The University of AJK, Neelum Campus Athmuqam

The University of AJK, Neelum Campus Athmuqam This is the approved official page of University of Azad Jammu and Kashmir Neelum Campus Athmuqam managed by the Faculty of Neelum Campus.

ISPR Internship Program — Neelum CampusThe ISPR Internship Program is actively underway at Neelum Campus, offering stude...
19/01/2026

ISPR Internship Program — Neelum Campus
The ISPR Internship Program is actively underway at Neelum Campus, offering students a unique opportunity to develop professional, academic, and personal skills right at their doorstep. Students are highly encouraged to enroll and benefit from this prestigious initiative.
Key Advantages and Benefits:
Free, structured internship program under the guidance of ISPR professionals
Skill development in communication, leadership, teamwork, and discipline
Exposure to national institutions and professional work ethics
Enhancement of academic learning through practical, real-world experience
Confidence building and personality grooming in a professional environment
Certification and experience that add strong value to students’ academic and professional profiles
Opportunity to contribute positively to society and national development
Class Schedule:
Monday, Wednesday, and Friday
Time: 12:00 PM to 4:30 PM
Program Duration: Until February 28, 2026
This initiative by the Pakistan Army through ISPR reflects its strong commitment to youth development by providing high-quality learning and internship opportunities within educational institutions. With the program being conducted at Neelum Campus, students can polish their skills conveniently without the need to travel elsewhere.
We look forward to welcoming enthusiastic and motivated students to make the most of this opportunity.
Dr. Lal Hussain
Director, Neelum Campus

27/12/2025
Under the Prime Minister’s Laptop Scheme (PMLS) 2025, 18 students of Neelum Campus have been awarded laptops in recognit...
23/12/2025

Under the Prime Minister’s Laptop Scheme (PMLS) 2025, 18 students of Neelum Campus have been awarded laptops in recognition of their outstanding academic performance and achievements. This prestigious initiative aims to promote digital learning and academic excellence among students across the country.
The administration of Neelum Campus warmly appreciates the dedication, hard work, and commitment demonstrated by the awarded students. Their success serves as a source of motivation and inspiration for other students to pursue their studies with full dedication, discipline, and enthusiasm in order to qualify for future opportunities under the scheme.
The University and Neelum Campus administration express their gratitude to the Prime Minister of Pakistan, Mian Muhammad Shahbaz Sharif, for continuing this valuable initiative, which plays a vital role in empowering students through access to modern technology and supporting their academic and professional development.
Neelum Campus remains committed to fostering a culture of merit, excellence, and digital empowerment for the holistic development of its students.

12/12/2025
Media coverage
12/12/2025

Media coverage

نیلم کیمپس میں وزیرِ اعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11  NAVTTC  منظور شدہ ٹیکنیکل کورسز کا آغاز — وادیٔ نیلم کے ...
11/12/2025

نیلم کیمپس میں وزیرِ اعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11 NAVTTC منظور شدہ ٹیکنیکل کورسز کا آغاز — وادیٔ نیلم کے لیے ایک تاریخی ہنر مندی کا منصوبہ
ڈائریکٹر نیلم کیمپس ڈاکٹر لعل حسین کی سربراہی میں وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت NAVTTC کے منظور شدہ 11 پیشہ ورانہ و تکنیکی کورسز کے تعارف اور ترویج کے لیے ایک نہایت اہم اور مؤثر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں نیلم کیمپس اور اس کے کنسٹیٹیوئنٹ کالجز کے طلبہ نے شرکت کی، جہاں ان کورسز کی اہمیت، مارکیٹ کی ضرورت اور نوجوانوں کے لیے دستیاب روزگار کے نئے مواقع پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ ڈاکٹر حسین نے کہا کہ یہ پروگرام نیلم ویلی کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل اور پروفیشنل مہارتیں گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا تاریخی قدم ہے۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر لعل حسین نے بتایا کہ منظور شدہ کورسز میں ایڈوانسڈ ویب ڈویلپمنٹ، پائتھن پروگرامنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس و مشین لرننگ، موبائل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، سائبر سکیورٹی، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سرٹیفکیٹ اِن آئی ٹی، آفس مینجمنٹ، انگلش لینگویج (IELTS/PTE)، اور بنیادی عربی زبان شامل ہیں۔ یہ تمام کورسز جدید ٹولز، پروگرامنگ فریم ورکس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، اور عملی تربیت پر مبنی ہیں تاکہ طلبہ آج کی مسابقتی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارت حاصل کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ NAVTTC کی معاونت صرف کلاس روم تک محدود نہیں بلکہ ماہانہ وظیفہ، مفت سرٹیفکیشن، انسٹرکٹر ٹریننگ، لیبارٹری اپ گریڈیشن، اور کیمپس میں جدید سہولیات کی فراہمی جیسے اہم اقدامات بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔
ڈاکٹر حسین نے اس موقع پر پاکستان کی ابھرتی ہوئی آئی ٹی، ای کامرس، سائبر سکیورٹی، فری لانسنگ، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی صنعتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہنرمند افراد کی شدید ضرورت ہے۔ نیلم کیمپس میں شروع ہونے والے یہ کورسز براہِ راست اسی خلا کو پُر کرتے ہیں اور طلبہ کو ان مہارتوں سے آراستہ کرتے ہیں جن کی مقامی اداروں، حکومتی محکموں، نجی شعبے اور عالمی مارکیٹ میں انتہائی مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائتھن، اے آئی، ویب ڈویلپمنٹ، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سائبر سکیورٹی کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر NAVTTC کے تسلیم شدہ سرٹیفکیٹس نوجوانوں کے لیے گلف، یورپ، امریکہ، اور آن لائن بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، انگلش لینگویج اور عربی زبان کے کورسز نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ، آن لائن کاروبار، بیرونِ ملک تعلیم، اور مشرقِ وسطیٰ میں ملازمت کے نئے راستے کھولیں گے۔ ڈاکٹر لعل حسین نے اس اقدام کو نہ صرف نیلم کیمپس کے لیے سنگِ میل بلکہ وادیٔ نیلم کے نوجوانوں کے لیے تاریخی ترقی قرار دیا، جو جدید ٹیکنیکل تعلیم کے ذریعے دنیا بھر کے مواقع سے جڑ سکیں گے۔
اختتام پر ڈاکٹر لعل حسین نے طلبہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ NAVTTC کے تعاون سے شروع ہونے والے یہ پروگرام بے روزگاری کم کرنے، ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے، ڈیجیٹل کاروبار کو فروغ دینے اور نیلم کیمپس کو آزاد جموں و کشمیر میں تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کا نمایاں مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ایپلائی کرنے کی آخری تاریخ اب 14 دسمبر ہے۔ اپنے کوائف کے ساتھ کل دن دو بجے کورسز سے متعلق سیمینار میں نیلم کیمپس تشریف ل...
09/12/2025

ایپلائی کرنے کی آخری تاریخ اب 14 دسمبر ہے۔ اپنے کوائف کے ساتھ کل دن دو بجے کورسز سے متعلق سیمینار میں نیلم کیمپس تشریف لائیں ۔

پرائم منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اور نیوٹک کے تعاون سے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نیلم کیمپس آٹھمقام میں 11 م...
03/12/2025

پرائم منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اور نیوٹک کے تعاون سے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نیلم کیمپس آٹھمقام میں 11 مکمل طور پر مفت، تین ماہ کے پروفیشنل کورسز پیش کیے جا رہے ہیں۔ محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔

کورسز کی تفصیل درج ہے:

1. Advance web development (minimum qualification: 14 years of education)

2. Advance python programming and application development (minimum qualification: 14 years of education)

3. Artificial intelligence (Machine Learning using Rstudio) (minimum qualification: 14 years of education)

4. Cyber security (minimum qualification: 14 years of education)

4. Certificate in the IT web (minimum qualification: intermediate)

5. Certificate in office management (minimum qualification: intermediate)

7. Digital marketing and SEO (minimum qualification: intermediate)

8. Ecommerce (minimum qualification: intermediate)

9. Mobile Application Development (minimum qualification: intermediate)

10. English language(IElTS/PTE B1-B2 CEFR) (minimum qualification: Matric)
11. Functional arabic (minimum qualification: Matric)

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 دسمبر 2025 ہے۔ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے میں دیر نہ کریں—محدود نشستیں، مکمل طور پر مفت داخلہ!

درخواست دینے کے لیے براہِ کرم درج ذیل لنک وزٹ کریں:

https://nsis.navttc.gov.pk/sign-up

مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
05821-960005
اپلائی کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنے کیلئے درج ذیل ویڈیو سے رہنمائی لی جا سکتی ہے

https://efile.navttc.gov.pk/FileManager/tutorials/Tutorial_for_Candidate_Registration_batch_II.mp4

📢 𝐇𝐄𝐂 𝐍𝐞𝐞𝐝-𝐁𝐚𝐬𝐞𝐝 𝐒𝐜𝐡𝐨𝐥𝐚𝐫𝐬𝐡𝐢𝐩 𝟐𝟎𝟐𝟓–𝟐𝟔UAJK invites needy and deserving BS students to apply for the HEC Need-Based Scholar...
02/12/2025

📢 𝐇𝐄𝐂 𝐍𝐞𝐞𝐝-𝐁𝐚𝐬𝐞𝐝 𝐒𝐜𝐡𝐨𝐥𝐚𝐫𝐬𝐡𝐢𝐩 𝟐𝟎𝟐𝟓–𝟐𝟔

UAJK invites needy and deserving BS students to apply for the HEC Need-Based Scholarship.

📄 Form (Download): https://ajku.edu.pk/hec-need-based-scholarship/

📝 Online Form: https://shorturl.at/azy5l

Important:
✔ Submit both online form + hard copy through your Department.
✔ Students already availing any scholarship are not eligible.

📅 Last Date: December 22, 2025

𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬' 𝐅𝐢𝐧𝐚𝐧𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐀𝐢𝐝, 𝐔𝐀𝐉𝐊

25/11/2025
جامعہ کشمیر نیلم کیمپس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح — KORT کا اہم فلاحی اقدامجامعہ آزاد جموں و کشمیر نیلم کیمپس میں ...
23/11/2025

جامعہ کشمیر نیلم کیمپس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح — KORT کا اہم فلاحی اقدام

جامعہ آزاد جموں و کشمیر نیلم کیمپس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین کشمیر آر فن ریلیف ٹرسٹ (KORT) چوہدری محمد اختر نے ڈائریکٹر نیلم کیمپس ڈاکٹر لعل حسین کے ہمراہ کیا۔ یہ منصوبہ رئیس جامعہ کشمیر اور ڈائریکٹر نیلم کیمپس کی خصوصی کوششوں اور KORT کے تعاون سے مکمل کیا گیا، جو علاقائی سطح پر صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش قدمی ہے۔

اس جدید فلٹریشن پلانٹ کی بدولت جامعہ کے طلبہ و طالبات کے علاوہ بوائز ڈگری کالج آٹھمقام اور قریبی آبادیوں کے سینکڑوں افراد کو صاف، شفاف اور معیاری پینے کے پانی تک قابلِ اعتماد رسائی حاصل ہوگی۔ منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور تعلیمی اداروں میں صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے۔

افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین KORT نے بتایا کہ تنظیم مختلف فلاحی منصوبوں پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 250 سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ میرپور میں 12 ارب روپے کی لاگت سے ایک جدید اسپتال زیرِ تعمیر ہے۔ اس کے علاوہ کوٹلی میں برن ہسپتال اور سی ایم ایچ مظفرآباد میں 10 بستروں پر مشتمل برن یونٹ کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔ ان کے مطابق KORT کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند طبقات کی بحالی ہے، اور تنظیم کی فلاحی سرگرمیاں پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں جاری ہیں۔ انہوں نے اپنے ڈونرز کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی مدد سے وسیع تر فلاحی منصوبے مکمل ہو پا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر نیلم کیمپس ڈاکٹر لعل حسین نے KORT کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی درخواست پر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ایک اہم سنگِ میل ہے، جس سے نہ صرف طلبہ کی صحت بہتر ہوگی بلکہ پانی سے پھیلنے والی مختلف بیماریوں کی روک تھام میں بھی مؤثر مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نہ صرف اعلیٰ تعلیمی معیار بلکہ صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے بھی کوشاں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ نیلم کیمپس کیفے بھی طلبہ کی سہولت کے لیے مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔

تقریب میں مختلف سرکاری و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں مسٹر نصیر اختر (ممبر CEO KORT)، پروگرام منیجر فواد اسلم، اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام چوہدری بشارت، آفیسر ڈی ڈی ایم اے محمد اختر ایوب، صدر بازار رشید اعوان، سیکرٹری انجمن تاجران انیس خواجہ، نیلم کیمپس کے اساتذہ مسٹر توصیف احمد عباسی، مسٹر الماس شیخ، مسٹر جنید اقبال، اور نگران کیمپس مسٹر شائد رسول سمیت دیگر سٹاف شامل تھے۔

اختتام پر KORT کی ٹیم اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، اور منصوبے کی کامیابی اور اس کے دیرپا اثرات کے لیے دعا کی گئی۔

Print Media Coverage of Two Days Seminar on Advanced AI, Professional Communication, and Career Development.
17/11/2025

Print Media Coverage of Two Days Seminar on Advanced AI, Professional Communication, and Career Development.

Address

University Of AJ&K, Neelum Campus
Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+925821960005

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The University of AJK, Neelum Campus Athmuqam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to The University of AJK, Neelum Campus Athmuqam:

Share