10/08/2026
جمرود کے طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری!
فرید سٹوڈنٹس یونین (FSU) اور سپیریئر گروپ آف کالجز کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط
فرید سٹوڈنٹس یونین (FSU) اور سپیریئر گروپ آف کالجز کے درمیان تعلیمی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ طور پر مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت سپیریئر گروپ آف کالجز کی جانب سے میٹرک پاس کرنے والے طلبہ و طالبات، جو مزید تعلیم کے لیے FSc/FA میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں، ان کے لیے خصوصی تعلیمی اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔
یہ اقدام طلبہ کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے اور ان کے تعلیمی سفر کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
📚 اسکالرشپ کی تفصیلات:
🎓 100% اسکالرشپ (مکمل فیس معاف)
📌 9 نشستیں
🎓 90% اسکالرشپ (مکمل FA, FSc پروگرام کی فیس صرف 15,000 روپے)
📌 9 نشستیں
🎓 80% اسکالرشپ (مکمل FA, FSc پروگرام کی فیس صرف 30,000 روپے)
📌 17 نشستیں
🎓 70% اسکالرشپ (مکمل FA, FSc پروگرام کی فیس صرف 45,000 روپے)
📌 45 نشستیں
🎓 50% اسکالرشپ (مکمل FA, FSc پروگرام کی فیس صرف 75,000 روپے)
📌 140 نشستیں
📌 کل دستیاب اسکالرشپ نشستیں: 220
تمام اسکالرشپس میں طلبہ و طالبات کے لیے مختلف شعبہ جات ( Pre-medical, pre-engineering, Computer science, FA, FSc Nursing) میں نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
فرید سٹوڈنٹس یونین (FSU) تمام اہل طلبہ و طالبات کو اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتی ہے۔
🎓 تعلیم کے فروغ کے لیے فرید سٹوڈنٹس یونین (FSU) کا ایک اور مثبت قدم
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے فرید سٹوڈنٹس یونین (FSU) سے رابطہ کریں.
0327 5207152
0308-1218218