیدوار کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی مخالفت ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ جو بھی طلباء آگے آ کر طلباء کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں، ہم ان کے جذبے اور حوصلے کی قدر کرتے ہیں۔
GBSO کا مقصد صرف اپنے طلباء کے درمیان اتحاد، مثبت ماحول اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔ اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ تمام طلباء اختلافات، نفرت اور غیر ضروری بحثوں سے دور رہتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں۔
ہماری دعا اور نیک تمنائیں ہر اُس فرد کے ساتھ ہیں جو مثبت انداز میں طلباء کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔
ہم سب کے ساتھ ہیں، کیونکہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ ✊
GBSO Gilgit-Baltistan Students Organization