Government Graduate College Muzaffargarh

Government Graduate College Muzaffargarh For Any Query Contact us . 066920013

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کے آفیشل پیج پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی کوریج  کی گئی۔الحمدلله
23/04/2026

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کے آفیشل پیج پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی کوریج کی گئی۔
الحمدلله

شعبۂ اردو،گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے زیر اہتمام "کالج رہنمائی و کونسلنگ سنٹر" کے افتتاحی سیمینار کا انعقادہائر ایج...
23/04/2026

شعبۂ اردو،گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے زیر اہتمام "کالج رہنمائی و کونسلنگ سنٹر" کے افتتاحی سیمینار کا انعقاد

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز (کالجز) لاہور کے احکامات کی روشنی میں شعبۂ اردو، گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے زیرِ اہتمام بروز جمعرات 23 اپریل 2026 ایک افتتاحی سیمینار بعنوان:” کالج رہنمائی و کونسلنگ سنٹر“منعقد ہوا۔
سیمینار کا آغاز شعبۂ اردو میقات ہشتم کی طالبہ زرمینہ زہرا کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

سیمینار کی صدارت وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ نے کی جبکہ کالج رہنمائی و کونسلنگ سنٹر کے چیئرمین پروفیسر شفیع اللہ خان اور ایڈوائزر پروفیسر عبدالباسط بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر محمد اصغر، مسکان فاطمہ اور سلطان ندیم شامل تھے

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوائزر پروفیسر عبدالباسط نے کہا کہ رہنمائی و کونسلنگ سنٹر کا قیام طلبہ کی تعلیمی اور عملی زندگی میں ایک مثبت اور دور رس اثرات کا حامل اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف تعلیمی رہنمائی بلکہ شخصیت سازی، فیصلہ سازی اور کیریئر کے انتخاب میں بھی مؤثر مدد فراہم کی جائے گی۔

استاد شعبۂ نفسیات مسکان فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کی ذہنی صحت موجودہ دور کا ایک اہم چیلنج ہے، اور کونسلنگ سنٹر اس حوالے سے ایک محفوظ اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں طلبہ بلا جھجھک اپنے مسائل کا حل تلاش کر سکیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پروفیسر شفیع اللہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سنٹر کا بنیادی مقصد طلبہ کو تعلیمی، نفسیاتی اور پیشہ ورانہ مسائل میں بروقت اور مؤثر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹر کے تحت باقاعدہ کونسلنگ سیشنز، کیریئر گائیڈنس پروگرامز، شخصیت سازی کی سرگرمیاں اور ذہنی صحت سے متعلق آگاہی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔

صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں طلبہ کو صرف تعلیمی رہنمائی ہی نہیں بلکہ ذہنی دباؤ، سماجی مسائل اور کیریئر کے انتخاب جیسے معاملات میں بھی مؤثر رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر طلبہ کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور انہیں بہتر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

طلبہ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب کے اس اقدام کو طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے ایک نہایت ضروری، بروقت اور دور رس اثرات کا حامل اقدام قرار دیا اور اسے تعلیمی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے انتہائی مفید اور وقت کی اہم ضرورت سے تعبیر کیا

شعبۂ تعلقات عامہ
گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ












Rana Sikandar HayatHigher Education Department-HED PunjabMuhammad Ajmal Chandia

23/04/2026

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز(کالجز) لاہور اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں منعقدہ مقابلۂ مصوری کےبعد پرنسپل ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین صاحب کالج طلبہ کے فن پاروں کا بطور جج جائزہ لے رہے ہیں ۔
مقابلے میں مختلف کالجز سے طلباء نے بھرپور شرکت کی، پاک چین دوستی کے موضوع پر پیش کیے گئے فن پاروں میں طلبہ کی نمایاں تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا گیا۔







Rana Sikandar Hayat Higher Education Department-HED Punjab Muhammad Ajmal Chandia

شعبۂ ریاضی گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت ریسکیو 1122 کی تربیتی سرگرمیگورنمنٹ گریجوی...
23/04/2026

شعبۂ ریاضی گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت ریسکیو 1122 کی تربیتی سرگرمی

گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے شعبۂ ریاضی کے زیر اہتمام پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت ریسکیو 1122 کی ایک اہم تربیتی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے ماہر انسٹرکٹرز نے طلبہ کو ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا۔
تربیتی سیشن کے دوران طلبہ کو سی پی آر (CPR)، مصنوعی سانس دینے کا طریقہ، خون بہنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد اور بے ہوشی کی حالت میں مریض کو سنبھالنے کے طریقوں کی عملی تربیت دی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے عملی مظاہروں کے ذریعے طلبہ کو مختلف مہارتوں کی مشق بھی کروائی تاکہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور مؤثر مدد فراہم کر سکیں۔
اس کے علاوہ طلبہ کو آگ لگنے، روڈ حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔
طلبہ نے اس تربیتی پروگرام کو نہایت مفید قرار دیا۔ آخر میں کالج انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے تربیتی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو زندگی بچانے کی مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔







سرکاری کالجز — معیاری کالجز اپنے بچوں کے روشن تعلیمی مستقبل کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کا انتخاب کریں۔ نہم جماع...
22/04/2026

سرکاری کالجز — معیاری کالجز

اپنے بچوں کے روشن تعلیمی مستقبل کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کا انتخاب کریں۔ نہم جماعت کے نتائج کی بنیاد پر فرسٹ ائیر میں داخلوں کا عمل جاری ہے۔

طلبہ اور والدین کی رہنمائی کے لیے کالج میں سہولت سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، جہاں داخلوں اور دیگر تعلیمی امور کے بارے میں مکمل معلومات اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سینئر پروفیسرز بھی طلبہ اور والدین کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔
داخلوں سے متعلق مزید معلومات کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ تشریف لائیں .

شعبہ تعلقات عامہ
گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ



















Rana Sikandar Hayat Muhammad Ajmal Chandia Higher Education Department-HED Punjab

ملیے!گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے قابلِ فخر ایلومنائی ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مح...
22/04/2026

ملیے!

گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے قابلِ فخر ایلومنائی ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد جمیل صاحب سے!

ڈاکٹر محمد جمیل نے 2006 تا 2008 ایف۔ایس۔سی پری میڈیکل کی تعلیم گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ سے حاصل کی۔ اس دوران انہیں نامور اساتذہ سے علم حاصل کرنے کا موقع ملا جن میں پروفیسر افتخار احمد ہاشمی (انگریزی)، پروفیسر بشیر لطیف / عبدالرشید (بایولوجی)، پروفیسر امین صاحب (کیمسٹری)، پروفیسر عبدالرحمن صاحب (فزکس)، پروفیسر عاشق ملک صاحب (اسلامیات) اور پروفیسر سجاد حیدر پرویز صاحب (اردو) شامل ہیں۔

ڈاکٹر محمد جمیل اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں سینئر میڈیکل آفیسر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2016 میں BHU جاڈے والا میں بطور میڈیکل آفیسر فرائض سرانجام دیے۔

ڈاکٹر محمد جمیل کی کامیاب پیشہ ورانہ زندگی گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ موجودہ طلبہ کے لیے محنت، لگن اور خدمتِ انسانیت کا مثالی نمونہ ہے۔












Higher Education Department-HED Punjab Rana Sikandar Hayat Muhammad Ajmal Chandia

گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال (2026) کی مناسبت سے یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ ...
21/04/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال (2026) کی مناسبت سے یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ ڈیزائن پر مبنی مقابلۂ مصوری کا انعقاد

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز)، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال کی یاد میں 20 اپریل 2026 کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی قائدِ اعظم لائبریری میں یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ ڈیزائن پر مبنی مقابلۂ مصوری منعقد کیا گیا۔
اس مقابلۂ مصوری میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن مظفرگڑھ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن کوٹ ادو، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن علی پور اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن رنگ پور کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
شرکاء نے اپنے فن پاروں میں پاکستان اور چین کی لازوال دوستی، ثقافتی ہم آہنگی، تاریخی روابط اور سی پیک کے تحت باہمی تعاون کو خوبصورتی اور مؤثر انداز میں پیش کیا۔
مقابلے کے لیے تین رکنی جیوری پینل تشکیل دیا گیا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ اور انچارج لائبریری عاطف نواز شامل تھے۔ جیوری نے تمام تخلیقات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور رنگوں کے انتخاب، موضوعاتی مطابقت، تخلیقی اظہار اور فنکارانہ مہارت کو معیار بنایا۔ اس دوران طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور انہیں بہتر فن پارہ سازی کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا کہ ایک مؤثر تخلیق میں واضح پیغام، توازن اور تخلیقی سوچ بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ جیوری نے مکمل شفافیت کے ساتھ نتائج مرتب کیے اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈاک ٹکٹ (Stamp) ڈیزائن مقابلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن مظفرگڑھ کی طالبہ مصباح بتول نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی۔ اسی ادارے کی ماہرہ مرتضیٰ نے شاندار تخلیق پیش کر کے دوم پوزیشن حاصل کی جبکہ رمین فاطمہ نے نمایاں فنکارانہ صلاحیت کے ساتھ سوم پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح سکہ (Coin) ڈیزائن مقابلہ میں ارم صدیقہ (بی ایس انگلش، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن مظفرگڑھ) نے اول پوزیشن حاصل کی۔ طوبیٰ مہدی (بی ایس باٹنی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن علی پور) نے دوم پوزیشن حاصل کی جبکہ مہتشم خالد (بی ایس انگلش، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن مظفرگڑھ) نے سوم پوزیشن حاصل کی۔














Rana Sikandar Hayat Muhammad Ajmal Chandia Higher Education Department-HED Punjab

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ظفرگڑھ میں سیف سٹی اتھارٹی کا عوامی تحفظ اور خدمتِ انسانیت کے لیے اہم اقدام​سیف سٹی اتھارٹی کی جانب...
21/04/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ظفرگڑھ میں سیف سٹی اتھارٹی کا عوامی تحفظ اور خدمتِ انسانیت کے لیے اہم اقدام

​سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں ایک پروقار اور معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ اس سیمینار کے دوران ڈی ایس پی سیف سٹی طارق ستار اور ڈسٹرکٹ منیجر محمد رضوان نے شرکاء کو 'ورچوئل بلڈ بینک' اور 'پینک بٹن' جیسی جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ورچوئل بلڈ بینک ہزاروں قیمتی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر نصب کیمروں کے ساتھ موجود 'پینک بٹن' کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ہراسانی کی صورت میں خواتین کو فوری پولیس تحفظ فراہم کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ سیمینار کے دوران طلباء کے بلڈ گروپ ٹیسٹ بھی کیے گئے تاکہ ان میں رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دینے اور سماجی ذمہ داری کا احساس اجاگر کیا جا سکے۔ طلباء نے سیف سٹی اتھارٹی کے ان جدید اقدامات کو انسانیت کی خدمت اور معاشرے میں امن و امان کے قیام کی جانب ایک بہترین قدم قرار دیتے ہوئے اسے بے حد سراہا۔


Rana Sikandar Hayat Muhammad Ajmal Chandia Higher Education Department-HED Punjab Safe City Muzaffargarh

گورنمنٹ گریجویٹ کالج، مظفرگڑھ (شعبہ سیاسیات) کے زیر اہتمام20 اپریل 2026 کو ایک علمی سیمینار بعنوان "ایران اور امریکہ کے ...
20/04/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج، مظفرگڑھ (شعبہ سیاسیات) کے زیر اہتمام20 اپریل 2026 کو ایک علمی سیمینار بعنوان "ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کا کردار"
کا انعقاد

گورنمنٹ گریجویٹ کالج، مظفرگڑھ (شعبہ سیاسیات) کے زیراہتمام20 اپریل 2026 کو ایک علمی سیمینار منعقد کیا گیا جس کا موضوع “ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کا کردار” تھا۔ اس سیمینار کا بنیادی مقصد طلبہ کو موجودہ علاقائی و عالمی جغرافیائی و سیاسی صورتحال سے آگاہ کرنا اور امن کے قیام میں پاکستان کے سفارتی کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

پروفیسر محمد علیم ملک نے موضوع پر جامع پریزنٹیشن پیش کی جس میں انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی، جنگ بندی اور مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو تفصیل سے بیان کیا۔ اسی طرح پروفیسر شہزاد حسین اور شعبہ سیاسیات کے سربراہ پروفیسر عمیر غنی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے علمی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔

سیمینار سے پرنسپل ڈاکٹر اشرف حسین صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی تعلقات کے مطالعے اور حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کی تلقین کی۔ سیمینار کے اختتام پر طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سوال و جواب کے سیشن میں بھی شرکت کی۔













گورنمنٹ ہائی اسکول بستی درگھ،ضلع مظفرگڑھ کے محترم استاد ملک امجد ندیم صاحب (ای ایس ٹی سائنسEST)،  اپنے 30 طلبہ کے ہمراہ،...
20/04/2026

گورنمنٹ ہائی اسکول بستی درگھ،ضلع مظفرگڑھ کے محترم استاد ملک امجد ندیم صاحب (ای ایس ٹی سائنسEST)، اپنے 30 طلبہ کے ہمراہ،فرسٹ ائیر میں داخلے کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ پہنچ گئے ۔

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف حسین صاحب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
پرنسپل آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ملک امجد ندیم صاحب کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری تعلیمی اداروں کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہاں قابل اور تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی میں معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے اور طلبہ کو ایک مثبت اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کے کئی پروفیسر صاحبان اسی ادارے کے فارغ التحصیل ہیں، جو طلبہ کی خلوص اور دلجمعی کے ساتھ رہنمائی کرتے ہیں۔انھوں نےگورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے تعلیمی ماحول اور معیارِ تعلیم کو سراہتے ہوئے اسے ڈویژن کا ایک ممتاز تعلیمی ادارہ قرار دیا۔
اس موقع پر پرنسپل ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج،مظفرگڑھ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف حسین صاحب نے ملک امجد ندیم صاحب کی آمد اور ادارے پر اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک امجد ندیم صاحب ان کے شاگرد رہےہیں اور وہ بطوراستاد بایولوجی اپنی پہچان مستحکم کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے لیے یہ لمحہ نہایت اطمینان کا باعث ہے کہ ان کے تربیت یافتہ طلبہ آج تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ساتھ نئی نسل کی مؤثر رہنمائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے طلبہ کو اسی ادارے میں داخلے کے لیے لانا اس بات کی واضح علامت ہے کہ کالج کی تعلیمی روایت، نظم و ضبط اور معیار پر سابق طلبہ کا اعتماد قائم ہے۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے لیے یہ ایک قابلِ فخر پہلو ہے کہ اس کالج کے فارغ التحصیل افرادملک کے مختلف شعبوں میں اپنا نام روشن کر رہے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ پوری توجہ اور دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور اپنے اساتذہ کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کریں۔

اس موقع پر پروفیسر ظفر اقبال چانڈیہ صاحب بھی دفتر میں موجود تھے۔ انہوں نے ملک امجد ندیم صاحب کی جانب سے طلبہ کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ لانے کے عمل کو سراہا اور اسے قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا اپنے طلبہ کو معیاری تعلیم کے لیے اچھے اداروں کی طرف رہنمائی کرنا نہایت خوش آئند امر ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ
گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ















Rana Sikandar Hayat Higher Education Department-HED Punjab Muhammad Ajmal Chandia

Address

Multan Road Muzaffargarh
Muzaffargarh
34200

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 13:00

Telephone

+92669200213

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Graduate College Muzaffargarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share