Freeship For Needy Students

Freeship For Needy Students Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Freeship For Needy Students, College & University, Gomal University Dera Ismael Khan, New York.

ہمارا مقصد ہے کہ کوئی سٹوڈنٹ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ ہم یتیم اور مستحق سٹوڈنٹس کی تعلیم کے لئے فنڈز جمع کرتے ہیں۔ ہمارا ساتھ دیں،اور مل کر روشن مستقبل بنائیں۔
آپ کاتعاون قابل قدر ہے۔آئیے، ساتھ چلیں اور امید کی روشنی لائیں۔ آپ کا تعاون، ان کی تعلیم کی ضمانت

📢 گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا اعزاز!میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ اہم تقریب میں وفاقی وزیر کامرس، چائینہ اور د...
05/05/2026

📢 گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا اعزاز!
میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ اہم تقریب میں وفاقی وزیر کامرس، چائینہ اور دیگر ممالک کے سفیروں کی موجودگی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کلاسز کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ (MoU) طے پایا۔ 🤝
اس موقع پر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی نمائندگی ڈاکٹر ریاض احمد باٹنی (ڈائریکٹر ایڈمیشن) نے کی، جو یونیورسٹی کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔
💡 یہ معاہدہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور AI کی تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے ان کے مستقبل کے مواقع مزید روشن ہوں گے۔
🚀 گومل یونیورسٹی تعلیمی میدان میں ترقی کی نئی منازل طے کر رہی ہے!
GomalUniversity

Trading Solution Academy Subject: Visit of Gomal University DelegationThis is to formally state that Sir Riaz Buttani, D...
17/04/2026

Trading Solution Academy

Subject: Visit of Gomal University Delegation

This is to formally state that Sir Riaz Buttani, Director of Gomal University, accompanied by a group of students, visited our organization, *Trading Solution* , as part of an academic and observational tour.

During the visit, the distinguished guests were given a comprehensive overview of our organizational structure, operations, and the services we provide. The delegation toured various departments and was briefed on modern trading practices, tools, and technologies being utilized in the industry.

It is also noted that *Sir Riaz Buttani* held a meeting with Dr. Faisal Zafar and Marketing Director Mr Danial Sheikh at Trading Solution, where matters of mutual interest, academic collaboration, and industry exposure for students were discussed.

The visiting students were provided with valuable practical insights aimed at enhancing their academic learning and understanding of real-world trading environments. Sir Riaz Buttani appreciated the efforts of our organization in facilitating such informative sessions and acknowledged the importance of industry-academia collaboration.

We extend our sincere gratitude to Sir Riaz Buttani and the students of Gomal University for their visit and look forward to fostering continued cooperation in the future.

Sincerely,
Trading Solution Team.

"بے سہارا نہیں، قوم کا سرمایہ"تعلیم کے ساتھ خود انحصاری کا نیا سفرگزشتہ دہائیوں میں دہشتگردی اور مسلسل بدامنی نے خیبر پخ...
15/04/2026

"بے سہارا نہیں، قوم کا سرمایہ"

تعلیم کے ساتھ خود انحصاری کا نیا سفر
گزشتہ دہائیوں میں دہشتگردی اور مسلسل بدامنی نے خیبر پختونخوا بالخصوص اور پورے پاکستان بالعموم میں ایسے زخم چھوڑے ہیں جو آج بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ہزاروں معصوم بچے اس صورتحال کے نتیجے میں یتیم ہوئے—ایسے بچے جو ذہانت، ہمت اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں، مگر وسائل کی کمی نے ان کے خواب ادھورے چھوڑ دیے۔
یہ بچے کسی نہ کسی طرح سکول، کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ تو لے لیتے ہیں، لیکن مالی تنگی، نفسیاتی دباؤ اور سماجی مسائل ان کی تعلیمی راہ میں دیوار بن جاتے ہیں۔ نتیجتاً، بے شمار ذہین اور باصلاحیت طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ہی ہار ماننے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اسی پس منظر میں گومل یونیورسٹی کے چند باہمت اور دردِ دل رکھنے والے سکالرز نے اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ سطح پر ایک انقلابی قدم اٹھایا ھے۔
ایک ایسا وژن جو نہ صرف تعلیم بلکہ خود انحصاری کا راستہ بھی دکھاتا ہے۔
یہ نیا فلسفہ "Earn & Learn" محض ایک سکیم نہیں، بلکہ ایک تحریک ہے۔ اس کے تحت ایسے مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں مستحق اور قابل طلبہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید دور کی آن لائن مہارتیں سیکھیں گے۔ ان میں فری لانسنگ، ڈیجیٹل سکلز اور خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے جدید شعبے شامل ہوں گے۔
طلبہ کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ اپنی تعلیم کے دوران ہی اپنی فیس اور دیگر اخراجات خود پورے کر سکیں۔ یہی نہیں، مہارت حاصل کرنے کے بعد وہ نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے بلکہ اپنے خاندان کی کفالت بھی باوقار انداز میں کر سکیں گے۔
یہ اقدام ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھ رہا ہے جہاں:
∆ غربت تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی
∆ ھنر اور علم ساتھ ساتھ پروان چڑھیں گے
∆ نوجوان صرف نوکری کے طلبگار نہیں بلکہ مواقع پیدا کرنے والے بنیں گے
ہمارا عزم:
اعلیٰ تعلیم سب کیلئے
اعلیٰ مقام سب کیلئے

یہ صرف ایک نعرہ نہیں، بلکہ ایک مشن ھے۔ ایک روشن، خودمختار اور باوقار پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا قدم ھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:گومل یونیورسٹی میں مستحق اور یتیم طلبہ کی معاونت کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فری شپ اسکال...
15/04/2026

ڈیرہ اسماعیل خان:

گومل یونیورسٹی میں مستحق اور یتیم طلبہ کی معاونت کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فری شپ اسکالرشپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ یہ اقدام ڈائریکٹر ایڈمیشن ریاض احمد بیٹنی کی خصوصی کاوشوں اور انکے ذاتی دوست معروف سماجی و خاندانی شخصیت اسد بخاری اور ان کی اہلیہ کے تعاون سے ممکن ہوا۔
تقریب میں مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ خان بابر ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان، پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ سعید،ڈائریکٹر فنانس ذکی اللہ خان گنڈاپور سمیت منتخب مستحق طلباء نے شرکت کی۔

مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ خان نے اس طرح کے فلاحی اقدامات کو تعلیمی و سماجی خدمت کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔اور گومل یونیورسٹی کے طلباء کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن گومل یونیورسٹی ریاض احمد بیٹنی نے اس موقع پر کہا کہ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت ایسے ذہین اور مستحق طلبہ کی مکمل فیس معاف کی جا رہی ہے جن کا سی جی پی اے 3.7 یا اس سے زائد ہو اور وہ یتیم و بے بے سہارا ھو اور مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں۔ پروگرام کی شرائط کے مطابق طلبہ اپنی تعلیمی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے پابند ہوں گے، جبکہ تعلیم مکمل کرنے اور برسرروگاز ہونے کے بعد زندگی میں اپنے علاقے میں کم از کم دو اسی طرح کے مستحق بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری بھی اٹھائیں گے۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں 13 طلبہ کا انتخاب کیا گیا، جن کے لیے 3 لاکھ 80 ہزار روپے کا چیک ڈائریکٹر فنانس ذکی اللہ خان گنڈاپور کے نام جاری کیا گیا۔
اس موقع پر اسد بخاری نے اعلان کیا کہ وہ منتخب طلبہ کی تعلیم مکمل ہونے تک تمام اخراجات برداشت کریں گے، جبکہ آئندہ تعلیمی سیشن سے اسکالرشپ پروگرام کو توسیع دیتے ہوئے اس میں 50 طلبہ کو شامل کیا جائے گا اور ایسے بے سہارا بچوں کو خود کفیل بنانے کیلئے عنقریب اسلام آباد میں جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آن لائن ارننگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

22/12/2023

Address

Gomal University Dera Ismael Khan
New York

Telephone

+923156699155

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Freeship For Needy Students posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Freeship For Needy Students:

Share