NSM University Of Peshawar

NSM University Of Peshawar Official page of National Students Movement University of Peshawar

Eid Mubarak ټولو ملګرو ته لوی اختر مبارکي وایم هیله ده چې دا اختر زموږ وطن ته سوله، ورورولي او خوشحالي راوړي.
27/05/2026

Eid Mubarak

ټولو ملګرو ته لوی اختر مبارکي وایم
هیله ده چې دا اختر زموږ وطن ته سوله، ورورولي او خوشحالي راوړي.

21/05/2026

آج National Students Movement کے صدر یونیورسٹی آف پشاور وقاص داوڑ نے prsfاور Rsf کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ یونین صرف طلبہ کا حق نہیں بلکہ ایک سیاسی اور جمہوری شعور کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں ہمیشہ سیاسی شعور، مکالمے اور مثبت قیادت کا مرکز رہی ہیں، اور طلبہ کو اپنے حقوق، تعلیم اور مستقبل کے لیے منظم آواز اٹھانی چاہیے۔

وقاص داوڑنے مزید کہا کہ نوجوان نسل ہی معاشرے کی اصل طاقت ہے، اور اگر طلبہ کو جمہوری پلیٹ فارم دیا جائے تو وہ ملک میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام طلبہ تنظیموں کے درمیان اتحاد، شعور اور پرامن سیاسی جدوجہد پر زور دیا

Alhamdulillah, the conference was completed successfully and peacefully.It was truly a beautiful gathering filled with u...
19/05/2026

Alhamdulillah, the conference was completed successfully and peacefully.
It was truly a beautiful gathering filled with unity, respect, and positive energy.
Grateful to everyone who participated, supported, and made this event memorable.
May this success become the beginning of many more achievements ahead.

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ پشاور کا گرینڈ میٹنگ 16 مئی بروزِ ہفتہ شام 6 بجے این ڈی ایم کے مرکزی آفس، کنال روڈ، کے بی ہائٹ میں ...
14/05/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ پشاور کا گرینڈ میٹنگ 16 مئی بروزِ ہفتہ شام 6 بجے این ڈی ایم کے مرکزی آفس، کنال روڈ، کے بی ہائٹ میں منعقد ہوگی۔
پشاور کے تمام یونٹس کے ساتھیوں کو شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے۔

جیسا کہ آپ تمام این ایس ایم کے ساتھیوں کو معلوم ہے کہ 19 تاریخ کو این ڈی ایم کا ایک اہم مرکزی اجلاس رنگ روڈ ٹول پلازہ کے...
13/05/2026

جیسا کہ آپ تمام این ایس ایم کے ساتھیوں کو معلوم ہے کہ 19 تاریخ کو این ڈی ایم کا ایک اہم مرکزی اجلاس رنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب اور شب عروس مارکی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
میں دل کی گہرائیوں سے تمام دوستوں، کارکنوں اور ساتھیوں کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
آپ کی موجودگی ہماری یکجہتی، شعور اور جدوجہد کو مزید مضبوط بنائے گی۔
آئیں، مل کر تعلیم، شعور اور تبدیلی کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں۔
تمام ساتھیوں کو خوش آمدید۔

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف پشاور کے زیرِ اہتمام آج “A History of Students Politics in Pakistan” کے موضوع پر ایک س...
11/05/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف پشاور کے زیرِ اہتمام آج “A History of Students Politics in Pakistan” کے موضوع پر ایک سٹڈی سرکل صدر وقاص خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

سٹڈی سرکل کے مقرر پی ایچ ڈی سکالر اور استاد وکیل جان تھے، جبکہ مرکزی صدر نعمان خان وزیر نے بھی شرکت کی۔

سٹڈی سرکل میں مقرر نے طلبہ سیاست کی تاریخ، مختلف ادوار میں طلبہ کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کی بحالی، اور آمریت کے خلاف طلبہ کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔

10/05/2026

آج وزیرستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے احتجاج میں نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف پشاور کے صدر وقاص داوڑ نے اپنی پوری کابینہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کی۔
یہ شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان اپنے حقوق، امن، تعلیم اور اپنے عوام کی آواز بلند کرنے کے لیے ہمیشہ متحد کھڑے ہیں۔ ہم ہر اُس جدوجہد کا حصہ رہیں گے جو انصاف، شعور اور اپنے لوگوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہو

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف پشاور کی جانب سے 11 مئی بروز پیر شام 5:30 بجے پشاور یونیورسٹی کے فقیر ایپی لان میں “A ...
09/05/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف پشاور کی جانب سے 11 مئی بروز پیر شام 5:30 بجے پشاور یونیورسٹی کے فقیر ایپی لان میں “A History of Student Politics in Pakistan” کے موضوع پر ایک سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جائے گا۔
سٹڈی سرکل کے مقرر پی ایچ ڈی سکالر اور استاد، وکیل جان ہوں گے۔
تمام ہم خیال ساتھیوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

چیئرمین محسن داوڑپشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطابشمالی وزیرستان کے علاقے درپہ خیل میں طالبان کے حملے اور ملک ...
01/05/2026

چیئرمین محسن داوڑ
پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب
شمالی وزیرستان کے علاقے درپہ خیل میں طالبان کے حملے اور ملک سیف اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، پختونخوا اور پورے خطے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر دوٹوک مؤقف پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا خون بہانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اور ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے۔
امن، انصاف اور انسانی وقار کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ، پشاور یونیورسٹی کی تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ صدر وقاص خان کی صدارت...
22/04/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ، پشاور یونیورسٹی کی تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ صدر وقاص خان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ طلباء کو درپیش مسائل اور ان کے حل میں این ایس ایم کے کردار پر بھی مشاورت ہوئی۔
میٹنگ کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور اس کے پختون بیلٹ پر اثرات کے حوالے سے ساتھیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تاثرات بھی شیئر کیے۔
میٹنگ میں متفقہ طور پر اکاؤنٹس اینڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ساتھی امین اللہ کو این ایس ایم پشاور یونیورسٹی کا نائب صدر اور شعبان وزیری کو سٹڈی سرکل انچارج منتخب کیا گیا۔
ثاقب خان
انفارمیشن سیکرٹری
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ، پشاور یونیورسٹی

Address

University Of Peshawar
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NSM University Of Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share