ISF Iqra National University Peshawar

ISF Iqra National University Peshawar Official page for insaf students Federation Iqra national university Peshawar

12/03/2026

آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سرحد یونیورسٹی پشاور کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں آئی ایس ایف ضلع پشاور کے مختلف یونٹس کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اقراء نیشنل یونیورسٹی کے نوجوانوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
اقراء نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے یہ ٹیم عامر خان کی نگرانی میں شریک ہوئی، جس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اقراء نیشنل یونیورسٹی کے سابق صدر عامر خان چمکنی، سابق چیئرمین ارسلان خان، سابق سوشل میڈیا سیکرٹری صوفیان خان سمیت دیگر نوجوانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں آئی ایس ایف خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر ثناءاللہ شاہ، صوبائی الیکشن کمیٹی کے رکن بلال شنواری، صوبائی ترجمان مراد باغی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر ثناءاللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، اتحاد اور حق کے ساتھ کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناحق قید ایک آزمائش ضرور ہے لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا اور انشاءاللہ حق کی فتح ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوان اپنے قائد کے نظریے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عمران خان کی رہائی اور ملک میں انصاف کی بالادستی کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

11/03/2026

فارم 47 حکومت کی لاقانونیت عروج پر
9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ، کامران بنگش ، تیمور جھگڑا ، عرفان سلیم اور آئی ایس ایف اقراء یونیورسٹی کے رکن عامر چمکنی کو نامزد کردیا۔

‏9 مئی ریڈیو پاکستان کیس، وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیس میں نامزدسابق صوبائی وزراء تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ضلع...
11/03/2026

‏9 مئی ریڈیو پاکستان کیس، وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیس میں نامزد

سابق صوبائی وزراء تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ضلعی صدر عرفان سلیم اور ہمارے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اقراء نیشنل یونیورسٹی کے سابق صدر عامر چمکنی بھی نامزد

فارنزک لیب اور نادرا رپورٹ کے بعد وزیراعلی اور دیگر ملزمان کو نامزد کیا، تفتیشی افسر کی جانب سے چالان عدالت میں پیش

ان جعلی ہتھکنڈوں سے نوجوانوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اقراء نیشنل یونیورسٹی کے طلبہ اپنے قائدین کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں
10/03/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اقراء نیشنل یونیورسٹی کے طلبہ اپنے قائدین کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اقراء نیشنل یونیورسٹی کی طرف سے باغ ناران پشاور میں افطار پارٹی کے موقع پر اپنے قائدین کے ساتھ
09/03/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اقراء نیشنل یونیورسٹی کی طرف سے باغ ناران پشاور میں افطار پارٹی کے موقع پر اپنے قائدین کے ساتھ

08/03/2026

آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) اقراء نیشنل یونیورسٹی حیات آباد پشاور کی جانب سے ایک باوقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں چیئرمین Imran Khan اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام اسیران کی جلد رہائی کے لیے ختمِ قرآن کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔
اس افطار ڈنر میں آئی ایس ایف کے صوبائی صدر مشرف آفریدی، صوبائی جنرل سیکرٹری اظہر غزنوی، صوبائی سینئر نائب صدر ثناء اللہ، سابق پشاور ریجن صدر حسیب خٹک، باغی کیمپس صدر عامر مروت، پشاور ریجن الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحمان آفریدی، سابقہ ڈسٹرکٹ پشاور کابینہ کے اراکین اور ضلع پشاور کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی صدر مشرف آفریدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں جاری سیاسی صورتحال، جمہوری اقدار پر بڑھتے دباؤ اور Imran Khan کی رہائی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں، نظریاتی وابستگی کو مضبوط رکھیں اور جمہوریت و آئین کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
آخر میں آئی ایس ایف کی جانب سے تمام صوبائی، ریجن اور کیمپس صدور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اقراء نیشنل یونیورسٹی حیات آباد کے افطار ڈنر میں شرکت کر کے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔
اسی طرح انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اقراء نیشنل یونیورسٹی کے تمام ممبران کو بھی اس کامیاب اور منظم پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی، جن کی کاوشوں سے یہ بامقصد تقریب ممکن ہوئی۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اقراء یونیورسٹی میڈیا سیل

Address

Peshawar
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Iqra National University Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share