Jamia Islamia Ahsan Ul Uloom Peshawar

Jamia Islamia Ahsan Ul Uloom Peshawar علوم دینیہ اور درس نظامی کی آماجگاہ جو 2008 سے دین اسلام کی اشاعت میں مصروف عمل ہے الحمد للہ۔

30/11/2025
09/11/2025

اسلام ٹاؤن روڈ پر واقع جامعہ اسلامیہ احسن العلوم وہ علمی و روحانی مرکز ہے جس نے اپنے قلیل عرصے میں دینی خدمات کی ایسی روشن داستان رقم کی ہے جو اہلِ علم و اہلِ دل دونوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ ادارہ سنہ 2009 سے دینِ متین کی ترویج و اشاعت کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ اس کے در و دیوار علم و عرفان کی خوشبو سے معطر ہیں اور اس کے اساتذہ کرام خلوص، تقویٰ، محنت اور اخلاص کا پیکر ہیں۔

جامعہ کے مہتمم محترم مفتی ڈاکٹر منظر خان مردانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ اپنی علمی و انتظامی بصیرت سے ادارے کی رہنمائی فرما رہے ہیں۔ اُن کی قیادت میں جامعہ نے نہ صرف علمی لحاظ سے بلکہ تربیتی اور اخلاقی میدان میں بھی نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ مدرسہ کے روزمرہ انتظام و انصرام کی ذمہ داری حضرت مولانا مراد علی خلیل حقانی صاحب کے سپرد ہے جو اپنے عمل، تدبر اور اخلاص سے اس کارِ خیر کو سنبھالے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ مولانا فواد صاحب بطورِ معاون اپنی عملی صلاحیتوں سے بزمِ احسن کے امور کو بخوبی سنبھال رہے ہیں۔ ان کی فعالیت اور محنت جامعہ کی انتظامی مضبوطی کی بنیاد ہے۔

جامعہ اسلامیہ احسن العلوم میں اس وقت تقریباً 23 کے قریب اساتذہ کرام تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہر استاد علم و عمل، تدبر و تحقیق اور اخلاق و کردار میں اپنی مثال آپ ہے۔ خصوصاً مولانا مفتی ڈاکٹر منظر خان مردانی صاحب، مولانا مفتی امان الدین صاحب، مولانا میاں احسان اللہ صاحب، مولانا ڈاکٹر اشفاق علی صاحب، مولانا مفتی فیصل مقرب صاحب اور مولانا محمد عاصم بحری صاحب، جو اس وقت دورہ حدیث شریف میں صحاح ستہ کی تدریس فرما رہے ہیں، طلبہ کے قلوب و اذہان کو علمِ نبوت کی روشنی سے منور کر رہے ہیں۔
دیگر اساتذہ کرام میں حضرت مولانا وحید اللہ خلیل حقانی صاحب، حضرت مولانا محمد الیاس ساجد صاحب ، حضرت مولانا قاری اظہار اللہ بحری صاحب ، حضرت مولانا اعجاز احمد صاحب، حضرت مولانا محمد جمیل صاحب ، حضرت مولانا نثار اللہ احسنی صاحب، حضرت مولانا شبیر احمد حقانی صاحب ، حضرت مولانا امجد علی احسنی صاحب، حضرت مولانا اظہار احسنی صاحب، حضرت مولانا ظہور احمد احسنی صاحب، حضرت مولانا معاذ احمد احسنی صاحب، حضرت مولانا ہارون حقانی صاحب، حضرت مولانا الیاس شریف احسنی صاحب، بندہ احقر اسد اللہ احسنی بھی کتب دینیہ و فنون پڑھانے میں مصروف عمل ہیں۔
ان میں سے جو جو احسنی ہیں وہ اسی عظیم جامعہ کی پیداوار ہیں۔ جبکہ مولانا شبیر احمد حقانی صاحب بھی موقوف علیہ تک یہاں سے پڑھ چکے ہیں۔
حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر منظر خان مردانی صاحب یعنی ہمارے مدیر محترم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو شدید جسمانی عوارض لاحق ہیں لیکن اس کے باوجود آپکو علوم دینیہ سے بے انتہا محبت اور وابستگی ہے اور باوجود ان شدید جسمانی بیماریوں کے آپ ہر لمحہ مدرسہ اور مدرسہ کے طلباء کیلئے فکرمند رہتے ہیں اور شوق و ذوق اور فعالیت سے اپنی دگرگوں صحت کو ایک طرف رکھ کر جامعہ کیلئے شب و روز مصروف عمل رہتے ہیں اور یہی حال استاذ محترم جناب حضرت مولانا مفتی فیصل مقرب صاحب کا بھی ہے۔ اللہ تعالی ان دونوں اساتذہ کرام کو صحت کاملہ عاجلہ دائمہ اور مستمرہ سے نوازے۔ آمین
کچھ اساتذہ کرام تو اپنے گھر بار کو چھوڑ کر یہاں مدرسہ یا قریبی اور کسی جگہ میں قیام پذیر ہیں اور چھٹی کے دن ہی اپنے اہل و عیال کی خیریت دریافت کرنے جاتے ہیں اور پھر واپس آکر درس کے امور میں مصروف عمل ہو جاتے ہیں جن میں مولانا میاں احسان اللہ صاحب اور مولانا مفتی امان الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی اس ادارے کی خصوصیت ہے کہ یہاں کے اساتذہ کرام صرف تدریس ہی کو اپنا محور نہیں سمجھتے بلکہ صبح کے اوقات میں رزقِ حلال کی تلاش میں مصروف رہ کر امت کے نوجوانوں کے لیے ایک عملی مثال قائم کرتے ہیں۔ عصر سے عشاء تک وہ اپنے قیمتی وقت کو دین کی خدمت کے لیے وقف کرتے ہیں۔ ان کی محنت اور خلوص نے اس ادارے کو علم و عمل کا گہوارہ بنا دیا ہے۔

جامعہ کے فضلاء بھی علم و دعوت کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ کچھ اسی ادارے میں تدریس و تربیت کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ کئی دیگر مدارس میں علم کا چراغ روشن کیے ہوئے ہیں۔ ان کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ جامعہ اسلامیہ احسن العلوم نے نہ صرف علم دیا بلکہ اپنے شاگردوں کے اندر خدمتِ دین کا جذبہ بھی پیدا کیا۔

یہ جامعہ محض درس و تدریس کا مرکز نہیں بلکہ تزکیہ و تصوف کا گلزار بھی ہے۔ یہاں علم کے ساتھ ساتھ باطن کی اصلاح اور روح کی تربیت کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اساتذہ و طلبہ مختلف سلاسلِ طریقت سے وابستہ ہیں اور سلوک و تصوف کے عملی پہلوؤں پر عمل پیرا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جامعہ کے ماحول میں علم کے ساتھ نورانیت اور روحانیت کی فضا قائم ہے۔

جامعہ اسلامیہ احسن العلوم اس عہدِ مادیت میں ایمان و یقین کا ایک قلعہ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ اصلاحِ معاشرہ، تربیتِ نفس اور روحانی ترقی کے پہلوؤں کو یکجا کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقیات سے نوازے، اس کے اساتذہ و طلبہ کو اپنے مشن میں کامیاب فرمائے اور اسے تا قیامت علم و ایمان کا مینارِ نور بنائے۔ آمین۔

تحریر: اسد اللہ

ختم خواجگان شریف در مشائخ چشت رحمہم اللہ
23/06/2025

ختم خواجگان شریف در مشائخ چشت رحمہم اللہ

22/05/2025

جامعہ اسلامیہ احسن العلوم
فارسٹ بازار (کچکول کبابی گلی)، نزد کوئٹہ چمن کیفے، پشاور
دینی علوم کے چراغ کو بجھنے سے بچائیں!
یہ مدرسہ ایک کرائے کے مکان میں دینی علوم کی نشر و اشاعت، طلبہ کی رہائش و تعلیم، اور درس و تدریس کی عظیم خدمات انجام دے رہا ہے۔
مدرسے میں مقیم طلبہ علم دین حاصل کر رہے ہیں، جن میں سے اکثر غریب اور نادار ہیں، اور یقیناً امداد کے مستحق بھی۔
مدرسے کی موجودہ صورتِ حال:
ذاتی عمارت یا زمین موجود نہیں۔
کوئی مستقل مالی وسائل یا ذرائع نہیں۔
اساتذہ و طلبہ کرام سے اخراجات کے لیے معمولی رقم لی جاتی ہے، جو صرف 40٪ اخراجات کو پورا کر پاتی ہے۔
ہماری اپیل:
آئیے! دین کے ان بے لوث خادموں کا ساتھ دیں،
علم کے ان پیاسوں کی پیاس بجھائیں،
اور اس روشن چراغ کو ہوا کے جھونکوں سے بچائیں۔
مدد کے ذرائع:
بینک اکاؤنٹ تفصیلات:
اکاؤنٹ بنام: منظر خان
بینک: HBL (Habib Bank Limited)
اکاؤنٹ نمبر: PK88HABB0014877900351703
ایزی پیسہ (Mobile Transfer):
0312-9002632
رابطہ برائے معلومات / تصدیق:
0312-9002632
0313-9163732
صدقہ جاریہ کا بہترین موقع ہے۔
اپنے والدین، مرحومین، اور اپنی آخرت کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں۔
"جو شخص علم دین کی مدد کرے، اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی مدد فرماتا ہے!"

Address

Forest Bazar, Kackol Kababi Gali, Near Iqra Children Academy Peshawar
Peshawar
25120

Opening Hours

00:00 - 00:00

Telephone

+923129002632

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Islamia Ahsan Ul Uloom Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share